تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

حلف نامہ میں تبدیلی کے مجرم منظرعام پر لائے جائیں:مجلس احرار
لاہور(4دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احراراورقاری محمد قاسم بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے کو بحال کرنا ہی کافی نہیں بلکہ اس کو تبدیل کرنے والے عناصرکے خلاف قانونی کارروائی بھی کرنی ہوگی، تاکہ ایسے عناصر کو آئندہ کے لئے ایسی حرکت کرنے کی جسارت نہ ہوسکے ا ورملک میں پھیلی ہوئی یہ افراتفری کی کیفیت ختم ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ قادیانی ملک میں انارکی پھیلانے کے لئے ایسے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں۔ سیاستدانوں اور حکمرانوں کو حکومتی بالکونیوں سے قادیانیوں کو نکال کر ملک کوامن کی طرف لے جانا چاہے ۔یہ ملک وملت کے غدار ہیں۔ حکومت کو اِس کا ادراک کرلینا چاہیے ۔یہ کبھی بھی ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں، ملک کو لادین ریاست بنانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دوماہ سے حلف نامے والی عبارت کی بحالی کے حوالے سے جن تنظیموں اور جن شخصیات نے جومثبت کردار ادا کیا۔ وہ تحریک ختم نبوت کی تاریخ کا حصہ بن چکاہے اور جن حکومتی شخصیات اور سیاست دانوں نے اس حوالے سے منفی کردار ادا کیا، وہ بھی اب سیاہ تاریخ کا حصہ ہے ،ہم تاریخ کے ان دو نوں پہلوؤں پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی جب تک اسلام قبول نہیں کرلیتے، دنیا کی کوئی طاقت بھی قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں کرسکتی ۔

حکمران اورسیاستدان پاکستان کے تحفظ ودفاع کیلئے اکٹھے ہوجائیں
لاہور(6دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،حاجی محمد لطیف ، قاری محمد قاسم بلوچ اور ڈاکٹرمحمد ضیاء الحق قمر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیاستدان ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر اپنے اپنے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کوئی ملک کے لئے مخلص نہیں ہے ۔ہرکوئی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگا ہے،جبکہ بیرونی طاقتیں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر نظر جمائے بیٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرنے کے منصوبے بنا رہا ہے اورپاکستان کے اندر موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلا کر اس کو کمزور کرنا چاہتا ہے ،حکمران اور سیاستدان اپنی انا کی جنگ سے باہر نکلیں اور ملک کی سلامتی وبقاء کی خاطر متحد اور یکجا ہوکر ملک دشمن عناصر کا مل کرقلع قمع کریں۔ انہوں نے کہا کہ آؤ تمام مسلکی وگروہی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو بلائے طاق رکھ کر سب مل کر اپنے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں اور اس کے دشمنوں کے خطرناک عزائم کو خاک میں ملا کر اُن کو عبرت کا نشان بنادیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ہر گھناؤنی سازش کے پیچھے قادیانی عناصر کام کررہا ہے۔ ان کے خلاف بھی ردالفساد آپریشن ہونا چاہیے ،حکمرانوں کو چناب نگر میں حکومتی رٹ قائم کرتے ہوئے ریاست کے اندر ریاست کے تصور کو ختم کرنا ہوگا۔
عقیدۂ ختم نبوت امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پروسکتاہے:عبداللطیف
کراچی(7دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ کراچی کے پانچ روزہ دورے پر گزشتہ روزپہنچ گئے۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت ایک ایسا آفاقی نظریہ ہے ،جس کے ذریعے ہم پوری امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر نہیں آتی قوم کسی طور پر بھی مطمئن نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں اور شخصیات ہمارے سرکا تاج ہیں لیکن کسی کو بھی یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ تحریک ختم نبوت کو سبوتاژ کرے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اب بھی اقتدار کی راہداریوں میں موجود ہیں۔ ان کو ہٹانے کی بجائے مضبوط کیا جارہا ہے جو ملکی سلامتی کے حوالے سے بھی ایک سوالیہ نشان ہے؟۔

اسرائیلی دارالحکومت کی بیت المقدس منتقلی کے فیصلے کی شدید مذمت
لاہور(7دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور دیگررہنماؤں نے ٹرمپ کے بیت المقد س میں اسرائیلی دارالحکومت کو منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ ٹرمپ کے اس اقدام سے پوری دنیا میں شدید غم وغصہ کی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکہ ،مدینہ کے بعد مسلمانوں کا تیسرا مقدس مقام بیت المقدس ہے پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی قوم کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ،لبنان ،پاکستان ،ترکی اور دیگرمسلم ممالک امریکہ کے صدر ٹرمپ کو اس کے ان منفی عزائم سے روکیں ،تاکہ دنیا کسی نئے انتشار کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان مسجد اقصیٰ سے محبت وعقیدت رکھتے ہیں ۔امریکہ کی طرف سے ایسے اقدام کے سنگین اور خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہم طیب اردگان اور دوسرے ممالک کی طرف سے اس اعلان کو مسترد کرنے اور طیب اردگان کی طرف سے او آئی سی کا جلاس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مسلم حکمران اس ناپاک منصوبے میں امریکہ کی ہرگز حمایت نہیں کرے گا۔ امریکہ کو واضح پیغام دینے کے لئے تمام مسلمان حکمرانوں کو متحد ہوکر امریکہ کے ان خطرناک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور پاکستان سرکاری سطح پر امریکہ کے اس اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرے اور عالمی سطح پر اس ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

ہم قبلہ اوّل کی حفاظت جان پر کھیل کر کریں گے:قائداحرار
ملتان(8دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک ختم نبوت نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کو عالمی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسلام کا دشمن ،پاکستان کا دشمن اور مسلمانوں کا بھی دشمن ہے۔ امریکہ دنیا کے امن کو تہہ وبالا کرنے کے لئے دن رات اقدامات کررہا ہے اور یہ قدم جو اُس نے اٹھایا ہے خالصتاًمسلمانو ں کے قبلہ اول کی جبراً پامالی اور انسانی واسلامی حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے ۔قائد احرارحضرت پیرجی سید عطا ء المہیمن بخاری مدظلہ‘،پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا محمد مغیرہ،میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹر عمر فاروق احرار،مولانا تنویرالحسن ،،ڈاکٹر محمد آصف اور دیگر رہنماؤں نے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، مظلوم اقوام اور بالخصوص مسلمانوں کے حقوق غصب کرنے اور انسانیت کش اقدامات میں لگے ہوئے ہیں اگر عالمی برادری نے صدر ٹرمپ کا رَاستہ نہ روکا تودنیا کا امن بربادہوجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے اقدامات میں خود امریکہ کیلئے بھی مہلک ثابت ہورہے ہیں، جس کا اندازہ آنے والے دنوں میں ہوجائے گا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم کفر کے سرغنہ صدر ٹرمپ کو جارحانہ اقدامات سے نہ روکا گیا تو اس سے تباہی پھیلے گی ۔جس کو خود امریکہ کے لئے بھی سنبھالنا مشکل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی امریکہ ، انڈیا اور اسرائیل کے مہرے ہیں اور مسلمانوں کے مفادات ذبح کرنے میں پیش پیش ہیں ۔

قادیانی امریکہ واِسرائیل کے مہرے ہیں:فہم ختم نبوت کورس
کراچی(8دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک ختم نبوت کے رہنماؤں کا قافلہ کراچی پہنچ گیااور چارروزہ اجتماعات وتقریبات کاآغاز ہوگیا ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد الفلاح، گلشن عمرحب چوکی کراچی میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادیانی امریکہ اور اسرائیل کے مہرے بن کر امت مسلمہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان وعقیدے کو زک پہنچانے کے مترادف ہے، جسے کسی قیمت قبول نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے طفیل ہمیں جو کارِنبوت ملا ہے، اس کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ہمیں تحریک ختم نبوت کی پر امن جدو جہد کو آگے بڑھانا ہوگا ۔بعدازاں جامع مسجد الفلاح میں ہی دو روزہ فہم ختم نبوت کورس مجلس احراراسلام سندھ کے امیر مولانا مفتی عطا ء الرحمن قریشی کی نگرانی میں شروع ہوگیا۔جس میں مولانا تنویر الحسن احراراور ناظم دعوت وتبلیغ ڈاکٹر محمد آصف نے لیکچرز دیئے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے۔ مرزا غلام احمد قادیانی نے بیک وقت کئی قسم کے کفریہ دعوے کیے، جن کی روشنی میں امت مسلمہ ، قادیانیوں کو اپنے آپ سے الگ کرچکی ہے اور 7ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو ایک متفقہ قراردادکے تحت غیر مسلم اقلیت قرادیا گیا۔ اس فیصلے کو ختم کرنے کیلئے اندرونی وبیرونی طور پر کئی قوتیں سرگرم عمل ہیں ۔

