تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلام امن وسلامتی اورخوشحالی کی ضمانت دیتا ہے. سید عطاء المہیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی امیرسید عطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ اسلام امن وسلامتی اورخوشحالی کی ضمانت دیتا ہے۔قرآن وسنت پر چل کر ہی ہم زوال سے عروج کا سفر شروع کرسکتے ہیں اور کھوئی ہوئی عظمت رفتہ بحال ہو سکتی ہے ۔وہ گزشتہ روزمجلس احراراسلام چناب نگر کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ،سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ محبت رسول اللہ ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں اور تعلیمات پر عمل کریں۔ فسادِ امت کو ختم کرنے کیلئے لوگوں کا تعلق اللہ تعالیٰ کی ذات سے جوڑیں اورآپس میں مشاورت سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی حکومت بنانا سنت رسول ہے ۔ دین اور دنیا الگ الگ نہیں، بلکہ دین دنیا کو گزارنے کا طریقہ ہے ۔ دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کے تمام طریقے بتائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم غلامئ مصطفیؐ ؐکے دعوے تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر غیروں کی پیروی کررہے ہیں۔ اگر ہم نے جناب نبی پاک ؐ کی تعلیمات کو مشعل راہ نہ بنایا تو پھر ذلت و رسوائی ہمارا مقدر ہو گی۔ اغیار کی غلامی نے ہمیں تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مخدوش حالات میں ہمیں نبی پاکؐ کی ذات مبارکہ سے رہنمائی لیتے ہوئے اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانا ہوگا۔تاکہ ہم دنیاوآخرت کی ناکامیوں سے بچ کر نجاتِ اخروی حاصل کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.