تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلام کی نشاۃ ثانیہ آخر کار ہونی ہے اور منکرین ختم نبوت اور دیگر فتنے دم توڑ جائیں گے: سید محمد کفیل بخاری

 لاہور (پ ر) عشرہ ختم نبوت کے سلسلہ میں گزشتہ روز قائدین تحریک ختم نبوت، خطباء احرار اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، ائمہ مساجد نے خطبات جمعۃ المبارک اور مختلف پرگراموں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب نبی کریمﷺ کے ساتھ عشق و محبت کا بنیادی تقاضا ہے کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جد وجہد کو آگے بڑھانے والے بن جائیں اور گستاخان رسول اللہﷺ کی زبانوں کو لگام دینے کے لیے آئینی و قانونی جد وجہد کو تیز کردیں۔ امیر احرار سید محمد کفیل بخاری نے ناگڑیاں، گجرات اور گجرانوالہ میں، مجاہد ختم نبوت عبداللطیف خالد چیمہ چیچہ وطنی اور ساہیوال میں، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے صادق آباد میں، مولانا محمد مغیرہ چناب نگرمیں، مولانا تنویر الحسن احرار تلہ گنگ میں، مفتی عطاء الرحمن قریشی کراچی میں، سید عطاء المنان بخاری ملتان میں،مولانا محمد سرفرازمعاویہ دارڑہ (ہڑپہ) نے اپنے اپنے خطبات اور بیانات میں کہاکہ 48سال قبل ہونے والے فیصلے کو 26اپرایل 1984 کو صدر پاکستان ضیاء الحق نے تحفظ فراہم کیا جب کہ اس کا اصل سہرہ اکابر احرار اور تحریک ختم نبوت کے اکابرین کے سر پر آتا ہے۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ آخر کار ہونی ہے اور منکرین ختم نبوت اور دیگر فتنے دم توڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر ہی بنا تھا اور اسلام نافذ ہو کر رہے گا۔ لہٰذا یہاں اسلام کو بطور نظام حیات نافذ کیا جائے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے جمعیت علماء اسلام ساہیوال کی جانب سے ایک عشائیہ تقریب میں کہاکہ تمام مکاتب فکر کے اتحاد نے یہ دن دکھایا کہ لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو پارلیمنٹ کے فلور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیاگیااور یہ سب کچھ طویل بحث و مباحثہ کے بعد ہوا اور قادیانیوں کو اپنے دلائل دینے کا پورا پورا موقع دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کی روشنی میں قادیانی اسلامی شعائر استعمال نہیں کر سکتے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے کہا کہ 7ستمبر کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم ختم نبوت جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا اور پاکستان کی قادیاینت نوازی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔قاری محمد قاسم بلوچ، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد وقاص حیدر، مولانا محمد فیضان، مولانا محمد الطاف معاویہ اور دیگر مبلغین احرار نے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی حیثیت کو قبول کر لیں ہماری ان کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ہم نے وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کے لیے ہمیشہ جد جہد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ عبداللطیف خالد چیمہ بعد نماز عصر انٹرنیشل مومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام جھنگ میں یوم ختم نبوت کے اجتماع سے خطاب کریں گے اور بعد ازاں یوم ختم نبوت کی ریلی ؎کے شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.