تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارختم نبوت

 

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں قادیانی ججز بھرتی نہ کرنے کی قرار داد منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں قادیانی ججز بھرتی نہ کرنے کی قرار داد منظور کر لی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس بار کے صدر سید جاوید اکبر شاہ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس کے دوران قرارداد پیش کی گئی کہ ججز سمیت اہم عہدوں پر قادیانی بھرنہ کرنے پر پابندی عائد کی جائے ۔بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرار داد کے مطابق ہائیکورٹ بار نے ججوں سے ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ،سپریم کورٹ و ہائیکورٹس میں قادیانی ججوں کو ہرگز تعینات نہ کیا جائے ،ججوں اور کلیدی عہدوں پر فائز ہونے سے پہلے مسلمان ہونے کا حلف لیا جائے ۔
www.urdupoint.com/daily/livenews/2018-11-08/news-1731535.html
آسیہ مسیح کیس،فیصلے کی ٹائمنگ نے بہت سے سوالات اٹھادیئے
اسلام آباد(عمرفاروق سے)سپریم کورٹ سے آسیہ مسیح کیس کافیصلہ کئی سوالات چھوڑگیا ،عاشق رسول غازی علم دین شہیدکی برسی کے دن آسیہ مسیح کافیصلہ کیوں سنایاگیا؟وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل ہی یہ فیصلہ کیوں آیا؟ملک کی ابترمعاشی صورتحال پراس فیصلے کے کیااثرات مرتب ہوں گے، کیااس بارے میں بھی سوچاگیا؟آسیہ مسیح کیس کی فیصلے کی ٹائمنگ نے بہت سے سوالات اٹھادیے ہیں۔ سب سے پہلے تویہ اعتراضات اٹھایاجارہاہے کہ آج سے 89سال قبل اسی دن عاشق رسول غازی علم دین کوپھانسی کے پھندے پرلٹکایاگیاتھا۔ جس کے بعد مسلمان ہرسال 31اکتوبرکوغازی علم دین شہیدکے حوالے سے تقریبات ،جلسے اورجلوس منعقدکرتے ہیں۔ اسی دن مبینہ طورپرگستاخ رسول آسیہ مسیح کوتوہین رسالت کیس سے بری کرکے اس د ن کی اہمیت کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت بھی کیاگیا ہے کہ جب وزیراعظم پاکستان عمران خان چین کے انتہائی اہم دورے پرروانہ ہورہے ہیں۔ ظاہرہے کہ اس فیصلے سے قوم سراپااحتجاج بن گئی ہے۔ چندلوگوں کوچھوڑکرپوری قوم اس فیصلے کے خلاف کھڑی ہے۔ اس دورے کاتقاضاتھا کہ پوری قوم متحدہوتی اوروزیراعظم کی پشت پرکھڑی ہوتی مگراس فیصلے نے قوم کوتقسیم کردیاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آخریہ کیوں نہیں سوچاگیا کہ کوئی بھی عدالتی فیصلہ بسااوقات تاریخ کادھارابدل دیتاہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیوں دیاگیاکہ جب ملک کی معاشی حالت انتہائی ابترہے۔ اس فیصلے سے ملک میں جوافراتفری پھیلے گی اس کاذمہ دارکون ہوگا؟پورے ملک میں تاجروں نے ہڑتال کی کال دے دی ہے، اس نقصان کاذمہ دارکون ہوگا ؟پھرگزشتہ تقریباڈیڑھ سال سے زیرالتواء مقدمے کافیصلہ ایسے وقت میں کیوں دیاگیا ،جب نئی حکومت کوقائم ہوئے صرف دو ماہ ہوئے ہیں اوروہ مختلف بحرانوں میں پھنسی ہوئی ہے ،وقت آنے پرشایدتمام سوالوں کاجواب مل سکے۔
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-11-01/65381/107824
ناموس رسالت‘ختم نبوت قوانین کی حفاظت کیجائے گی:سیف ایڈوکیٹ
کراچی18نومبر2018ء:اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام سندھ ہائی کورٹ بار کانفرنس روم میں ’’تحفظ ناموس رسالت‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سیف الدین ایڈووکیٹ نے کی ۔ اجلاس میں اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے صدر محمد شاہد ایڈوہکیٹ ، جنرل سکریٹری نجم الحسن ایڈووکیٹ ، امیدوار برائے مینیجنگ کمیٹی ہائی کورٹ بار عبدالصمد خان ایڈووکیٹ ، شعاع النبی ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں ختم نبوت اور ناموس رسالت سے متعلق قوانین کے مکمل تحفظ کا عزم کیا گیااور یہ طے کیا گیا کہ ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالت سے متعلق قوانین کے حوالے سے عدالتوں میں بھرپور جدوجہد کی جائے گی اوربین الاقوامی سطح پر اس سلسلے میں قانون سازی اور اقوام متحدہ میں کنونشن کی کوششیں کی جائیں گی۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ7 دسمبر کو کراچی میں ایک جیورسٹ کانفرنس کا انعقاد ہوگا ،جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ہمارے عقیدہ اور ایمان کا حصہ ہے۔ اس قانون پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔وکلاء برادری عقیدہ ختم نبوت سے متعلق قوانین کے تحفظ کے حوالے سے عدالتوں میں بھرپور تحریک چلائیں تاکہ کوئی قوانین میں ترمیم کی جرات بھی نہ کرسکے ۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ آسیہ کیس میں نظر ثانی کی درخواست کی مکمل سماعت کرے ،لارجر بنچ بنایا جائے اور کیس میں علماء اسلامی نظریاتی کونسل اور فیڈرل شریعت کورٹ سے مدد لی جائے ۔
