آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مولانا مرحوم نے ترویجِ علم کے ساتھ ساتھ اتحادِ اُمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی. محمد اویس

لاہور (پ ر ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس،قاری یوسف احرار،چوہدری افتخار احمد بھٹہ ،قاری محمد قاسم ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،عاطف بیگ،قاسم چیمہ،حافظ عثمان ،قاری شہزاد رسول ،محمد عدنان ظہیر و دیگر نے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا عبید اﷲ المفتی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ اس موقع پر میاں محمد اویس نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا مرحوم نے ترویجِ علم کے ساتھ ساتھ اتحادِ اُمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ،اﷲ ان کی خدمات جلیلہ کو بار گاہ میں مقبول فرمائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *