تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

ٹرمپ پالیسیاں دنیاکیلئے تباہ کن ہیں:سیدعطاء المہیمن بخاری
(لاہور،03؍فروری)مجلس احرارا سلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد یوسف احرار ، میاں محمد اویس اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اجتماعات ِ جمعتہ المبارک سے خطاب اور اپنے بیانات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام مخالف اور مسلم کُش پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح امریکی صدر خود اپنے لیے مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں ،قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری نے حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری ، نظر بندی اور پابندیوں پر شدید تنقید کی اور کہاکہ ایسے اقدامات سے امریکہ ،انڈیا اور عالم کفر کو خوش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ،سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ تحریک کشمیر 1931 ء میں شروع ہو ئی تھی اور پاکستان بنتے وقت گورداسپور کواِنڈیا میں شامل کرکے قادیانیوں نے مسئلہ کشمیر پیدا کیا، عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں۔
سیاستدان سیاست سے بالاترہوکرختم نبوت کی پاسبانی کریں:قائدینِ احرار
(لاہور،05فروری) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ، جنر ل سیکرٹر ی عبد اللطیف خالد چیمہ ، سید محمد کفیل بخاری ، قاری محمد یوسف احرار ، میاں محمد اویس ، مولاناتنو یر الحسن اور دیگر رہنماؤں نے یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ تحریک آزادیٔ کشمیر شہدا کی قربانیوں کے نتیجے میں اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی اور کشمیر اِنشاء اﷲ پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نوآبادیاتی نظام کی جکڑ بندیوں سے باہر نکل آنا چاہیے اور ایک اﷲ پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکی و استعماری ایجنڈے کو مسترد کر دینا چاہیے اور سچے جذبہ توحید کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا میں آزادی کی مسلم تحریکوں کے ساتھ ہم آہنگی اور یگانگت کا اظہار کرتے ہیں،کیونکہ ہمارے دین کی یہی تعلیمات ہیں کہ مسلمان جہاں بھی تکلیف میں ہو ،اُس کی اخلاقی ، جانی ،مالی مدد کی جائے ۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کے مبلغ ختم نبوت مولانا تنویر الحسن ، بھا ئی محمد آصف اور مولانا محمد سرفراز معاویہ نے ختم نبوت تربیتی کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب نبی کریم ﷺ کا منصب رسالت و ختم نبوت پوری امت کے لیے نقطۂ اتحاد ہے اور منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کرنا عشق رسالت ﷺ کا بنیادی تقاضا ہے ۔دریں اثنا عبد اللطیف خالد چیمہ نے سنئیر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ ’’قادیانی اسلام اور وطن کے دشمن ہیں اورمیں بھی تحریک تحفظ ناموس رسالت سے تعاون جاری رکھوں گا۔‘‘ اِس پر عبد اللطیف چیمہ نے کہا ہے کہ تمام سیاست دانوں کو اپنی سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر تحریک تحفظ نامو س رسالت کی ہر سطح پر پذیرائی کرنی چاہیے اوراکھنڈ بھارت کے حامی قادیانیوں کے تعاقب میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ سب کی دنیا و آخرت سنور جائے اور پاکستان اسلام اور امن کا قلعہ بن جائے۔
ہماری حقیقی منزل حکومتِ الٰہیہ کا قیام ہے:قائدینِ احرار
(لاہور،سیالکوٹ۔06؍فروری) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری نے مرکزی دفتر احرار، نیو مسلم ٹاؤن، لاہور میں درس قرآن کریم کی ماہانہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دستور حیات ہے جو پوری دنیا کے تمام مسائل کا احاطہ کرتاہے ۔ جبکہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے گزشتہ رات ڈسکہ اور سیالکوٹ میں دروس قرآن کریم کی نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری منزل حکومت الٰہیہ کا قیام ہے ،کیونکہ اﷲ کی حکومت قائم ہوگی تودُنیا سے بد امنی کا راج ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ ناموس رسالت کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوالمیال (چکوال)کے سانحہ کے ذمہ دار قادیانیوں کو گرفتار کرنے کی بجائے 87مسلمان اڈیالہ جیل میں ذہنی تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ مسلمان انسان نہیں ہیں ؟