تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارختم نبوت

تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے اعلامیہ‘ مطالبات کی تائید
(ملتان،02؍فروری) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت (صلی اﷲ علیہ وسلم)کانفرنس اسلام آبادکے جملہ مطالبات اور اِعلامیے کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے،ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے پی سی کے مطالبات کے مندرجات اسلامیان پاکستان کے ایمان و عقیدے کی ترجمانی کرتے ہیں،اس لیے حکومت ایک ماہ کی ڈیڈ لائن کے اندر اندر تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف سر گرمیوں کو بند کرے اور 295 ۔سی کے تحفظ کا دوٹوک اعلان کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں آخر کار خود انہیں لے ڈوبیں گی،ٹرمپ کی مسلم کش پالیسیوں کے خلاف پاکستان کو سٹینڈ لینا چاہیے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے اور بیرونی دباؤ کو مسترد کر دیا جائے۔
تحفظ ناموس رسالت قانون میں ترمیم برداشت نہیں: اے پی سی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک تحفظ ناموس رسالتﷺ کے زیراہتمام اے پی سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم یا اس کو غیر مؤثر کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔حکومتی ایجنڈا میں اس شق کو فوری طور پر ختم کیا جائے ، توہین رسالت کے قانون میں کسی قسم کی تبدیلی نہ لانے کا دوٹوک انداز میں واضح اعلان کیا جائے۔ ورنہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ تحریک تحفظ ناموس رسالتﷺ کے صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں نے آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کی۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، علماء کرام تحفظ ناموس رسالتﷺ کیلئے جب بھی کال دیں گے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکلیں گے۔کانفرنس میں مولانا سیدعطاء المنان بخاری نے مجلس احراراسلام کی نمائندگی کی۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2017-02-05/page-5/detail-30
توہین رسالت قانون میں ترمیم کیلئے دباؤ‘تجویزمنظورنہیں: ساجد میر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے لیے کوئی دبا ؤ یا تجویز برداشت نہیں کریں گے ۔پاکستان میں اب اس قانون کو دنیا کی
کوئی طاقت تبدیل نہیں کرسکتی۔ قانون توہین رسالت کے ناجائز استعمال کو روکنے کی تدابیرضرور اختیار کی جائیں اور ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے کہ جواِس قانون کا غلط استعمال کرتے یاکرانے کا سبب بنتے ہیں مگر قانون توہین رسالت میں ترمیم یا اسے ختم کرنے کی کوئی بھی کوشش پاکستان کے عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پاکستان میں آج تک اس قانون کے تحت کسی بھی غیر مسلم کو پھانسی نہیں دی گئی۔ اب تک 11 کیسز میں سزا سنائی گئی ،جبکہ عمل ایک پر بھی نہیں ہوا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2017-02-13/page-3/detail-13
بیرونی ایجنڈے اورکفرنوازی سے اجتناب کیاجائے: ختم نبوت کمیٹی
(لاہور،19؍فروری) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ایجنڈے اور بھارتی عزائم کے سامنے ڈٹ جائے اور اسلامیان پاکستان کے ایمان و عقیدے سے کھیلنا چھوڑ دے ۔ کمیٹی کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے وژن اور قرار داد مقاصد تک لانے کے لیے بیرونی ایجنڈے اور کفر نوازی کو مکمل طورپر ترک کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قیام ملک کے اصل مقصد سے ہٹانے کے لیے بیرونی آقاؤں کی چاکری کی جارہی ہے اور قرآن و سنت کے نفاذ سے انحراف نے یہ دن دکھا دیا ہے کہ ملک میں بسنے والوں کی جان ، مال ،عزت وآبرو کچھ بھی محفوظ نہیں ہے اور دہشت گرد دِن دندناتے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نظریے اور جغرافیے کو بچانا ہے توسود سے چھٹکارا حاصل کر لیاجائے اور قرآن و سنت کا نظام نافذ کردیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت قادیانیت نوازی جیسے اقدامات سے مکمل اجتناب کرے ۔ بصورت دیگر دنیاو آخرت کی رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ابھی سنبھلنے کا وقت ہے ۔اپنی اصل پر آجائیے ۔اﷲ ورسول ﷺ کے وفادار بن جائیے اور اسلام اور وطن کے غداروں کا یارانہ چھوڑ دیجیے۔ دنیا آخرت اچھی ہوجائے گی۔
سوشل میڈیاسے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم :اسلام آباد ہائیکورٹ
(اسلام آباد،27 فروری،عمرفاروق سے)سوشل میڈیا میں کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی بدترین گستاخی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے سوشل میڈیا میں تمام گستاخانہ پیجز کو فوری طور پر بلاک کرنے اور سوشل میڈیا سے تمام گستاخانہ مواد کو ہٹانے کو حکم دے دیا،عدالت عالیہ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ،وفاقی سیکرٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو کو سوشل میڈیا میں بدترین گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر طلب کرلی،آئندہ سماعت پر عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی طلب کرلیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مختصر سماعت کے بعد اپنے عبوری فیصلے میں کہا ہے کہ’’پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا،اس ملک میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی اقدام نہیں ہونا چاہیے ،اسلام کسی بھی مذہب یا کسی بھی مذہبی پیشوا کی گستاخی کرنے کی اجازت نہیں دیتا،مسلمان آقا ﷺ کی ذرہ برابر بھی گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتے ، آقا ﷺ سمیت کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی گستاخی سنگین ترین جرم ہے ،سوشل میڈیا میں آقاﷺ سمیت کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی گستاخی سے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ،سوشل میڈیا میں حضرت محمد ﷺ سمیت کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی گستاخی سے ملک میں شدید امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔‘‘
http://dailyausaf.com/latestnews/2017-02-27/20701

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.