تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

اخبارالاحرار

مولانا مشرف علی تھانوی کی وفات پراَحراررہنماؤں کا اظہارتعزیت
لاہور (یکم مئی) حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کے نواسے اورڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اﷲ علیہ کے خلیفہ، مہتمم دارالعلوم الاسلامیہ لاہورشیخ الحدیث حضرت مولانامشرف علی تھانویؒ چندروزقبل مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔ ان کی وفات پرمجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘،سیدمحمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈاکٹر عمرفاروق احرار،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم ،ڈاکٹرضیاء الحق قمر،قاری شہزاد رسول،ڈاکٹرمحمدآصف،مہر اظہرحسین وینس و دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعاکی ۔انہوں نے کہاکہ مدینہ منورہ میں موت اورجنت البقیع میں مدفون ہونا،یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانامشرف علی تھانویؒ نے ساری زندگی اشاعت دین میں گزاری ۔ان کے لاکھوں تلامذہ دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جو اُن کے لئے صدقہ جاریہ ہے ،انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور امت مسلمہ کیلئے ان کی وفات بہت بڑاسانحہ ارتحال ہے ۔
نادیدہ قوتیں انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہیں:کفیل بخاری
لاہور(8مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیاہے ،انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے کوبرداشت کرنا سیاسی اخلاقیات کی بنیاد ہے لیکن اختلاف کا جواب ظلم و ناانصافی سے دینادَراصل اپنی شکست کااعتراف ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسے ہتھکنڈوں سے معلوم ہوتاہے کہ نادیدہ قوتیں ملک میں عام انتخابات کوملتوی کراناچاہتی ہیں اوریہ ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ اقدام ہوگا ،انہوں نے کہاکہ حکومت اورریاستی ادارے پُرتشددکارروائیوں کوروکیں ،ملک میں قیام امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
انتخابات میں قادیانی نوازاُمیدواروں کو بے نقاب کیاجائے گا
لاہور(11مئی )مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ آنے والے الیکشن میں قادیانی نواز امیدواروں کوبے نقاب کیاجائے گااورملک میں ان کی ڈٹ کر مخالفت کی جائے گی ،وہ گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں داعیٔ اتحادِامت حضرت سید عطاء المومن بخاری ؒ کے افکارونظریات کے حوالے سے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ سید عطاء المومن بخاریؒ نے اپنی زندگی اعلاءِ کلمۃُ الحق اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے وقف کررکھی تھی ، انہوں نے کہاکہ سید عطاء المومن بخاری کی اولوالعزمی کوہمیشہ یاد رکھاجائیگاکہ انہوں نے پاکستان میں سب سے پہلے امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاکر استعمار اور اس کے حاشیہ برداروں کوبے نقاب کرکے رکھ دیا تھا،انہوں نے کہاکہ شاہ صاحب مرحوم نے مجلس احراراسلام کی آبیاری اورتحریک تحفظ ختم نبوت کی سرپرستی میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی،انہوں نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پرحاصل کیاگیاتھا اوراسلام کے نفاذسے ہی اس کی بقاوسلامتی ممکن ہے ، بعدازاں انہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بزرگ رہنماقاضی فیض احمد کی ضیافت میں بھی شرکت کی جس میں حافظ محمد اسمٰعیل ،چودھری نذیراحمد ، حاجی عبدالکریم قمر ،راناقمرالاسلام کے علاوہ مقامی علماء کرام بھی موجود تھے۔
درپیش مسائل کا سبب دین سے دُوری ہے:میاں محمداویس