انسانی حقوق کی کسی تنظیم کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ ظالم قادیانیوں کے ظلم کو بے نقاب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا حق مانگنے والے کون سی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت ﷺ پر تنقید شرعاً ، قانوناً اور اخلاقاًجرم ہے اور حضور ﷺ کی توہین کرنے والے کی سزا آئین میں دفعہ 295-cکے تحت موت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جتنا بھی کمزور ہوجائے مگرتوہین رسالت کو برداشت نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون ختم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ لوگ قانون کو ہاتھ میں لے لیں ، مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ مارچ میں 1953ء کی تحریک ختم نبوت کے دس ہزار شہدا کی یاد میں لاہور سمیت ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسیں منعقد ہوں گی ۔
چیف ایڈیٹر’’اوصاف‘‘ کی والدہ کی وفات پر ناظم اعلیٰ کا اظہارتعزیت
(لاہور،07؍فروری)مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے روزنامہ ’’ اوصاف‘‘کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔انہوں نے مہتاب خان اوراوراُن کے بیٹے محسن بلال خان کو فون کرکے تعزیت کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام متوسلین کو صبر جمیل سے نوازیں۔آمین
مطالبات کی عدم منظوری پر تحریک چلائی جائے گی:مجلس احرار
(لاہور،10؍فروری)عالمی مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے قائدین ، رہنماؤں اور مبلغین نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں خطبات اور اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ حکمران امریکی و استعماری ایجنڈے کو مسترد کریں ، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے اور تحریک تحفظ ناموس رسالت کے جملہ مطالبات بلا تاخیر منظور کرنے کا اعلان کیا جائے۔قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کا عقیدہ اُمت کی شہ رگ ہے اور اس پر وار کرنے والے اپنے ہوں یا بیگانے، دنیا و آخرت میں رُسواہو کررہیں گے ،سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ حکومت قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم نہ کرنے کااعلان کرے ،عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد کیا جائے ۔سانحۂ دوالمیال(چکوال)کے ذمہ دار قادیانیوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور گرفتار مسلمانوں کو رہا کیا جائے،قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبا د کے سینٹر فار فزکس کو غدار وطن ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ، چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو نہ دئیے جائیں اور پالیسی ساز اداروں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ان مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں بننے والی کمیٹی انتہائی سخت مؤقف اختیار کرے گی اور مزاحمتی تحریک کا اعلان کیا جائے گا ، متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ قادیانی 1974 ء کی قرار دادِ اقلیت اور 1984 ء کے قادیانی ایکٹ کو ماننے سے انکاری ہیں ، بین الاقوامی اداروں میں قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف مہم جوئی کررہے ہیں ،ایسے میں حکومتی ادارے قادیانیوں کو دستور کی بالا دستی کے تابع کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ قادیانی اپنے کفر کو اسلام کے نام پر پھیلا کر پوری دنیا میں دھوکہ بھی دے رہے ہیں اور مسلمانوں کے حقوق بھی غصب کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھنے والے قادیانیوں کو نوازنے والی قوتیں اپنی حب الوطنی کا غیر جانبداری سے جائزہ لیں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔مجلس احرار اسلام کے مبلغین ختم نبوت مولانا محمد مغیرہ ، قاری محمد یوسف احرار ، مفتی عطاء الرحمن قریشی ،مولانا تنویر الحسن ، حافظ محمد ضیاء اﷲ ہاشمی ، حافظ محمد اسماعیل ، قاری محمد اصغر عثمانی ، مولانا محمد سرفراز معاویہ ، ڈاکٹر محمد آصف،مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی ، حاجی عبدالکریم ، قاری عتیق الرحمن ،قاری منصور احمد، مولانا فقیر اﷲ ، مولانا کریم اﷲ اور دیگر نے مختلف مقامات پر کہاہے کہ قادیانی علامہ اقبال مرحوم کے بقول اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں،پاکستان کو دو لخت کرنے میں قادیانیوں نے اپنا مکروہ کردار اداکیا ،اب بھی ملک میں فرقہ وارانہ اور لسانی و علاقائی فسادات کے پیچھے قادیانی ایلیمنٹ بھی کام کررہاہے ۔