ختم نبوت کا تحفظ اورقادیانیت کا تعاقب ایمان کا تقاضاہے:احراررہنما
کراچی (9دسمبر)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کراچی کے زیر اہتمام جامع مسجد الفلاح، گلشن عمر ،حب چوکی کراچی میں امیر احرارسندھ مفتی عطاء الرحمن قریشی کی میزبانی میں جاری دوروزہ فہم ختم نبوت تربیتی کورس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا۔ اس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا تنویرالحسن احرار،ڈاکٹر محمد آصف ،مولانا عاصم عمرقریشی ،مولانا عبدالرحمن جامی نے لیکچرز دیتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کی فضلیت واہمیت اوررَدقادیانیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا تنویر الحسن احراراور ڈاکٹر محمد آصف نے گزشتہ روز کراچی سے متصل صوبہ بلوچستان کا دورہ کیا اور جمال الدین صدیقی کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر احرار رہنماؤں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام احرار کی گھٹی میں شامل ہے ۔انکار ختم نبوت کے فتنے خصوصاًقادیانیت کا تعاقب ایمان کا تقاضا بھی ہے اور وقت کی ضرورت بھی ہے ۔جمال الدین صدیقی نے مجلس احراراسلام کے رہنماؤں کو مکمل تعاون کایقین دلایا اور کہا کہ بلوچستان میں بھی کام کو منظم کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے آئندہ سال 2018ء کو’’ شعور ختم نبوت ‘‘کے طور پر منائے جانے کے سرکاری اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا شکریہ ادا بھی اکیا ہے اور ان کو مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔دریں اثناء لاہور کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ کے اساتذہ اور طلباء پر مشتمل ایک 23رکنی وفد کراچی کے مطالعاتی دورے پر گزشتہ روز کراچی پہنچا اس وفد نے قاری محمد قاسم کی سربراہی میں گزشتہ روز جامعۃ الرشید کا تفصیلی مطالعاتی دورہ کیا ۔

مولانا محمداکرم اعوان کی وفات پر احراررہنماؤں کا اظہار تعزیت
کراچی(9دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے ممتازرُوحانی شخصیت اورتنظیم الاخوان کے امیر مولانا محمد اکرم اعوان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی طویل علمی ودینی اور روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانااکرم اعوان نے ممتاز عالم دین اور عظیم صوفی بزرگ مولانا اﷲ یار خانؒ سے کسب فیض کیا اور عمر بھر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ اویسیہ کے سالکین کی تربیت کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ کافرانہ نظام ہائے ریاست وسیاست کے سخت مخالف تھے اور ’’رب کی دھرتی رب کا نظام‘‘کے نعرے کو زُبان زدعام وخاص کیا ۔ان کی خدمات کو تاریخ کے سنہری حروف کے ساتھ لکھا جائیگا۔

اِرتداد کی شرعی سزا نافذ کی جائے:سالانہ’’سیرت خاتم الانبیا کانفرنس‘‘
کراچی(10دسمبر)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کراچی کے زیر اہتمام جامع مسجد الفلاح گلشن عمر حب چوکی کراچی میں مجلس احراراسلام سندھ کے امیر مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی کی زیر صدارت منعقدہ سالانہ’’سیرت خاتم الانبیاء ؐ کانفرنس‘‘کے مقررین نے کہا ہے کہ امت مسلمہ سیرت نبویؐ پر عمل پیرا ہونے والی بن جائے تو پوری دنیا کی امامت مسلمانوں کے ہاتھ میں آجائے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گردی انسانیت کیلئے تباہی کے سامان پید اکررہی ہے اور ایجادات کے ذریعے انسانیت کی زندگی وبقاء کی بجائے اس کو تباہ کرنے کے نت نئے طریقے سامنے آرہے ہیں ۔قادیانی ربوہ برانڈاِرتداد کے ذریعے عالمی استعمار خصوصاًامریکہ،انڈیااور اسرائیل کے مہرے کے طور پر کام کررہے ہے ۔کانفرنس میں مجلس احراراسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،فدائے احرارمحمد شفیع الرحمن احرار،مولانا تنویرالحسن ،ڈاکٹر محمدآصف ،مولانا محمد عبدالقادرڈیروی ،بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد ،شیخ الحدیث مولانا فیض اﷲ آزاد ،مولانا عبدالمعبود آزاد،علامہ شفقت الرحمن ،مفتی ہارون مطیع اﷲ ،مفتی عمر فاروق،مولانا مفتی محمد عماد مدنی،مفتی عبدالحکیم شاہ،جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرزاق،پی پی ایل سی کے چیئرمین عبدالہادی ،یوسی 4کے چیئر مین عبدالصمد،ڈاکٹر عطاء الرحمن جے یوآئی کے رہنما حافظ محمد نعیم ،علامہ غلام مصطفی فاروقی ،،قاری غلام یٰسین ،ایوان صنعت و تجارت کے وائس چیئرمین سلیم نگریہ ،مفتی عبداللطیف ،مولانا عطاء الرحمن، مولانا عبدالرحمن جامی،مولانا محمد عاصم عمر قریشی ،مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی،قاری علی شیر قادری،پروفیسر محمد شعیب الرحمن،بابائے احرار باباحبیب اﷲ احراراور کئی دیگر علماء کرام دینی،سیاسی ،سماجی وتجارتی شخصیات نے شرکت وخطاب کیا ۔سید محمد کفیل بخاری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا سب سے بڑا وصف اورمنصب، ختم نبوت ہے آپ کی تشریف آوری سے دنیا کی جہالت دُور ہوگئی اور نورنبوت سے پوری دنیا میں نہ مٹنے والی روشنی پھیلی جو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہے گی ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس احراراسلام حکومت الٰہیہ کی داعی جماعت ہے اور1929ء سے آج تک عقیدہ ٔ ختم نبوت کے تحفظ اور انکارِختم نبوت پر مبنی فتنوں کیخلاف تعلیمی،تحریکی اور دعوتی انداز میں نبردآزما ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام کا یہ وصف ہے کہ جس نے اپنے اندر تمام مکاتب فکر کو سمولیا اور1953ء میں ایک عظیم الشان تحریک چلائی۔ جس کی بنیاد کراچی سے اٹھائی گئی اور 13ہزارفرزندان اسلام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فتنہ ارتداد کے سامنے بند باندھا ۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ہمارے تمام تر مسائل کا حل سیرت نبوی پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے اور سیرت کا پیغام عام کرنا ہم سب مسلمانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔مولانا محمد عبدالقادرڈیروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کامیاب وہ ہے ،جس نے اﷲ اور اﷲ کے رسول کی فرمانبرداری میں اپنے آپ کو فنا کردیا ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت اسلام کی روح کے منافی ہے، ہمیں فیصلے کثرت وقلت کی بنیاد پر نہیں بلکہ قرآن وسنت کے معیار پر کرنے چاہئیں ۔جے یو آئی کے رہنما علامہ شفقت الرحمن نے کہاکہ تحریک تحفظ ختم نبوت کی جدوجہدمیں امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کی جماعت مجلس احرارکا کردار ہماری تاریخ کا عظیم ورثہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تمام دینی جماعتوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ حلف نامے والے انتخابی فارموں سے عقیدۂ ختم نبوت والی عبارت کو نکالے جانے یا حذف کیا جانا کوئی غلطی نہ تھی بلکہ ایک طے شدہ خطرناک وار تھا، جسے قوم نے یکسو ہوکر ناکام بنا دیا اور تقدیر کے سامنے حکمرانوں ،سیاستدانوں اور عالمی استعمار کی تمام تدبیریں ناکام ونامراد ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران قادیانیوں کو دستور کی بالا دستی کے ماتحت بنانے کی بجائے سہولتیں دے رہے ہیں اور حلف نامے والی عبارت کے مجرموں کو نشان عبرت بنانے کی بجائے بیرون ملک فرار کرایا جارہا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ یہ ساراعمل نہ صرف آئین کے برعکس ہے بلکہ ملکی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہے۔ کانفرنس کی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کی 48آف شور کمپنیوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے،قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے نیشنل سنٹر فار فزکس کا نام قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام کی بجائے کسی مسلمان سائنسدان کے نام پر رکھا جائے،چناب نگر (ربوہ)کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہرگز واپس نہ کیے جائیں ، قادیانیوں کوشعائر اسلام کے استعمال سے قانوناًروکاجائے ،فوج اور سول کے تمام عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں ارتداد کی شرعی سزا نافذ کی جائے اور سود کی تما م تر شکلوں کو ختم کرکے اسلامی معیشت کا نظام رائج کیا جائے ۔کانفرنس کی قرارداد میں بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کو عالمی دہشتگردی اور مسلمانوں پر ظلم وستم کی انتہا قراردیا گیا اور کہا گیاکہ سرزمینِ انبیاء پر صیہونی و صلیبی دہشتگردی عالم اسلام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ اس سے دنیا کا امن تباہ ہوگا،مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ۔قادیانی سامراجی ایجنٹ کے طور پر اسرائیل میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والی سازشوں میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔کانفرنس کی آخری قراردادمیں مطالبہ کیا گیا کہ ربوہ کا سرچ آپریشن کرایا جائے اورقادیانی جماعت کو خلاف قانون قراردیا جائے

