تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

انگریز سامراج اور اس کے خود کاشتہ پودے قادیانیت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی: حکیم حافظ محمد قاسم

چیچہ وطنی ( پ ر )مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے زیر اہتمام دفتر مجلس احرار اسلام جامع مسجد میں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی،جس میں ناظم مجلس احرار چیچہ وطنی حکیم حافظ محمد قاسم نے کہا کہ احرار کارکن نا مساعد حالات میں بھی ختم نبوت کے کام کو لے کر چل رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اسی استقامت کے ساتھ ثابت قدم رکھے،انہوں نے کہا کہ 29 دسمبر جماعتی اور تنظیمی وتحریکی تاریخ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے پہلے ہم انگریز سامراج کے خلاف جدو جہد کرتے رہے،اب ہمیں امریکی تسلط سے ملک کو آزاد کروانے کی ضرورت ہے،اج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حکومت الٰہیہ کے قیام تک پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، مبلغ احرار مولانا سرفراز معاویہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اکا برین احرار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے احرار کے پرچم کو تھامے ہوئے عزم وہمت اور استقلال کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔مولانا منظور احمد نے اختتامی دعا کروائی، تقریب میں ماسٹر تنویر احمد،قاری سدید احمد، قاری حفیظ الرحمن،قاضی عبدالقدیر، حافظ سلیم شاہ، اور احرار کارکنوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.