تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امداد کے نام پر امریکہ قادیانیوں کو نواز رہا ہے، سازشیں ناکام بنائیں گے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور(پ ر)مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماﺅں ،علماءکرام اورخطباءعظام نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے سے چند روز قبل امریکہ اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی قادیانی ریشہ دوانیوںکو کسی بڑی خطرناک سازش کاپیش خیمہ قراردیاہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری ،پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی ، جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹری جنرل مولاناعبدالرﺅف فاروقی،جمعیت علماءاسلام (ف) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان ، تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید ، ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے صدر مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے) اورکئی دیگر رہنماﺅں نے الزام عائد کیاہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ اورنیویارک میں پاکستان کے کونصلیٹ قادیانیوں کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور پاکستانی چیریٹی کے نام پرمنکرین ختم نبوت کو سپورٹ کرنے کا استعماری ایجنڈا آگے بڑھایا جارہاہے ۔ان رہنماﺅںنے کہاکہ قادیانی آئین پاکستان کے خلاف مہم جوئی کرکے ناصرف پاکستان کو بدنام کررہے ہیں بلکہ ریاست سے بغاوت پر مبنی رویہ اپنایا جارہاہے ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ توہین رسالت کے مرتکب عبدالشکور قادیانی کو سزاکے باوجود پاکستان سے رہاکرواکے امریکہ فرارکروایا گیا ،اور اس میں ریاستی مشینری کو استعمال کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ 295-Cکے خلاف احمدیہ مسلم کمیونٹی کے نام پرمہم جوئی خطرناک حد تک آگے بڑھ چکی ہے اور امریکہ میں اے پی پی،اے سی نامی تنظیم کو منظم کرواکر مسلمانوں کے حقوق ذبح کیے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سزایافتہ قادیانی کو پراسرار طریقے سے رہاکروایاگیا اور امریکی مفادات کے لیے قادیانیوں کو استعمال کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ عدالت سے سزایافتہ ربوہ کے رہائشی عبدالشکور قادیانی کو امریکی دباﺅ پر رہاکیاگیا اورپھرامریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں پاکستان کے خلاف زہر اگلوایا گیااورالزامات عائدکیے گئے۔انہوںنے کہاکہ یہ سب کچھ ایک طویل دورانیے والی سازش کا خطرناک حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے سواکچھ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی ایٹمی نیوکلیئر پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے جبکہ امریکہ ،انڈیا اور اسرائیل ہمارے ایٹمی پروگرام کےخلاف سازشوں کے لیے قادیانیوں کو استعمال کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک تاقیامت قائم رہے گا اور ہماری بہادر فوج اس کی حفاظت کرتی رہے گی۔انہوںنے کہاکہ عبدالشکور قادیانی نے صدرٹرمپ کے پاس پاکستان کےخلاف جوچارج شیٹ لگائی ہے وہ جھوٹ کا پلندہ ہے پاکستا ن میںقادیانیوںکے گھروں کا ہرگز نہیںجلایا جارہا بلکہ قادیانی آئین ودستور کو نہ مان کر بغاوت کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ قرارداد اقلیت کی روشنی میں آئین کی روسے وہ غیر مسلم ہیں قادیانی اپنے کفرکو اسلام کا ٹائٹل دے کر اور اپنے آپکواحمدی مسلمان کہہ کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں اور بیرون ممالک سیاسی پناہ اور مراعات حاصل کرنے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ باہترکے مقام پر اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب قادیانیوںنے وسیع رقبے حاصل کیے ہیں اور یہ سب کچھ تحریک انصاف کے دور میں ہورہاہے انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے بھی قادیانیوںکواپنابھائی قرار دے کر مسلمانوںکے دل ذبح کیے تھے اور وہ مکافات عمل کا شکارہے ہم عمران خان سے کہتے ہیں کہ وہ اپنی جماعت سے قادیانی اور قادیانی نواز عنصرکو باہرنکالے۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ امریکہ اوراستعماری قوتیں اسلام اور پاکستان دشمن ایجنڈے کو پر موٹ کررہی ہیں پوری دنیا الٹی ہوجائے کوئی قوت پاکستانی آئین سے قرارداد اقلیت نکلوانہیںسکتی۔انہوںنے کہاکہ عشق رسالت ﷺ ہمارے ایمان اور ہماری جان کی بنیادہے علاوہ ازیں جمعیت علماءاسلام پاکستان( ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے داربنی ہاشم ملتان میں قائد احرار سید عطاءالمہیمن بخاری اور سید محمدکفیل بخاری سے ملاقات کے موقع پر کہاکہ ناموس رسالت ﷺ کے عقیدہ پر ہم اپنی جان کی بازی لگادیں گے لیکن اس عقیدے پر آنچ نہیں آنے دیں گے انہوںنے کہاکہ قادیانی ریشہ دوانیوںکےخلاف مجلس احراراسلام اپنی 90 سالہ تاریخ رکھتی ہے جس پر پوری امت کوفخر ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ امریکن سامراج امت مسلمہ کےخلاف قادیانیوںکو مہرے کے طور پر استعمال کررہاہے لیکن یہ قوم قادیانی سازشوں کوبھانپ چکی ہے اور دستور اور آئین کی پاسداری کی جدوجہدکو ہرحال میں جاری رکھاجائےگا جبکہ قادیانی لابی دستور اورآئین کےخلاف خطرناک سازشیں کررہی ہے اور قادیانی صدر ٹرمپ کے پاس جاکرپاکستان کو بدنام کررہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.