۔بیت المقدس:امریکی فیصلہ کی مذمت کرتے ہیں:میاں اویس
لاہور(10دسمبر) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور قاری محمد یوسف احرارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کی حیثیت کو بدلنا واضح جانب داری ،اسلام اور امت مسلمہ سے دشمنی کے مترادف ہے ، ٹرمپ کا فیصلہ نفرت انگیز ہے۔ جس کی ہم پر زور مذ مت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے قیام کا فیصلہ کھلی دہشت گردی ہے ،بیت المقدس تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لئے عقیدت واحترام کا مرکز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے یہودیت نوازی کرتے ہوئے فلسطین اور القدس کی آزادی کی تحریک پر ضرب کاری لگائی ہے ۔ ٹرمپ کا فیصلہ تعصب نفرت اور اشتعال انگیزی پر مبنی ہے جس کی پوری دنیا میں مذمت اور مخالفت کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عرب دنیا اور عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اسلامی دنیا کوامریکہ کے تعلقات کے بارے میں سوچ بدلنی ہوگی۔ ٹرمپ روزِاول سے اسلام اورمسلمانوں کے خلاف بول رہے ہیں اور ان کے حالیہ فیصلے نے تمام صورت حال واضح کردی ہے ۔ان کی اسلام اور مسلم دشمنی میں اب کوئی شک باقی نہیں رہا ۔
کراچی:دفتر احرارکا قیام اورپرچم کشائی‘علمااورمشائخ کی مبارکباد
کراچی(11دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے دورۂ کراچی کے دوران گزشتہ روز مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ،انڈیا اور اسرائیل عالم اسلام کیخلاف ریشہ دوانیوں میں تمام انتہاؤں کو کراس کرگئے ہیں اور یہ انتہاپسندی خود امریکہ،انڈیا اور اسرائیل کولے ڈوبے گی ۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور یہاں امریکی سفارتخانہ بنانے کا اعلان دنیا کے امن کو تباہی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے مدرسہ عربیہ سیف الاسلام ٹرسٹ کھنڈوگوٹھ نارتھ ناظم آباد کراچی میں طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی آخرالزمان حضرت محمد کریم صلی اﷲ علیہ وسلم امن وآشتی کی تعلیمات لے کر تشریف لائے تھے۔ ان پر نبوت ورسالت ختم ہوگئی ۔ان کی تعلیمات میں امن وفلاح مضمر ہے ۔انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اچھے انسان اور اچھے مسلمان بن کر اپنے وطن کی خدمت کریں اور علوم وفنون میں ترقی حاصل کریں ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے جامع مسجد درویشیہ سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی میں مولانا سید لیاقت علی شاہ نقشبندی کی صدارت میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ نے تمام مکاتب فکر کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے 1953ء میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور شہداء ختم نبوت کے خون کے صدقے قادیانی اقتدارکے راستے میں رکاوٹ بن گئے۔ اس طرح پاکستان پر قادیانی قبضہ کرنے میں ناکام ونامراد رہے ۔انہوں نے کہا کہ آج پھر امریکہ ،انڈیا اوراسرائیل کی آشیر بادکے ساتھ قادیانی پاکستان کی سلامتی اور پاکستان کے آئین کیخلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہیں اور حکمران اور کچھ سیاستدان قادیانیوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں ۔بعدازاں سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد گلشن جامی ماڈل کالونی کراچی میں مولانا تنویر اقبال کی صدارت میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے طفیل ہمیں کارِنبوت ملا ہے اور پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ منصب ختم نبوت و رسالت کے دفاع کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے محاذ پر کام کرنے والی جماعتیں، ادارے اور شخصیات ہمارے فطری حلیف ہیں اور یہ سب ہماراہی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی سازشیں دم توڑ جائیں گی اور غیر ملکی ایجنٹوں کو شکست درشکست ہوگی ۔اس موقع پر فدائے احرارمحمد شفیع الرحمن احرار،مولانا تنویرالحسن ،ڈاکٹر محمدآصف،محموداحمداور دیگر حضرات بھی موجودتھے۔علاوہ ازیں جامع مسجد الفلاح (کمپاؤنڈ)گلشن عمر، حب چوکی میں مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کراچی اور سندھ کے دفتر کا باضابطہ افتتاح کردیاگیا ہے ۔مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی کی صدات میں دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں احراررہنماؤں ،مبلغین ختم نبوت اور کراچی کے علماء ومشائخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس احراراسلام کے جھنڈے کی پرچم کشائی بھی کی گئی ۔کراچی کے علماء کرام نے مجلس احراراسلام کے دفتر کے قیام پر احرارکی قیادت کو مبارکباد پیش کی اورتوقع ظاہر کی ہے کہ مجلس احراراپنی ماضی کی روایات کے مطابق اسلامی اقدار کے احیاء اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تاریخی کردار اداکرے گی۔