لاہور (12مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہا ہے کہ پاکستان اورعالم اسلام کو درپیش تمام مسائل کا سبب دین سے دُوری ہے، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ،اسوہ حسنہ اور قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ جب تک نظریہ پاکستان کو عملی شکل نہیں دی جاتی،ہماری مشکلات اورپریشانیوں کاازالہ نہیں ہوسکتا۔اسلام پرامن دین ہے جو اَمن و سلامتی کا پیغام دیتاہے اورجو دہشت گردی کا قلع قمع کرکے سکون وراحت کا ماحول عطاکرتاہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سیاسی مسائل میں الجھاکرمعاشی دلدل میں دھکیلاجارہاہے،جب تک قیام پاکستان کے حقیقی مقاصدکی تکمیل نہیں کی جائے گی اوراسلام کو بطورقوتِ حاکمہ کے نافذنہیں کیا جائے گا، سیاسی بازیگرقوم اورملک کے ساتھ کھلواڑکرتے رہیں گے اورپاکستان معاشی،سیاسی اوراخلاقی بحرانوں کی آماجگاہ بنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی خوشنودی کے لیے ملک میں قادیانی فتنے کو تحفظ دیاجارہا ہے۔ موجودہ حکومت نے قادیانیت نوازی اورنفاذاسلام سے رُوگردانی کی تمام حدیں ہی پھلانگ ڈالی ہیں۔جبکہ اپوزیشن بھی حکومت کی پالیسیوں کی کھل کرمخالفت کرنے کی بجائے فرینڈلی اپوزیشن کا کرداراَداکرتی رہی ہے ۔جس سے پاکستان کی نظریاتی سرحدات عدم تحفظ اورغیریقینی کی صورتحال سے دوچارہوچکی ہیں۔انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر ہونے والی کانفرنس کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور احرارکارکنوں سے جوق درجوق شرکت کی اپیل کی ہے
سیالکوٹ میں متوقع کشیدگی کو روکنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے
لاہور(13مئی)سیالکوٹ میں قادیانیوں کی جانب سے قادیانی جماعت کے پیشوا مرزا غلام قادیانی آنجہانی کی یادگار تعمیر کیے جانے والے عجائب گھر کا تعمیراتی کام ایک سال سے خفیہ طور پرجاری رہنے پر مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قادیانیوں کو سرکاری سطح پر اثرورسوخ حاصل ہونے کی وجہ سے ہی وہ اس قسم کی ارتدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ،انہوں نے کہا کہ قادیانی 74ء کی قرارداداقلیت اور 84ء کے امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں کسی قسم کی تبلیغی واِرتدادی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتے ،انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال منزل کے قریب مسلمانوں کی آبادی کے عین وسط میں اگریہ ارتدادی سلسلہ جاری رہا تو ہولناک کشیدگی جنم لے گی اورپیش آمدہ حالات کی ذمہ داری قادیانیوں اور سرکاری انتظامیہ پر عائد ہوگی اور پھر یہ تشویش ناک صورت حال پورے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری انتظامیہ قادیانیوں کو قانون کے دائرے میں رہنے کا پابند بنائے ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی قراردادوں کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورت حال کو قانون کے مطابق نہ سنبھالا گیا اور قادیانیوں کو قانون کے دائرے میں رہنے کا پابند نہ بنایا گیا تو متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان پنجاب کی سطح پر احتجاج کا اعلان کرے گی۔
قادیانی ویب سائٹس بندکرنے کی سفارش کا خیرمقدم:مجلس احرار
لاہور(15مئی)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے انٹیلی جنس بیوروکی جانب سے قادیانیوں کی ویب سائٹس بند کرنے کی سفارش کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ قادیانی جماعت ملک میں توہین آمیز رویہ اور مذہبی انتشار پیدا کرکے نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ قادیانی اسلاماً اور قانوناً غیر مسلم اقلیت ہیں، جبکہ وہ اپنے آپ کو مسلمان اور احمدی مسلمان ظاہر کرکے دنیا کو دھوکہ بھی دے رہے ہیں اور اپنے ارتدادوکفر بلکہ زندقہ کو اِسلام کے نام پر متعارف کرارہے ہیں ۔جس سے سوسائٹی میں مذہبی منافرت اور انتشار پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ انٹیلی جنس بیوروکی سفارشات کی روشنی میں قادیانی ویب سائٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے اور قادیانیوں کو اِس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی آئینی وشرعی حدود میں رہیں اور وطن عزیز میں انارکی کا سبب نہ بنیں۔
حضرت صوفی سرور کی خدمات کو تادیر یادرکھا جائے گا:قائد احرار
