تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی دنیا

چناب نگرکے دوقادیانیوں کی حساس ادارے سے رہائی
(چناب نگر07؍فروری) چناب نگر میں ایک حساس ادارے نے جن چارقادیانیوں کو چھاپہ مارکر حراست میں لیاتھا۔ان میں سے دوقادیانیوں کو رہا کردیاگیاہے۔(Rabwah Times)
میاں چنوں میں تین قادیانی ماں بیٹیوں نے اسلام قبول کرلیا
میاں چنوں(نامہ نگار) تین خواتین مسماۃ منیر خان زوجہ جمیل احمد فیصل آباد اور ان کی دو بیٹیوں نے جن میں مہرین بی بی ،عروج بی بی دختر ان جمیل احمد نے معرفت ندا فاطمہ ایڈووکیٹ، مفتی محمد رفیق شاہ جمالی خطیب مر کزی جامع مسجد نشتر روڈ کے دست حق پر قادیانیت سے توبہ کر کے اسلام قبول کر لیا ہے ، خواتین نے کہاکہ جو تحفظ او رسکون مذہب اسلام میں ہے ۔وہ اطمینان اور سکون کسی اور مذہب میں نہیں ہے ۔
(روزنامہ ’’اوصاف‘‘،لاہور۔09؍فروری2017)
سمبڑیال: خاندان نے قادیانیت کو ترک کردیا
سمبڑیال(تحصیل رپورٹر) سمبڑیال کے محلہ ککے زئیاں کے رہائشی ملک مشہود احمد ولد ملک محمود احمد اپنی اہلیہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی سمیت معززین چودھری علی نواز چیمہ، فاروق احمد چیمہ، شہباز احمد کی موجودگی میں مولانا عمران بشیر کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا ۔(روزنامہ ’’اوصاف‘‘، لاہور۔ 17؍ فروری 2017)
کسووال:پیدائشی قادیانی خاندان قادیانیت سے تائب
(چیچاوطنی، چک نمبر 12۔161ایل کسووال کے رہائشی طاہر احمد باجوہ ولد محمد یامین باجوہ نے اپنے 3بیٹوں زاہداحمد، وقاص احمد، اسراراحمد باجوہ مع اہل خانہ اسلام قبول کر لیا۔اس موقع پر گاؤں کے سینکڑوں افرادموجودتھے۔ جنہوں نے اسلام قبول کرنے والے خاندان کومبارک باددی اورمٹھائی تقسیم کی۔ (بیداری نیوز)
سرکاری اراضی پر قبضے کیلئے قادیانی فرضی قبریں تیارکرنے لگے
چنیوٹ؛(نمائندہ امت)چناب نگر میں قادیانیوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے اسے اپنے قبرستان کے ساتھ ملانے کے لئے وہاں فرضی قبریں بنانا شروع کردی ہیں ۔ تھانہ چناب نگر کے سامنے پہاڑیوں کے ارد گردبستی متین شاہ میں کچھ ماہ قبل جب قادیانیوں نے خاردار تاریں لگا کر سرکاری جگہ کو اپنے قبرستان میں ساتھ ملانے کی کوشش کی تو بستی کے غریب مسلمانوں نے ستمبر2016 میں اس پر شدید احتجاج کیا تو وقتی طور پر کچھ عرصہ کے لئے قادیانیوں کو ناکامی ہوئی۔ جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما محمدنواز سپرا نے بتایا کہ 1992 میں یہاں پہاڑیوں کا ٹھیکہ کوریا کی کمپنی نے لیا اور پتھر گزارنے کے لئے گاڑیوں کا راستہ بھی بنوایا گیا ۔اس ٹھیکے میں لاہور کا ایک ڈاکٹر اور مسلم کالونی چناب نگر کا بھی ایک شخص بتایا گیا ہے ، اور پہاڑیوں کی یہ جگہ محکمہ معدنیات کی تھی جو صرف ٹھیکہ پر دی گئی تھی۔