ظفرالحق کمیٹی رپورٹ منظرعام پر لاکرمجرموں کو سزادی جائے
کراچی(12دسمبر)جامع مسجد محمدی کورنگی کراچی میں مجلس احراراسلام کراچی کے نائب امیر مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کی میزبانی میں سالانہ’’سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس‘‘کے مقررین نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے سردار محمد یوسف کا اعلان کہ2018ء کے سال کو ’’شعورختم نبوت‘‘کے طور پر منایا جائیگا، کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود قادیانی اور قادیانی نواز عناصر سے چھٹکارا حاصل کرے۔راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظرعام پر لاکر حلف نامے والے قضیے کے اصل مجرمان کو بچانے یا بیرون ملک فرار کرانے کی بجائے ان کو نشان عبرت بنائے اور رانا ثناء اﷲ جیسے وزیروں سے چھٹکارا حاصل کرے۔ بصورت دیگر اس مسئلے کے حوالے سے کشیدگی بڑھے گی اور غیر متعلقہ عناصر اس کو ایکسپلائیٹ کرسکتے ہیں ۔کانفرنس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانا تنویرالحسن احرار،ڈاکٹر محمد آصف ،فدائے احرار محمد شیع احرار،قاری علی شیر قادری ،مولانا محمد رفیق جامی،مولانا عبدالماجد،مولانا عبدالرحمن جامی ،مفتی ہارون مطیع اﷲ،مفتی عطاء الرحمن قریشی ،مولانا عبداﷲ شہباز ،مولانا اسد مدنی،مولاناعاصم عمر قریشی اور کئی دیگر حضرات نے خطاب کیا ۔سید محمد کفیل بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ملکی اور عالمی صورت حال اس بات کی متقاضی ہے کہ پوری امت مسلمہ یہودونصاریٰ اور ان کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اکٹھی ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت وحدتِ امت کی علامت ہے۔ پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور تحریک ختم نبوت کی تازہ صورت حال کے حوالے سے قوم کے ایمان وعقیدے کی ترجمانی کرتے ہوئے فتنہ ارتداد مرزائیہ کے سدباب کے لئے آئینی اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی آڑ میں عقیدۂ ختم نبوت کے حوالے سے آئینی ترامیم کو سبوتاژ کرنے کیلئے جووَاردات ڈالی گئی، قومی و دینی اتحادنے اس کو ناکام کردیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، سیکولر قوتیں بیرونی ایجنڈے کی روشنی میں اس ملک کو اُس کے مقصدقیام سے ہٹانے کے لئے پوری طاقت صرف کررہی ہیں لیکن ہمارا یقین ہے کہ یہ وطن عزیزاسلامی تعلیمات اور امن کا گہوارہ بن کررہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی گروہ اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھتا ہے اور تل ابیب میں قادیانی کمیونٹی اسرائیلی مفادات کے تابع پاکستان کیخلاف خطرناک ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے سزا یافتہ مجرموں کومراعات یافتہ بناکر بیرون ملک فرار کرایا جارہا ہے اور ن لیگ نے دین دشمنی اور قادیانیت نوازی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ن لیگ وبال کا شکار اس وجہ سے ہوئی ہے کہ اس نے قادیانی اور دین دشمنوں کو پناہ گاہیں مہیا کیں ۔مفتی عطاء الرحمن قریشی نے کہا کہ مجلس احراراسلام نے کراچی اور سندھ میں اپنی سرگرمیوں کو منظم کرنا شروع کردیا ہے اور ہمارا اصل ہدف اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو بے نقاب کرنا ہے۔ کانفرنس کی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ کراچی اور اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں کو روکا جائے اور نسل نو کے ایما ن وعقیدے کو محفوظ بنانے کے لئے ہر سطح کے نصاب تعلیم میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے تعلیمی مواد شامل کیا جائے ،کانفرنس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کو برطرف کیا جائے ۔کانفرنس کی آخری قرادمیں کہا گیا کہ سول اور فوج کے حساس عہدوں سے قادیانیوں اوروطن دشمن عناصر کو بلاتاخیر الگ کیا جائے ۔کانفرنس میں ملکی سلامتی اور امن کے قیام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوج کے آفیسرزاور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

امت مسلمہ متحدہوکرہی کفرکو ناکام کرسکتی ہے:احرارہنما
لاہور(12دسمبر) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ یہودونصاری کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تقسیم کرکے یہودونصاریٰ گٹھ جوڑ اپنے ایجنڈے کی تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ آج کا مسلمان اپنے اﷲ سے دُور ہوگیااور یہودونصاریٰ کی پیروی میں ہی اپنی ترقی سمجھنے لگاہے۔ انہوں نے کہا کہاکہ امریکہ اور یورپ کو خطرہ ہے کہ مسلمان متحد ہوگئے تو پھر دنیا میں اسلام غالب آجائیگا جو وہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپس کے اختلافات کو بھلاکر متحد ہوجائیں اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی حرمت وتقدس کو یہودونصاری کے تسلط سے آزادکرائیں۔
توہین ختم نبوت کے مرتکبین کو بچانے کی بجائے نشانِ عبرت بنایاجائے
لاہور(13دسمبر)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے حکومت اور سیاستدانوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی محاذآرائی میں قومی وملکی مفادات کو ذبح نہ کریں بلکہ اپنی سیاست کو ملکی وحدت وسلامتی کے تابع کریں۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کراچی کے پانچ روزہ دورے سے واپسی پر مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈالر کا ریکارڈ مہنگا ہونا ،دہشت گردوں کے حملے ،فاٹا اصلاحات بل اور دیگر گھمبیرمسائل کے حوالے سے حکومت اور سیاستدان قومی مفادات اور قومی پالیسیوں کی ترجیحات طے کرنے میں پوری طرح احتیاط برتیں، تاکہ ملک اندرونی وبیرونی خطرات سے نکل سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو تحریک ختم نبوت کی تازہ صورت حال کے حوالے سے ماضی قریب کی صورت حال سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے مرتکبین کو بچانے اور سیاسی اقتدار کی راہداریوں میں پناہ دینے اور بیرون ملک فرار کروانے کی بجائے مجرمین کو نشان عبرت بناناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ناموس اور ختم نبوت کی حفاظت کے حوالے سے پوری قوم ایک اکائی پر کھڑی ہے۔ ان حوالوں سے ماورائے آئین اقدامات اور سازشوں کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔دینی اقدار اور ملکی سلامتی کے حوالے سے کو ئی جھول یا سمجھوتہ فطرتِ احرارکے منافی ہے۔ انہوں نے اپنی جماعت کی ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ 29دسمبر کو ’’یوم تاسیس احرار‘‘کی تقریبات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

حکمرانوں ‘سیاستدانوں نے ملک تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیاہے:قائداحرار
لاہور(14دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘نے کہا ہے کہ پاکستان نازک ترین حالت سے گزررہا ہے۔ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور خطباء عظام سے پرزور اپیل کی ہے کہ آج جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں امت مسلمہ بالخصوص بیت المقدس کی آزادی اور دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی بے بسی کے حوالے سے خطبات جمعۃ المبارک میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کی اوآئی سی نے مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قراردیا ہے ۔عالمی برادری سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے جارحانہ فیصلوں اور اقدامات کو روکنے کے لئے اپنا کردارادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے فیصلے عالمی امن کے لئے خطرہ بھی ہیں اور دہشتگردی کو مزید پروان چڑھانے کاسبب بھی بنیں گے ۔سید عطاء المہیمن بخاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ختم نبوت کے حوالے سے حالیہ تحریک کے مطالبات کو تسلیم کرلے کہ یہی عمل ملک وملت کے بہترین مفاد میں ہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے احرارکی ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ہونے والے آج کے پرامن مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں اور دنیا کے مظلوم مسلمانوں اور مظلوم اقوام کے لئے دعاؤں کا اہتمام کریں ۔

قانون ختم نبوت میں تبدیلی کااقوام متحدہ کا مطالبہ مسترد:کفیل بخاری
لاہور(15دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے کہا ہے کہ قانون توہین رسالت عالمی طاقتوں اور عالمی سازشوں کی زد میں ہے۔ حکمرانوں نے سینیٹر حافظ حمد اﷲ کی بات حلف نامے والے مسئلے میں تونہیں مانی تھی،مگر اب چیئرمین سینیٹ کے نام حافظ حمداﷲ نے اس حوالے سے جو خط لکھا ہے اس پر توجہ دی جائے اور قانون توہین رسالت کو من وعن باقی رکھا جائے ۔قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری ،پروفیسر خالد شبیر احمد،سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا محمد مغیرہ،قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹر عمرفاروق احرار،حافظ محمد ضیاء اﷲ ہاشمی ،مولانا تنویر الحسن ،مفتی عطاء الرحمن قریشی ،مفتی ذیشان آفتاب ،عبدالمنان معاویہ،حافظ محمد اسمٰعیل،قاری محمد اصغر عثمانی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے خطبات جمعۃ المبارک اور بیانات میں اس امر پر تشویش واضطراب کا اظہار کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان سے چار انسانی حقوق کنونشنزکے 111نکات پر عملدرآمد اور قانون ختم کرنے کا جو مطالبہ اور سفارش کی ہے، وہ ہمارے اندرونی ومذہبی معاملات میں بے جامداخلت ہے ۔قائداحرارسید عطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ قوم انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت والے حلف نامے کی تبدیلی کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کررہی ہے تو دوسری طرف بین الاقوامی طاقتوں نے یو این اوکے ذریعے جناب ِنبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے منصب رسالت کے تحفظ کے قانون کو ختم کرانے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا شروع کردیا ہے ۔یہ صورت حال مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے ۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سینیٹرحافظ حمداﷲ نے سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ’’سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقو ق میں کافی عرصہ سے توہین رسالت اور اس کی سزا کے قانون میں ترمیم لانے کے لئے زیر بحث ہے، اگر اس قانون یا سزا میں کسی بھی قسم کا ردوبدل یا اس حوالے سے نظرثانی کی کوشش کی گئی کہ اس کا استعمال غلط ہورہا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے تو پاکستان کے 21کروڑ غیور عوام اس اقدام کو برداشت نہیں کریں گے۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ پوراعالم اسلام امریکی صدر ٹرمپ کی دہشتگردی کا شکار ہے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا مطلب فلسطینیوں کا قتل عام اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو للکارنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ مظلوم مسلمانوں اور مظلوم اقوام کی بددعائیں امریکی صدر ٹرمپ کو لے ڈوبیں گی۔دیگر مقررین اور مبلغین ختم نبوت نے کہا کہ حکومت تحریک ختم نبوت کی تازہ صورت حال کے حوالے سے مطالبات کو فی الفور تسلیم کرے اور رانا ثناء اﷲ جیسے عناصر کو حکومت سے نکال باہر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا عقیدہ رکھنے والے قادیانیوں کو اقتدار کی راہداریوں سے الگ کیا جائے۔علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینراور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے آزاد کشمیر کی کابینہ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرادادوں میں ان اراکین اسمبلی کو ہدیہ تبریک پیش کیا ہے جنہوں نے 1973ء میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت اور ردقادیانیت کے حوالے سے پیش کردہ قرادادکے حق میں ووٹ دیے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پہلی اسمبلی تھی، جس نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیوں کو اقلیت قراردینے کی قرارداد پاس کرنے کا اعزازحاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کابینہ کے موجودہ ممبران کو بھی ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں، جنہوں نے یہ قراردادپاس کی کہ تحفظ ختم نبوت ، ردقادیانیت اور منکرین ختم نبوت سے متعلق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں شامل قوانین و شقوں کو من وعن آزاد جموں وکشمیر کے عبوری آئین ایکٹ 1974ء ودیگر متعلقہ قوانین کا حصہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کابینہ کی ان قراردادوں کی روشنی میں جلدازجلد قانون سازی کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کے عالمی یا ملکی دباؤکو خاطر میں نہ لایا جائے۔