لاہور(15مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،نائب ناظمین میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،ملک محمد یوسف اورقاری محمد قاسم بلوچ نے ممتاز عالم دین پیر طریقت حضرت مولانا صوفی محمد سرور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی وتعلیمی اور روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تعزیتی بیان میں احراررہنماؤں نے کہا کہ صوفی محمد سرور زندگی بھر اسلام کا پیغام محبت پھیلاتے رہے اور دینی علوم کی اشاعت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے تزکیہ نفس کے لئے وقف رہے ،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ۔
رمضان میں حقوق اﷲ کے ساتھ حقوق العبادکا خاص خیال رکھا جائے
لاہور(17مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ روزہ رکھنے سے انسان میں صبر کا ملکہ پیدا ہوجاتا ہے اور صبر کا بدلہ اﷲ پاک نے جنت رکھا ہوا ہے۔ اس ماہِ مقد س میں انسان کے نیک اعمال کو بڑھا دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ایک نیکی کو دس سے سات سو گنا کردیا جاتا ہے۔ انسان کے تمام اعمال میں سے روزہ ہی وہ واحد عمل ہے کہ جس کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اوراس کا اجر میں ہی دوں گا، روزہ جہنم کی آگ سے ڈھال ہے ،انہوں نے کہاکہ بڑے ہی خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی زندگی میں رمضان آیا ۔ہمیں چاہئے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں ،حقوق اﷲ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی نبھائیں ،غرباء ومساکین اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں قرآن پاک نازل ہو اور رمضان میں ہی اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو آزادی جیسی نعمت سے نوازا، اس لئے اس ماہ مقدس میں قرآن پاک کی تلاوت اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے دعاؤں کا بھی خصوصی اہتمام کریں ۔
حلال وحرام کی تمیزختم ہونے سے معاشرہ تباہی کی طرف جارہاہے
ملتان(18مئی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں اور ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف قانونی اقدامات نہیں اٹھا رہی ،جبکہ راجہ ظفر الحق کمیٹی رپورٹ کو بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا ،جس سے حکومت کی بدنیتی اور قادیانیت نوازی واضح نظر آرہی ہے ،وہ مسجد الفاطمہؓ،رحمن ٹاؤن بورے والا میں نمازِ جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ حلال وحرام کی تمیز ختم کی جارہی ہے۔ جس سے معاشرے میں ہوسِ زر بڑھ رہی ہے ،اور معاشرہ انا رکی کی طرف جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ماہ ِ صیام میں ہمیں انفرادی واجتماعی طور پر توبہ واستغفار کی طرف آنا چاہیے ،کیونکہ اﷲ کے احکامات کی بجا آوری اور جناب رسول کریم ﷺکی اطاعت کے بغیر ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی نصیب نہیں ہوسکتی ،انہوں نے کہا کہ فلسطین ،شام ، روہنگیا اور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والا ظلم عالمی اداروں کو نظر نہیں آرہا ، ہمیں دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی ہر سطح کی مدد کے لئے آگے بڑھنا چاہیے ،
شعورِ ختم نبوت اُجاگر کرنے کے لیے جدوجہدتیز کی جائے
لاہور(19مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک معافی اور بخشش کا مہینہ ہے۔ اس ماہ ِمبارک میں نعمتوں اور رحمتوں کی بارش برستی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرب الہٰی حاصل کرنے کے لئے قرآن کریم کی تلاوت بہترین ذریعہ ہے ، انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ختم نبوت کے شعور کو اُجاگر کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں۔اُن خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف نوجوانوں کے وفود سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر مولانا قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر،قاری محمدصفوان احرار، حافظ محمد عثمان،مہراظہر حسین وینس،قاری محمد شہزاد رسول اور دیگر بھی شریک تھے۔
امیرشریعت کے پیروکارپُرتشددسیاست پر یقین نہیں رکھتے: مجلس احرار