اب قادیانی کچھ عرصہ بعد پھر متحرک ہوئے ہیں اور اس جگہ کو خاردار تاروں سے بند کردیا اور زمین کو اپنے قبرستان میں ملانے کا ایک عجیب طریقہ کیا کہ سینکڑوں فرضی قبریں کھود رہے ہیں ، فرضی قبریں کھود کر پختہ بنا رہے ہیں اور کچھ قبروں کے اوپر فرضی نام کی پختہ تختیاں لگا کر مکمل قبضہ کر کے اپنا قبرستان بنا رہے ہیں جو حکومت کے لئے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے ،یہ بھی معلوم ہوا کہ قادیانیوں نے سابقہ ٹھیکداروں کو رقم کی ادائیگی کر کے کچھ کاغذات بھی بنوائے ہیں اور زمین پر قبضہ کر کے کام شروع کر دیا ہے ، محمد نواز نے بتایا کہ اسی طرح چناب نگر ریلوے پھاٹک کے قریب محکمہ ریلوے کی زمین پر عرصہ دراز سے غریب مسلمان فروٹ ، سبزی وغیرہ لگا کر اپنا روز گار کماتے تھے۔ قادیانیوں کے ایماء پر مقامی انتظامیہ نے رمضان بازار لگانے کی کوشش پراُن مسلمانوں کو اُٹھانے کی کوشش کی تو مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا غلام مصطفی ، و دیگر علماء نے ان غریب مسلمان دکانداروں کے ساتھ وفد کی صورت میں سابق ڈی سی او شوکت علی کچھی سے ملاقات کی تو انہوں نے علماء اور غریب مسلمانوں کو یقین دلایا کہ اس جگہ سے غریب مسلمانوں کو نہیں اٹھا یا جائے گا، مگر شوکت علی کھچی کے تبادلے کے کچھ ماہ بعد اچانک اسے لالیان او رٹی ایم اے عملہ نے مغرب کے اوقات میں پولیس کے ہمراہ اس مخصوص جگہ کو مسمارکردیا اور مزاحمت پر درجنوں غریب مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیاگیا ، جماعت اسلامی کے رہنما محمد نواز سپرا نے مزید بتایا کہ اس کیس کا معاملہ اب عدالت میں ہے ، عدالت نے آئندہ تاریخ کو جگہ مسمار کرنے والوں کو طلب کیا ہے ،چونکہ یہ زمین ریلوے کی تھی، او رمحکمہ ریلوے اور غریب مسلمان دکانداروں کا معاہدہ تھا۔جس کی وجہ سے مسلمان یہاں بیٹھے تھے۔
(روزنامہ’’امت‘‘،کراچی۔18؍فروری2017)
قادیانی ڈکیت گینگ گرفتار‘بھاری مالیت کا سامان اورنقدی برآمد
چنیوٹ(نمائندہ امت)چناب نگر پولیس نے ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب قادیانی گینگ پکڑلیااورملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اوردیگرسامان برآمدکرلیا۔پولیس نے ملزمان کو بذریعہ فون ٹریس کیا۔ایس ایچ اونے میڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان آصف سکنہ دارالصدرشرقی چناب نگر،کاشف سکنہ عظیم پارک چناب نگراورظفر،نصرت آبادچناب نگرعرصہ درازسے چوری،ڈکیتی کی وارداتیں کررہے تھے اور پولیس کو مقدمہ نمبر27/17بجرم392ت پ مقدمہ نمبر 125/17 بجرم 457/380 مقدمہ نمبر2/17بجرم 380 ت پ مقدمہ نمبر 26/17 بجرم 457/380 ت پ میں مطلوب تھے۔ملزمان کے قبضے سے 3,10,000 روپے نقدی،لیپ ٹاپس،مائیکروویواَووَن،موبائل فونز،ٹی ویز اورپسٹل برآمدکیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق قادیانی گروہ سے بتایا جاتاہے۔(روزنامہ’’امت‘‘،کراچی۔22؍فروری2017)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.