دفتر احرارلاہورمیں شہدائے آرمی پبلک سکول کی یاد میں تقریب
لاہور(17دسمبر) 16دسمبر2014ء کو آرمی پبلک سکول پشاورپر حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں مجلس احراراسلام کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہورمیں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب ہوئی۔ جس سے مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ ،حاجی محمد لطیف ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمراور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان معصوم بچوں کی شہادت کو کبھی بھی نہیں بھلاسکیں گے۔ ان پھولوں کوجس بے دردی کے ساتھ کچلا گیا،وہ انتہائی افسوس ناک اقدام تھا۔ اس حملے میں شہیدہونے والے بہادر بچوں اور اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حاصل کرنے کی تحریک سے لے کر اب تک اس ملک کے لئے قربانیاں دی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار اور اس کے گماشتوں نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی نا پاک جسارت کی ہے۔ پاکستان ان شاء اﷲ تا قیامت قا ئم و دائم رہے گا ۔

حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی نہیں ‘بدمعاشی ہوئی:ڈاکٹرعبدالقدیر
لاہور(18دسمبر)محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ عقیدۂ ختم نبوت پرہماری جان ،مال ،عزت وآبرو سب کچھ قربان ہے ۔حلف نامے والے مسئلہ پر غلطی نہیں، بدمعاشی ہوئی ہے۔ جس کوشمع رسالت کے پروانوں نے ناکام بنادیا ۔وہ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ سے فون پر گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کے خلاف قادیانی سازشوں کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں۔ عبداللطیف خالد چیمہ کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ میرے انتقال کی خبر پھیلانے والوں کو اِس سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ زندگی اور موت صرف اﷲ کے ہاتھ میں ہے۔ میں جب تک زندہ ہوں اسلام اور وطن کی محبت کے ساتھ زندہ ہوں۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے کہا کہ آپ نے وطن کے دفاع کو ایٹم بم بنا کر ناقابل تسخیر بنادیا۔ اﷲ تعالیٰ آپ کو عافیت کے ساتھ زندہ رکھے اور ایمان والی موت نصیب فرمائیں ۔پوری قوم آپ کے لئے دعا گو ہے۔

عالمی طاغوتی ایجنڈاکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا
لاہور(19دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اورقاری محمد یوسف احرارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اقوام متحدہ کا قانون ناموس رسالت کے خاتمے کا مطالبہ کسی صورت قبول نہیں ،ہم اقوام متحدہ کے اس مطالبے کو احمقانہ قرار دیتے ہیں۔ قانون ناموس رسالت اس وقت صیہونی و سامراجی قوتوں کے نشانے پر ہے ۔یہ قانون کسی صورت تبدیل یا ختم نہیں ہو نے دیں گے۔ قانون ناموس رسالت سے چھیڑ چھاڑ ملکی امن کو خراب کرنے اور آگ اور خون سے کھیلنے کے مترداف ہے۔ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قر بانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ طاغوتی و سامراجی قوتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ قانون توہین رسالت کے اقوام متحدہ کے اس مطالبے کے پیچھے قادیانیوں کے خفیہ ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس قانون کے خاتمے کا مطالبہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ہم عالمی طاغوتی قوتوں کے اس مطالبے اور ان کے ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ،اس کی حفاظت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ یہ کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ تمام مسلم ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے ، امریکہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے۔ اس کی ایسی حرکتوں سے تیسری عالمی جنگ کے چھڑنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے تمام اسلامی ممالک سے اتحادکی دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی ہم متحد نہ ہوئے تو پھردشمن کا اگلا ہدف مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہے۔

پاسپورٹ سے مذہبی شناخت ختم نہیں ہونے دی جائے گی
لاہور(19دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئے قومی بیانیہ میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے مذہبی شناخت ختم کرنے کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہیں اوراس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامت سے گریز کرے ۔پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ سے مذہبی شناخت کو ختم کرنا شرمناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے ۔یہ تجویز عالمی و استعماری قوتوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ حکومت ایسے گھناؤنے اقدامات سے بچنے کی کوشش کرے ۔اگر ایسا کیا تو اس کے نتائج بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد یوسف احرار نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے۔ تب سے یہ کوئی نہ کوئی اشتعال انگیز کام کرتی ہے جس سے عوام میں ایک کھلبلی سی مچ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاغوتی طاقتیں حیلے بہانے سے قانون ناموس رسالت کو ختم کرانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذہب کی شناخت کو ختم کرکے قادیانی لابی کو خوش کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے مذہبی شناخت ختم کرنے کی تجویز اگر کسی بھی سطح پر زیر غور ہے تو ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اس قسم کی تجاویز لاکر اپنے لئے مشکلات اضافہ کررہی ہے۔ ایسی تجاویز ملک کو مزید بدامنی کی دلدل میں دھکیل سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملکی مفاد میں فیصلے کرے اور متفقہ معاملات کو چھیڑنے سے اجتناب کیا جائے ۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں حیاباختہ پروگرام کی مذمت
لاہور(20دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایک ساتھ محفل میلاد اور پاپ میوزک شومنعقد کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ذمہ داران کیخلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ دخترانِ قوم کو اَخلاق باختہ اور بے حیابنانے کے ایجنڈے پر کام ہورہا ہے۔ یونیورسٹی میں جن عناصر نے یہ کھیل کھیلا ہے ،اُن کوعدالت کے کٹہرے میں لایاجائے۔انہوں نے کہا کہ کلچر اور ثقافت کے نام پر اس قسم کے واہیات پروگرام منعقدکرکے طالبات کو جنسی آوارگی کی راہ دکھائی جاتی ہے اور پھر لڑکیوں کو معاشقے کے نام پر گھر سے بھاگنے کے سبق دیئے جاتے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ اس شرمناک اقدام میں ملوث عناصر کیخلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