لاہور(21مئی)مجلس احراراسلام اورتحریک تحفظ ختم نبوت نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ تحریک تحفظ ختم نبوت کی جماعتیں تشدد کی سیاست بھی کرسکتی ہیں،مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ بعض سرکاری حلقوں کی طرف سے پھیلائے جانے والایہ تاثر ہرگز درست نہیں کہ ختم نبوت کے کاز کے نام پرتشدد بھی ہوسکتاہے ،انہوں نے کہاکہ برصغیر میں تحریک ختم نبوت کے بانی سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کی تعلیمات کے پیروکار تشددکی سیاست پرہرگزیقین نہیں رکھتے اورنہ ختم نبوت کی قدیم جماعتیں تشددکررہی ہیں،انہوں نے کہاکہ تشدد اور تشددکی سیاست ایسے عناصر سے سرزد ہوئی ہوگی، جن کو کچھ مخصوص قوتوں نے کھڑاکرنے کی کوشش کی ہے ۔اس لئے مجلس احرار اسلام ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ جیسی دیرینہ جماعتیں مکمل طور پر آئین کے تابع اپنی مثبت سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اوراس طرح قادیانی ریشہ دوانیوں کوبے نقاب کیاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ الزام لگانے والے اس فرق کوملحوظ رکھیں تومہربانی ہوگی،علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے دارالمبلغین کے زیراہتما م ملک بھرمیں’’پیغام ختم نبوت‘‘کی مہم زور وشورسے جاری ہے۔
رمضان: صبر ،غم خواری اور محبت بانٹنے کا مہینہ ہے
لاہور(22مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں صبر وتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے ۔ روزہ اصلاحِ نفس کا ذریعہ ہے ۔رمضان المبارک نیکیاں کمانے اور مغفرت خداوندی کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مقدس میں خالق کائنات ہر نیک عمل کا اجر وثواب دس گنازیادہ عطا فرماتا ہے ،جتنا کسی میں اخلاص ہوگا اتنا ہی اس کو زیادہ اجر ملے گا۔رمضان اﷲ کا مہمان مہینہ ہے اس کی ہر طرح سے قدر دانی کی جائے اور اﷲ تعالیٰ سے توبہ استغفار کی جائے اور اپنے روٹھے ہو ئے رب کو منایا جا ئے ،انہوں نے کہا کہ رمضان صبر ،غم خواری اور محبت بانٹنے کا مہینہ ہے اس میں غریب مسکین اور نادار لو گوں کو بھی یاد رکھا جائے اسی طرح خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف حکومت سخت ایکشن لے ، گرانفروشی پر قابو پایا جائے ۔ عوام تک معیاری اشیاء خوردنی مہیا کی جائیں۔
حکمرانوں نے قادیانیت نوازی کے ریکارڈ توڑے:پیغامِ ختم نبوت
لاہور(23مئی)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں اور مبلغین ختم نبوت نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران ’’پیغام ختم نبوت‘‘کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے ،کراچی سے لے کر حدود پشاور تک مجلس احراراسلام کے رہنما،مبلغین اور کارکن اپنے اپنے علاقوں میں جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے منصب رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کی اہمیت وفضیلت بیان کررہے ہیں اورمساجد میں نمازوں کے بعد مختصربیانات کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانی ریشہ دوانیوں کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہیں،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز ساہیوال میں اپنی جماعت کے ذمہ داران سے ملاقات وگفتگو میں کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے اورملت اسلامیہ کے لئے اتحاد کا مشترکہ نکتہ ہے۔ اسی لئے امریکی وسامراجی قوتیں اس عقیدہ پر زَد لگانے میں لگی رہتی ہیں،انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت کی طرف سے قادیانیت نوازی کے ریکارڈتوڑے گئے ہیں اورموجودہ سیاسی بحران کو بڑھانے کے لئے کچھ قوتوں نے دن رات ایک کررکھاہے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی محاذ آرائی ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے لئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتی ہے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کواپنے اقتدار کے حصول کے علاوہ کوئی اور چیز مقدم نہیں ،چاہے ملکی سلامتی ہی کیوں نہ ہو،انہوں نے میاں نوازشریف کے ادھورے سچ پر کہا کہ وہ پورا سچ بولنے کے عادی ہوتے اور قادیانیت نوازی نہ کرتے توآج یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا ،انہوں نے اس پروپیگنڈہ کومسترد کیاکہ ختم نبوت کی جماعتیں تشدد کی سیاست بھی کرسکتی ہیں،مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانامحمد سرفرازمعاویہ نے چیچہ وطنی اورمضافات کی مساجد میں پیغام ختم نبوت کے سلسلے میں بیانات کرتے ہوئے کہاکہ قادیانی دینی وسیاسی طور پر ملک کونقصان پہنچارہے ہیں،آئندہ دنوں میں قاری محمد قاسم اور مولانامحمد سرفرازمعاویہ پیغام ختم نبوت کے سلسلہ میں میاں چنوں اور ساہیوال کا دورہ کریں گے اورمختلف مساجد میں پیغام ختم نبوت عام کیاجائے گا۔
