تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی دنیا

آزادکشمیر:قادیانی نے اسلام قبول کرلیا
(گوئی،آزادکشمیر،16؍مارچ،مسعودکشمیری سے )لیاقت ولد غلام رسول ساکن گوئی نے قادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کر لیا۔تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے کارکنان کی جانب سے نومسلم بھائی لیاقت کو قبول اسلام پر مبارکباد پیش کی گئی۔
ڈاکٹر سلام کے بیٹے نے ایوارڈ کیلئے خاتون سکالر کو گمراہ کردیا
ترائیستے (روزنامہ اوصاف)پاکستانی نوبیل انعام یافتہ سائنسداں ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پر ترائستے ، اٹلی میں قائم عالمی مرکز برائے نظری طبیعیات ( آئی سی ٹی پی) نے فزکس کی پاکستانی ماہر ڈاکٹر عمرانہ اشرف زاہد کو اِس سال ڈاکٹر عبدالسلام ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ڈاکٹرعمرانہ اشرف قائدِاعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں معاون پروفیسر ہیں۔ آئی سی ٹی پی کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمرانہ کو 2017 کا ‘‘اسپرٹ آف عبدالسلام ایوارڈ ’’ عطا کیا جارہا ہے جس میں ایک سند اور 1000 یورو کی رقم شامل ہے ۔ اس ایوارڈ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر عبدالسلام کے بیٹے احمد سلام ہیں۔
http://dailyausaf.com/science-health/2017-02-02/16811)
نبوت کا جھوٹادعویدارناصرسلطانی ،ربوہ سے گرفتارکرلیاگیا
(اسلام آباد،اویس احمد،اختر صدیقی)نبوت کا جھوٹادعویٰ کرنے والے کذاب ناصر احمدعرف ناصرسلطانی کواِسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر قادیانیوں کے مرکزربوہ سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کذاب ناصر سلطانی سے تحقیقات جاری ہیں ۔جن کی روشنی میں مزیدگرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔وزارت داخلہ کو کذاب ناصرسلطانی کے خلاف چاربرس سے درخواستیں دی جارہی تھیں،تاہم وزارت داخلہ کذاب کو گرفتارکرنے سے کتراتی رہی ہے۔بدھ کے روزاسلام آبادہائیکورٹ میں سینئر وکیل حافظ مظہرجاویدکی جانب سے ملعون کذاب ناصرسلطانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اوراُسے گرفتارکرنے کے لیے دائر پٹیشن کی سماعت کے بعد اہم ادارے کی جانب معززجج کو اُن کے چیمبرمیں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جس کے بعد کذاب کو رَبوہ سے گرفتارکرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق ناصرسلطانی ،نظا م آبادسیکٹرٹو جھنگ صدرکا رہائشی ہے۔تاہم مستقل طورپر اسلام آبادمیں رہائش پذیرتھا۔کذاب نے دوشادیاں کررکھی ہیں۔اسلام آبادہائیکورٹ میں پٹیشن دائرہونے پرکذاب اسلام آبادسے فرارہوکر ربوہ میں روپوش ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق کذاب کی گرفتاری میں وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر مجبوراًاہم ادارے کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔ کذاب ناصر سلطانی کے خلاف پٹیشن دائرکرنے والے سینئروکیل حافظ مظہرجاویدنے کذاب کی ربوہ سے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے روزنامہ ’’امت‘‘سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے ٹھوس دلائل کے ساتھ اسلام آبادہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔
(روزنامہ ’’امت‘‘راولپنڈی،22؍مارچ 2017)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.