فلسطین کے نصب العین کی حمایت کا اعادہ:مجلس احراراسلام
لاہور(21دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے نصب العین کی حمایت اور بیت المقدس کے دفاع کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بیان خوش آئند ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان پوری امت مسلمہ اور تمام اسلامی ممالک کی قیادت کرے اور ٹرمپ کے فیصلے، اس کے ویٹو اور اس کی پالیسیوں کو مسترد کرنے کا باضابطہ اعلان کرے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو باور کرلینا چاہیے کہ امریکہ کمزور اقوام اور مظلوم مسلمانوں کا جینا دوبھر کررہا ہے لیکن غلامی کی زنجیریں پوری دنیا میں ٹوٹ رہی ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کو خود امریکہ میں رائے عامہ کی مخالفت کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ مسلمانوں کے بنیادی عقائد کو روندے اور پاکستان سے مطالبہ کرے کہ وہ قانون توہین رسالت کو ختم کرے ،انہوں نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ناموس رسالت اسلام اور مسلمانوں کی شہ رگ ہے ۔جس سے مسلمان کسی طور پر دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی قوتیں اور ملکی لابیاں اسلام اور پاکستان کے غدارر قادیانیوں کو سپانسر کررہی ہیں ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور خطباء عظام سے اپیل کی کہ وہ آج خطبات جمعۃ المبارک کے موقع پر فلسطین کی آزادی ،اسلام کی سربلندی ،پاکستان میں امن کے قیام اور روہنگیا سمیت پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔

بلوچستان: 3250این جی اوز پر پابندی خوش آئندہے
لاہور(21دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے حوالے سے بلوچستان میں 3250این جی اوز پر پابندی لگانا خوش آئندہے۔ اس سے غیر ملکی مداخلت کا سدباب کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور ان پر ملکی مداخلت کا راستہ بھی تنگ ہوگا۔ اس قسم کے اقدامات ملک بھر میں ہونے چاہئیں اور ان پر عمل درآمد بھی ، مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈ نگ پر چلنے والی این جی اوز نے ہمارے کلچر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور انہی این جی اوز میں سے ایک’’ پلڈاٹ کام ‘‘نے حلف نامۂ ختم نبوت والے مسئلے میں انتہائی گھناؤنا کردارا دا کیاا اور ملک میں نقصان، اضطراب اور کشیدگی کا باعث بنی۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ حکومت سینٹ میں قانون تحفظ ناموس رسالت کو چھیڑنے سے بازرہے۔ ابھی تک ختم نبوت والے حلف نامے کو حذف کرنے اور پھر بحال کرنے کے اثرات باقی ہیں۔ قوم تذبذب کا شکار ہے اور قادیانی اقتدار کی راہداریوں میں واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کے لئے ضروری ہے کہ وہ آئین میں طے شدہ مسائل اور ان پر ہونے والی قانون سازی کو حیلے بہانے سے کسی طرح بھی نہ چھیڑے اور بیرونی دباؤ اور بیرونی این جی اوز کی مداخلت کو مسترد کرنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے۔انہوں نے دینی اورسیاسی جماعتوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات خصوصاً قانون تحفظ نامو رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت کے دفاع وتحفظ اور دستور پاکستان کی بالا دستی کے لئے آگے بڑھیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ قانون توہین رسالت پر اقوام متحدہ کے ایجنڈے کی روشنی میں پھر ایک خطرناک وار ہونے جارہا ہے۔ جس کو فوری طور پر سنبھالنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلف نامے والے مسئلے پر منفی کردار ادا کرنے والی قوتیں ابھی تک متحرک ہیں۔ان چھپے کرداروں کومزید ایجنڈے پر کام کرنے کے مواقع دیے جارہے ہیں اور کوئی انتہائی خطرناک کھیل کھیلا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کلیدی عہدوں اور رولنگ کلاس سے پاکستان دشمنوں اور قادیانیوں سے پاک کیا جائے ۔تاکہ ملک اسلام کا گہوارہ اور امن کا مرکز بن سکے ۔

جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس کا خیرمقدم کرتے ہیں:ناظم اعلیٰ
لاہور(22دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران اسلام آبا دہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریمارکس کہ’’توہین رسالت کے مرتکب کسی صورت معافی کے مستحق نہیں ہیں ،معاشرے کو تباہ نہیں ہونے دوں گا ،بلاوجہ توہین رسالت کا الزام لگانے والا بھی توہین رسالت کامرتکب ہے۔ــ‘‘کا خیر مقد م کیا ہے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے31مارچ کو فیصلہ جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ادار ے قانون کی عمل داری کو یقینی نہیں بنارہے ۔جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھا م نہیں ہوپارہی ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے قوانین ہمارے ایمان کی بنیاد ہیں۔ اقوام متحدہ یا اس کے ذیلی اداروں کے دباؤپر اسلامی احکامات کو نظر انداز کرنا یاآئین کی اسلامی شقوں کو کسی دباؤ کے تحت غیر مؤثر یا ختم کرنا ملک میں انارکی پھیلانے کے مترادف ہے اور نامساعد حالات کے باوجود قوم کسی طور پر بھی ان قوانین میں کسی قسم کا ردوبدل برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کاقبلہ اول ہے اور یہاں اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا امریکی خواب کبھی پورانہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے ہی ملک میں مشکلات کے گرداب میں پھنسے چلے جارہے ہیں ۔اقوام عالم کو اِن سارے معاملات کو انصاف کے ترازو میں دیکھنے چاہئیں اور کمزور اقوام کو تختۂ مشق نہیں بنانا چاہئے ۔

امیرشریعت کانفرنس 8مارچ کو اِیوانِ اقبال لاہورمیں ہوگی
لاہور(25دسمبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے زیر اہتمام’’ امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کانفرنس‘‘ ایوان اقبال لاہور میں9مارچ 2018ء جمعرات کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔ جس میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین، وکلاء، دانشور حضرات شرکت وخطاب کریں گے۔ کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔ کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سید محمد کفیل بخاری نے بتایا کہ کانفرنس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، مولانا خواجہ عزیز احمد اور مولانا زاہد الراشدی سے رابطہ ہو چکا اور ان حضرات نے شرکت کے لیے وعدہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ختم نبوت اور اسلام کے پیغام امن کے حوالے سے پوری دنیا پر اپنے اثرات مرتب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت میں سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں، ساری زندگی انہوں نے ختم نبوت کے محاذ پر گزار دی ،جیلیں اور صعوبتیں تو برداشت کرلیں لیکن اِس کاز پر آنچ نہیں آنے دی۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کی دینی وملی خدمات اور ختم نبوت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

انگریز کا لگا پودا مرزا قادیانی اور اس کی جماعت ناسور ہے، مولانا محمد مغیرہ
(چناب نگر )مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ انگریز کا خود کاشتہ پودا مرزا قادیانی اور اس کی جماعت ناسور ہے اس فتنہ سے اسلام اور مسلمانوں کو بچانا ہر مسلمان کافرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں قادیانیوں جیسے غداروں کو پشت پناہی کرتی رہی ہیں لیکن اسلام قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ اسلام کا دفاع ہردور میں مسلمانوں نے اپنا خون دے کر کیااور آج بھی غیور مسلمان اپنے دین اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ایک فرمان کی حفاظت کے لیے قربانیاں دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ جھوٹے نبی مرزا قادیانی نے جعلی نبوت کے نام پر کفروارتداد کا سلسلہ شروع کیاتھا وہ ناکام ہوا اور اب مرزا کے چیلے اس کی پرانی محبوب شراب (ٹانک وائن) نئی بوتل میں ڈال کر فروخت کرنے کی فکر میں ہیں انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینگے قادیانی دولت کے بل بوتے پر چاہے جتنی مرضی سازشیں کرلیں احرار گھبرانے والے نہیں ۔وہ دن دورنہیں جب گلی کوچوں میں ختم نبوت کے پرچم لہرائیں گے اور دنیا بھر میں قادیانیت کا جنازہ نکلے گا مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی توہیں ہرگز برداشت نہیں کی جاسکتی۔

