تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی دنیا

 

خوشاب:قادیانی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اَپ لوڈ کرنے لگے
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)خوشاب انتظامیہ اورپولیس کی آشیرباد سے قادیانی سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے ناموں سے کھلے عام گستاخانہ موادپوسٹ کرنے لگے۔مسلمانوں سے مسجد ہتھیانے کی کوششوں میں ناکامی پر قادیانیوں نے مسلمانوں کومشتعل کرنے کے لیے اُن کی تصاویرلگاکر،جعلی اکاؤنٹ بناکرگستاخانہ موادپوسٹ کرناشروع کردیاہے۔اس حوالے سے مقامی مسجدیمامہ کے متولی سیداَطہرشاہ نے مقامی پولیس،ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد اَور وِفاقی سیکرٹری داخلہ کودرخواستیں بھی دی ہیں۔جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی پی اووَقاص نتھوکہ کی پشت پناہی اور آشیربادسے قادیانی مسلمانوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کررہے ہیں۔اس حوالے سے مذکورہ بالاحکام کو درخواستیں دینے کے باوجوددَوماہ گزرنے کے باوجودتاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی،بلکہ اُلٹاپولیس اورضلعی انتظامیہ درخواست گزارکو دھمکیاں دے رہی ہے۔(روزنامہ ’’امت‘‘، راولپنڈی۔ 3؍ دسمبر 2017ء)
قادیانی خاندان کے 16 افراد قادیانیت سے تائب
سرگودھا(15 دسمبر) نواحی گاؤں سید نور سیال موڑ کے خاندان کے 16 افراد نے قادیانیت سے تائب ہو کردین اسلام قبول کرلیا۔سرگودھا کے گاؤں سید نور سیال موڑ کے چودھری مستجاب وڑائچ اورچودھری سبحان وڑائچ نے اپنے خاندان کے 16 افراد سمیت قادیانیت سے تائب ہو کردین اسلام قبول کرلیا۔انہوں نے معروف عالم دین سید فیض الحسن کے ہاتھ پرکلمہ پڑھتے ہوئے حضور اکرمﷺ کی ختم نبوت کااقرار کیا۔(احرارنیوز)
مسلمان ظاہرکرکے شناختی کارڈ بنوانے ‘تبلیغ کرنے پر 6قادیانیوں پر مقدمہ
ڈسکہ( 15 دسمبر2017ء) لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ڈسکہ کے گاؤں بھاڈیوالہ میں چھ قادیانی افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ یہ مقدمہ مقامی زمیندار مظہر حمید کی رٹ پر درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر نمبر(371/2017)) زیر دفعہ298سی اور410ت پ کے مطابق گاؤں بھاڈیوالہ کے 6قادیانی افراد منور احمد، مقصود انجم، ظاہر احمد، طاہر منور، فرقان احمد اور ناصرہ منور نے دو سال قبل دسمبر 2015میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوران اپنے نام مسلمانوں کی ووٹر لسٹوں میں رجسٹر کرا لئے اور پھر نادرا سے اپنے قومی شناختی کارڈ بھی اپنے آپ کوقادیانی ظاہر کرنے کی بجائے مسلمان ظاہر کر کے فراڈ سے حاصل کر لئے ۔جبکہ مذکورہ قادیانی ملزمان نے اسلام کی آڑ میں قادیانیت کی تبلیغ بھی شروع کر رکھی تھی۔ جس سے علاقہ بھر میں زبردست مذہبی کشیدگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
https://daily.urdupoint.com/livenews/2017-12-15/news-1329564.html
٭……٭……٭

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.