http://jamaat.org/ur/news_detail.php?article_id=12735
ختم نبوت پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے : ساجد میر
ملتان ( خبرنگار ،19 نومبر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ و سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،توہین رسالت قانون میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی ، مسلمان ختم نبوت پر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت کسی بھی سیاسی جماعت کی ہو یا کوئی بھی حکمران بنے لیکن ہم ختم نبوت کے قانون پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹرحافظ عبد الکریم نے کہاہے کہ ہم ختم نبوت کے چوکیدار ہیں۔ ا س کی حفاظت کے لئے اپنا تن من دھن سب قربان کردیں گے ۔علامہ عبد الرحیم گجر نے کہاہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ سے گریز کریں۔
https://www.roznama92news.com
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے : ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور (سپیشل رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اسلام کی حفاظت ہے ۔ عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں مذہبی جوش و، ملی حمیت اور حکمت و دانائی سے پوری کرنی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں سیمینار ختم نبوت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں کے عنوان پر اپنے کلیدی خطبے میں کیا۔ علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ رکھے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا۔ اسی طرح عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فرض ادا کئے بغیر اسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ علامہ نعیمی نے ختم نبوت کی اہمیت اور مقام و مرتبے کو قرآن و حدیث سے واضح کرتے ہوئے جدید دور کے مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی کی ساری مہم کو استعمار کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ علمی اور عملی طو رپر اس فتنے سے مقابلے کیلئے حکمت سے عالمی سطح پر کوشش کریں۔ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد حبیب الرحمن سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور پروفیسر طاہر جاوید نے بھی خطاب کیا۔
https://www.nawaiwaqt.com.pk/24-Nov-2018/946136
تحفظ ختم نبوت کیلئے ساری قوم ایک پیج پر ہے :سراج الحق
لاہور (سٹاف رپورٹر، 26 نومبر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے ، حکومتی وزیر اور مشیر قادیانیوں کی سرپرستی چھوڑ دیں اور آئین کی حفاظت کے حلف کی پاسداری کریں، آئین میں قادیانیوں سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کا واضح تعین کیاگیاہے لیکن قادیانی خو د کو غیر مسلم تسلیم کرنے کی بجائے آئین پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، آئین سے غداری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، غلامان مصطفے ٰﷺ کسی کو آئین سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام ایوان اقبال میں خاتم الانبیاءﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قادیانی اسلام اور آئین پاکستان کے غدار ہیں، ان کی خواہش ہے کہ دستور پاکستان سے اسلامی دفعات ، خاص طور پر قادیانیوں کو کافر قرار دینے اور 295 سی جیسی دفعات کا خاتمہ کر کے اسے مکمل سیکولر دستور بنا دیا جائے لیکن قوم ان سازشوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی، حکمرانوں کو بھی اپنا قبلہ درست اور قادیانیوں کی سرپرستی چھوڑ کر اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا،قوم حکمرانوں کی ہر کوتاہی معاف کر سکتی ہے مگر قادیانیوں کے ساتھ حکومتی آفیشلز کا میل ملاپ اور انہیں سر پر بٹھانے کے اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، قادیانی خود کو غیر مسلم تسلیم کریں تو ان سے کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہوگا ۔اس موقع پرامیرجماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد ، جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن پروفیسر عامر متین اور اوریا مقبول جان نے بھی خطاب کیا
(روزنامہ’’92نیوز‘‘،لاہور۔ 26 نومبر2018

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.