سیاسی انتہاپسندی ‘اقتدار کی جنگ نے انتہائی مخدوش صورتحال پیدا کردی
لاہور(25مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے رہنماؤں اورمبلغین ختم نبوت نے گزشتہ روز اجتماعات جمعۃ المبارک اوراپنے اپنے بیانات میں فضائل ومسائل رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ عقیدہ ختم نبوت پربھی تفصیلی روشنی ڈالی ،مختلف رہنماؤں نے کہاکہ ملک اس وقت نازک ترین حالات سے گزررہاہے جبکہ اسلام وملک دشمن لابیاں بہت زیادہ متحرک ہیں اورسیاسی انتہاپسندی اور حصول اقتدار کی جنگ نے انتہائی مخدوش صورت حال پید ا کر رکھی ہے ،مختلف رہنماؤں اورمبلغین ختم نبوت نے بڑھتی ہوئی قادیانی ریشہ دوانیوں پرروشنی ڈالی اورمطالبہ کیاکہ حکومت راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کوبلاتاخیر منظرعام پرلائے ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری، پروفیسر خالد شبیر احمد ،عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانامحمد مغیرہ ،قاری محمد یوسف احرار اوردیگر رہنماؤں نے اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ قادیانی فتنے کے خلاف ہونے والی قانون سازی پر عمل درآمدنہیں کیاجارہا۔اس قسم کی وجوہات کی بناپر سیالکوٹ جیسے واقعات رونماہوتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اگر امتناع قادیانیت ایکٹ پرمؤثر عمل درآمد ہوتاتوسیالکوٹ میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال پیدانہ ہوتی ،انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود کسی کوبھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لیناچاہئے ،علاوہ ازیں ملک بھر میں’’پیغام ختم نبوت‘‘کاسلسلہ بدستور جاری ہے ۔
سیالکوٹ:پی ٹی آئی کی قادیانیوں کی حمایت قابل افسوس ہے
لاہور (27؍مئی) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں قادیانی عبادتگاہ کو ایک ہجوم کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے پرمذمت اور تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اس وقوعہ کی ذمہ داری ان عناصر پر ہے، جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی عبادت گاہ کو مسلمانوں کی مسجد کی طرز پر تعمیر کررکھا تھا ،جبکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ، انہوں نے کہا کہ جہاں تک مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تعلق ہے تو قادیانیوں نے انفرادی وجماعتی سطح پر آج تک اپنے آپ کو اقلیتی دائرے میں نہ تو محدود کیا ہے ،نہ تسلیم کیا ہے ،اور یہ طرز عمل آئین وقانون سے بغاوت پر مبنی ہے ، اس لحاظ سے قادیانی ریاست کے باغی ہیں ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے حقوق کی بات کرنے والے پہلے ان سے اقلیتی دائرے میں رہنے کے لئے ان کو پابند تو کریں ،اس کے بعد یہ بات کی جائے ،تو زیادہ مناسب ہوگی ۔
قادیانی عبادتگاہ گرانے میں قادیانیوں کی اپنی غلطی ہے:خالدشبیر
لاہور (29؍مئی ۔سانجھ نیوز) مجلس احراراسلام پاکستان کے سنیئر نائب صدر پروفیسر خالد شبیر احمد نے کہاہے کہ سیالکوٹ میں قادیانی عبادتگاہ کوگرانے کی اصل میں قادیانیوں کی اپنی غلطی ہے کیونکہ 1984ء کے امتناع قادیانیت ایکٹ کے تحت قادیانی اپنی عبادتگاہوں کو مسجدوں کی شکل میں تعمیر نہیں کرسکتے اور نہ وہ اسلامی شعائر کو استعمال کرسکتے ہیں اور اگر وہ ایساکریں گے تو پھر اس قسم کے واقعات تو رونما ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف قادیانیوں کے حق میں ایسے بیانات دے کر یہودی وقادیانی لابیوں کو خوش کررہی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے کر قادیانیوں کو آئین کاپابند بنائیں تاکہ ملک کاامن وامان خراب نہ ہواور قادیانی اپنی آئینی حیثیت میں رہ کر اپنی زندگی بسرکریں۔

Home

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.