تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آج بھی مجلس احرار اسلام حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے وژن پر گامزن ہے: حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد

 لاہور (پ ر) خانقاہ سراجیہ کندیہ شریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد کی گزشتہ روز مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور آمد۔ اس موقع پر انہوں نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، مبلغ احرار ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر اور دیگر احرار کارکنان سے بھی ملاقات کی۔حضرت خواجہ خلیل احمد نے اس موقع پر دفتر احرار کا تفصیلی جائزہ لیا اور ختم نبوت کے حوالے سے مجلس احرار اسلام پاکستان کی جد وجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج بھی مجلس احرار اسلام حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے وژن پر گامزن ہے اور حضرت امیر شریعت کے خاندان کو سلام عقیدت ہے کہ جنہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے علم کو ہمیشہ سے بلند کر رکھا ہے اوراپنے اسٹیج سے وطن عزیز کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے ختم نبوت کے حوالے سے کی جانے والی جد وجہد میں اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائدین کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ موجود ہوں گے۔قائد احرار سید محمد کفیل بخاری نے حضرت کا پر تپاک استقبال کیا اور دفتر میں حضرت کی آمد کو سعادت قرار دیا۔ حضرت خواجہ خلیل احمد نے جاتے ہوئے خاندان امیر شریعتؒ اور مجلس احرار اسلام کے کارکنوں کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.