ملتان میں 88 ویں یوم تاسیس احرار کی مرکزی تقریب
ملتان ۲۹؍ دسمبر ( رپورٹ محمد قاسم ) مجلس احرار اسلام پاکستان امیر مولانا سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ اسلام کی سربلندی، تحفظ ختم نبوت اور دفاع وطن احرار کا نصب العین ہے۔ دنیائے کفر اور عالمی طاغوت، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہے۔ دشمن کا مقابلہ باہمی اتحاد اور دین پر استقامت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مجلس احرارِ اسلام کے 88ویں یومِ تاسیس کے موقع پر دارِ بنی ہاشم میں منعقدہ تقریبِ پرچم کشائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ مجلس احرارِ اسلام نے تحریک آزادی میں لازوال قربانیاں دیں، مسلمانوں کے ایمان کے تحفظ اور اسلام کے خلاف اٹھنے والے فتنوں کا مقابلہ کیا۔ احرار پر امن جدوجہد کے علم بردار ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔ پاکستان کے دفاع اور سلامتی پر کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی شناخت تبدیل کر کے اب لبرل اور سیکولر بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔٭یہ اجتماع بیرونی دباؤ پر نصاب تعلیم سے اسلامی و اخلاقی مضامین کو نکالنے کی بھرپورمذمت کرتاہے اورایسے نصاب تعلیم رائج کرنے کامطالبہ کرتاہے کہ جس کے ذریعے اسلام اورنظریہ پاکستان سے آگاہی حاصل ہو۔٭ ذرائع ابلاغ پراخلاق باختہ، حیا سوز اور پر تشدد مواد پیش کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ ایسے پروگرام نشر کیے جائیں کہ جن سے عوام کی اخلاقی و اسلامی تربیت ہو اور اسلامی تہذیب و ثقافت کو فروغ ملے ۔ میڈیا پر تشہیر کے ذریعے عورت کی تذلیل بند کی جائے ۔خواتین اور بچیوں سے زیادتی کے مرتکبین کو عبرتناک سزائیں دی جائیں ٭آج کا یہ اجتماع ہندوستان اور اس کے وزیراعظم نریندر مودی کے مسلم کش متعصبانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے مقابلے میں حکومت پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو ان کی بے مثال لازوال جدوجہد آزادی میں تنہا چھوڑنے کی شدید مذمت اورکشمیریوں کے حق خوداِرادیت کی مکمل حمایت وتائیدکرتاہے۔٭یہ اجتماع عرب ممالک میں روزاَفزوں اختلافات اور تیزی سے مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔عالم اسلام گزشتہ کئی عشروں سے بیرونی قوتوں کی جارحیت ومداخلت ، اندرونی انتشار واِختلافات ، سفاکانہ مظالم اور خوں ریزی کا شکار ہے ۔ مشرق وسطیٰ کے ناگفتہ بہ حالات اس امرکے متقاضی ہیں کہ عالم اسلام اپنے اختلافات ختم کرکے اپنی قوت کو مجتمع کرے اوربیرونی قوتوں کے عزائم کاراستہ روکے۔٭یہ اجتماع دہشت گردی کی تازہ لہر کی مذمت کرتاہے ۔٭یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ 295سی کے قانون کے خلاف سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے اور قانون ناموس رسالت کے ہر حال میں تحفظ کا دوٹوک اعلان کرتے ہوئے غیرملکی طاقتوں کے مطالبات کو مستردکیاجائے،کیونکہ ان کے یہ مطالبات ہمارے ملکی اورمذہبی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔٭عدالتی احکامات کے باوجودسو شل میڈیا پرتوہین رسالت پر مبنی موادموجودہے،جبکہ سیکڑوں قادیانی ویب سائٹس پاکستان کے آئین کا مذاق اڑاتے ہوئے بلاتعطل آزادی سے چل رہی ہیں۔یہ اجتماع مطالبہ کرتاہے کہ تمام قادیانی ویب سائٹس کو بندکیاجائے، سوشل میڈیا پر ہونے والی گستاخیوں کا نوٹس لیا جائے اور گستاخی کرنے والوں اور اُن کے سہولت کاروں کوفی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے ۔٭قادیانی چینلز کی نشریات کا نوٹس لیا جائے اور ملک کے دستور اور قانون کے تقاضوں کے منافی نشریات پر پابندی لگائی جائے ۔
تقریب سے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، مولانا محمد اکمل، سید عطاء المنان بخاری، محمد فرحان الحق اور شیخ حسین اختر لدھیانوی نے بھی خطاب کیا اور احرار کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں چیچہ وطنی میں مرکزی ناظم اعلیٰ جناب عبد اللطیف خالد چیمہ نے جماعت کا پرچم لہرایا اور حکیم محمدقاسم، مولانا سرفرازمعاویہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ لاہور میں جماعت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں سے جماعت کے مقاصد اور ختم نبوت کے حوالے سے پرتاثیر گفتگو کی۔

مجلس احرار نے آزادی وطن اور تحفظ ختم نبوت کے لیے تاریخ ساز قربانیاں دیں
(تلہ گنگ)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرعمرفاروق احرارنے کہاہے کہ حکومت الہٰیہ کے قیام اورتحفظ ختم نبوت کی پرامن،آئینی جدوجہدجاری رہے گی۔مجلس احراراسلام کی آزادیٔ وطن اورتحفظ ناموس رسالت کی لیے تاریخی جدوجہدہماری ملی تاریخ کا روشن باب ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مجلس احراراسلام کے 88ویں یوم تاسیس کے موقع پر جامع مسجد ابوبکر صدیق تلہ گنگ میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عمرفاروق احرارنے کہا کہ ملک کو سیکولرریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان کو لادینیت کی راہ پر ڈالنے کے لیے قادیانی ،سیکولر گٹھ جوڑ خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی لبرل دانشوروں کی پشت پناہی کررہے ہیں،لیکن ان کی کوششیں کامیابی سے ہمکنارنہ ہوسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام ملک کی سلامتی اوردفاع کے لیے اپنی زریں روایات دہراتی رہے گی۔مجلس احراراسلام پنجاب کے سیکرٹری مولانا تنویرالحسن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل گستاخانہ مواداَپ لوڈکیاجارہاہے۔حکمرانوں کی سیکولرپالیسیوں نے پاکستان کی نظریاتی شناخت اوراَساس کو داؤ پر لگادیاہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی یوم ولادت پرجاری ہونے والے ملی نغمے میں ڈاکٹرعبدالسلام قادیانی کی تصاویرنے ملکی آئین پر سوال اٹھادیاہے۔

جتوئی میں احرار کے یوم تاسیس پر تقریب منعقد کی گئی
(جتوئی/بڑی بستی ارائیں) مجلس احرار اسلام پاکستان کے 88ویں یوم تاسیس کے موقع پر بڑی بستی ارائیں جتوئی میں تقریب پرچم کشائی ۲۹ دسمبر بعد نماز جمعہ منعقد ہوئی جس میں مجلس کے مقامی امیر حافظ خدا بخش، ناظم ڈاکٹر ریاض احمد، امیر مجلس احرار جتوئی شہر ڈاکٹر عبد الرؤف نے مجلس احرار کا پرچم لہرایا اور کارکنان سے خطاب بھی کیا جس میں عقیدہ ختم نبوت، محاسبۂ قادیانیت اور دعوت اسلام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ تقریب کے آخر میں کارکنان اور عوام الناس میں ختم نبوت اور احرار سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم ہوا۔

مسلم لیگ قادیانیوں کی پشت پناہی کے نتیجے میں ذلت سے دوچار ہے۔ شفیع الرحمن احرار
(کراچی ) مجلس احرار اسلام کراچی کے قدیم اور فداکار احرار کارکن بھائی شفیع الرحمن نے مدرسہ سیف الاسلام کھنڈو گوٹھ کراچی میں منعقد یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دم ہے عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت قادیانیت نوازی میں تمام حدود کو پیچھے چھوڑ گئی نتیجۃً ذلت ورسوائی ان کا مقدر ٹھہرا۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے مذہب کا خانہ ختم کرنے کی دوبارہ سے ناکام کوشش کی جانے لگی ہے جب تک ایک بھی احرار کارکن زندہ ہے ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

کوئی طاقت احرار کو آوازِ حق بلند کرنے سے روک نہیں سکتی:مولانا حبیب الرحمن
لدھیانہ،انڈیا( 29 ؍ دسمبر ،مستقیم احراری سے ) مجلس احرار اسلام ہند کے آج 88 ویں یوم قیام کے موقع پر مرکزی دفتر دفتر لدھیانہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت احرار کے صدر مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے اور نظامت غلام حسن قیصر نے کی۔مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ مجلس احرار اسلام کی ہندوستان کی آزادی کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اگر تاریخ آزادی میں سے احرار کا ذکر نکال دیا جائے تو ملک کی تاریخ آزادی مکمل نہیں ہو سکتی۔ قائد احرار نے کہا کہ احرار تاجِ ختم نبوت کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام ہند کے اکابربالخصوص رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اورامیرشریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری اپنے پیچھے ایسے افراد کی فوج تیار کر گئے ہیں کہ ان کا مشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ احراریوں نے جیلیں کاٹیں، انگریزی تشدد برداشت کیا، پھانسی کے پھندوں کو چوما لیکن انگریز کے وجود کو ملک سے نکال کر ہی دم لیا۔انہوں نے کہا کہ آج یوم احرار کے موقع پر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اکابر احرار نے جو پرچم ہمیں دیا ہے، اسے ہر قیمت پر سر بلند رکھیں گے۔ احرار کے جنرل سکریٹری محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ آج یوم احرار پر ہم اپنے عزم کا اعادہ کر رہے ہیں کہ اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں ،اس لئے مسلمان کسی بھی ظلی نبی کو کسی قیمت پر برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احرار مظلوم کی آواز ہے، احرار نے کبھی کسی ظالم کو برداشت کیا ہے اور نہ کرینگے۔اس موقع پرمولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے جماعت کا پرچم لہرایا ، اور دعا بھی کرائی۔

نیو ملتان محفل ختم نبوت سے سید محمد کفیل بخاری کا خطاب
ملتان ۱۴؍ اکتوبر ۲۰۱۷بروز ہفتہ بمقام مسجدرحمانیہY بلاک نیو ملتان میں ختمِ نبوّت کے موضوع پر ایک عظیم الشان پروگرام زیرِصدارت محترم جناب سےّد محمد کفیل بُخاری (نائب امیرمجلسِ احرار اسلام)،محترم جناب ڈاکٹر محمد آصف صاحب (ناظم شعبہ تبلیغ تحفط ختمِ نبوّت مجلسِ احرار اسلام)، محترم جناب قاری محمدزبیر صاحب(مدرّس مسجدرحمانیہ ) اور محترم جناب قاری شمس الدین صاحب(امام مسجدرحمانیہ ) بعد نماز عشا ء منعقد ہوا۔پروگرام کے مطابق جناب سےّد محمد کفیل بُخاری نے حاضرین سے خطاب کیا انہوں نے ختمِ نبوّتـ کے معنی اور اہمیت پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس حوالے سے اس طرح کی مجالس اور پروگرام کے انعقاد کی ـسَعی کو سراہا۔ انہوں نے اپنے بیان میں سرورِکائنات حضرت محمدمصطفی ﷺ کی زندگی میں پیدا ہونے والے فِتنوں کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح حضورِاکرمﷺ نے ان فتنوں کا قلع قمع کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں ختم ِ نبوّت کے تحفظ کے حوالے سے مجلسِ احرار اسلام کے کردار اور اپنے کارکُنان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے بیان میں حضور نبی کر یم ﷺ کا غیر مسلموں کے ساتھ حسنِ سلوک کا ذکر کرتے ہوئے متعدّد واقعات سنائے کہ کس طرح نبی کریم ﷺنے اپنے حسنِ سلوک اور محبت سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ شاہ صاحب نے حاضرین کو نبی کریم ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے دوسرے لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور محبت سے پیش آنے کی تاکید کی۔
جناب سےّد محمدکفیل بُخاری نے جناب عبدالجبار صاحب کے صاحبزادگان جناب محمدرمضان ارشد، جناب محمد شعبان امجد، جناب محمد عرفان، جناب محمد عمران اورجناب محمد فرقان صاحب (Z بلاک،حیات چوک، نیوملتان ) سے اپنی متعدّد ملاقاتوں کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے حاضرین میں موجود ان کی برادری کے لوگوں کو ان کے صحیح العقیدہ ہونے کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ یہ لوگ مجلسِ احرار اسلام کے ممبران ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ صاحب نے ان کی والدہ ، بہنیں اور بہنوئی جناب فاروق احمدشیخ اورجناب غلام مرتضٰی صاحب کے عقائد کی بھی تسلّی کرائی۔ انہوں نے محترم جناب سےّد اختر علی شاہ صاحب (فیضِ عام کالونی،غلہ منڈی ملتان)کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف برادری کے مرد حضرات اور خواتین کی بڑی تعداد کو محفل ختم نبوت میں شرکت کی دعوت دی بلکہ ان کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا۔
پروگرام میں حاضرین کی بڑی تعداد بالخصوص جناب سےّداصغر علی شاہ ، جناب سےّداظہر علی شاہ ، جناب سےّدمظہر علی شاہ ، جناب سےّداسد علی شاہ ،جناب سےّد زبیر علی شاہ (U بلاک نیو ملتان)، جناب اشتیاق احمد شیخ، جناب مقصود احمد شیخ، جناب محمد سعد شیخ (اوکاڑہ)، جناب جمیل الدین، جناب سلیم احمد، جناب عقیل احمد، جناب ذوالفقار احمد، جناب محمد عارف، جناب مظفر احمدشیخ، جناب عبد الوحید، جناب عبد المالک، جناب محمد حفیظ، جناب عبدالماجد، جناب محمد نثار، جناب محمد فیصل( Yبلاک نیو ملتان) ،جناب عبدالحنان، جناب عمر حیات(Z بلاک نیو ملتان)، جناب شکیل احمد، جناب محمد ایوب، جناب ایاز احمدشیخ، جناب محمد اقبال، جناب جاوید اقبال، جناب ظفر اقبال، جناب عمران حسین، جناب محفوظ خان شجاعت (X بلاک نیو ملتان) ، جناب عبدالحمید (W بلاک نیو ملتان)، جناب محسن علی شاہ، جناب احسن علی شاہ (فیضِ عام کالونی،غلہ منڈی )، جناب محمد خالد( ا ﷲ وسایا چوک)، جناب محمد وسیم (حافظ جمال)، جناب عبدالرؤف، جناب عبدالغفار، جناب عبداﷲ، جناب اخلاق احمد، جناب آفتاب احمد(ممتازآباد) ،جناب ناصر احمد(کورنگی کراچی)، جناب امین الدین، جناب شاہ رُخ (فیصل آباد)، جناب عبدالمجید، جناب محمد ابراہیم(شاہ ٹاؤن) متذکرہ خاندان کے تمام مرد وخواتین کے علاوہ برادری کی متعدّد معتبر خواتین نے بھی شرکت کی ۔ بیان کے اختتام پر جناب سےّد محمد کفیل بُخاری نے برادری کے لوگوں کو متذکرہ خاندان کے متعلق اپنے شکوک و شبہات دُور کرنے کے لیے سوال و جواب کاموقع دیااور بڑے تحمل اور تفصیل کے ساتھ لوگوں کے سوالات کے نہ صرف تسلّی بخش جوابات دیے بلکہ ان کو تاکید کی کہ سُنی سُنائی باتوں کو بنیاد بنا کر کسی شخص کو اسلام سے خارج تصّور کرنا شرعی اعتبار سے جائز نہیں۔
پروگرام کے اختتام پر جناب سےّد محمدکفیل بُخاری نے حاضرین، برادری کے لوگوں اور متذکرہ خاندان کے لیے خصوصی دُعا فرمائی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ متذکرہ خاندان سے اپنا سما جی رابطہ و تعلّق بحا ل کریں اور ان کی طرف سے اپنے دل صاف کریں اور غلطیوں کو درگُزر کریں۔ اس کے بعد برادری کے تمام لوگ متذکرہ خاندان کے تمام افراد سے نہ صرف بغل گیر ہوئے بلکہ ان کو اپنے گھر آنے کی کُھلے دل سے دعوت بھی دی۔ اس دوران جذبات بھَرے لمحات بھی دیکھنے میں آئے اور وہاں موجود برادری کے تمام لوگوں بشمول متذکرہ خاندان نے جناب سےّد محمدکفیل بُخاری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
اس پروگرام کے ایک ہفتہ بعد جناب سےّد محمدکفیل بُخاری متذکرہ خاندان کے گھر تشریف لے گئے اور خواتین وحضرات سے محبت واطاعت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم، فکر آخرت اور عقیدہ ختم نبوت پر گفتگو کی اور اطمینان کا اظہار فرمایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.