مولانا تنویرالحسن کے والدکا انتقال:احراررہنماؤں کا اظہارِ افسوس
(لاہور،13؍فروری )مجلس احرار اسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا تنویر الحسن کے والد گرامی جناب رحمت دین ، موضع چکی (پنڈی گھیب، ضلع اٹک) انتقال کرگئے ۔نما ز جنازہ مولانا تنویر الحسن نے پڑھائی۔ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان چکی میں سپر د خاک کردیا گیا ۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘ ، سید محمد کفیل بخاری ، پروفیسر خالد شبیر ، ملک محمد یوسف ، عبداللطیف خالد چیمہ ، مولانا محمد مغیرہ ، قاری محمد یوسف احرار ،ڈاکٹرعمرفاروق احرار، میاں محمد اویس ، قاری محمد قاسم ، ضیا ء اﷲ ہاشمی ،قاری شہزاد رسول اور دیگر رہنماؤں اور مبلغین نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔ اُن کی نمازجنازہ میں مجلس احراراسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمرفاروق احرار،مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماحافظ عماریاسراورعلاقہ بھر کے تمام طبقات کے نمائندہ حضرات نے شرکت کی۔
دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے:میاں محمداُویس
(لاہور،13؍فروری )مجلس احرار اسلام لاہور کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی گئی ۔اور اُسے ملک دشمن عناصرکی کارروائی قرار دیاگیا۔میں محمداویس نے کہا کہ دہشت گر داپنی بزدلانہ کارروائی سے ملک قوم کے حوصلے ہرگز پست نہیں کرسکتے۔ قوم امن و سلامتی کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن جائے اور دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دے ۔انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے سیکورٹی افسران اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فرائض نبھاتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے اپنے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دیں۔اجلاس میں قاری محمد یوسف احرار ،ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر ، قاری محمد قاسم،ثاقب افتخار چودھری ، قاری شہزاد رسول، محمد طاہر عباس ، محمد شعیب کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔
سانحۂ چیئرنگ کراس دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے:احراررہنما
(لاہور،14؍فروری)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے سانحۂ چیئرنگ کراس لاہور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اِسے اندرونی و بیرونی دشمنوں کی دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہاہے کہ اندرونی و بیرونی دشمن وطن عزیز کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے درپے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم اسلام اور وطن کے دشمنوں کا سچے توحیدی جذبے سے ہی مقابلہ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ امریکی استعمار اور انڈین سامراج کی بین الاقوامی سازشوں کے نتیجہ میں ہمیں کمزور کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، علاوہ ازیں مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے وضاحت کی ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا تحریک طالبان کی ذیلی دہشت گردتنظیم’’ جماعت الاحرار‘‘ کو مجلس احرارا سلام پاکستان سے منسلک کرنے کی کوشش نہ کرے ،انہوں نے کہاکہ مجلس احرار اسلام اپنے یوم تاسیس سے قیام حکومت الہیہ اور عقیدہ ٔ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے پر امن طور پر سرگرم ہے ،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی محبت اور دفاعِ پاکستان ہمارے دستور و منشور کا حصہ ہے اور ہم اپنے تحریر ی دستور و منشور کی روشنی میں آئین پاکستان کی حدود کے اندر اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پیر کی شام کو سانحۂ چیئرنگ کراس لاہور کے حوالے سے خبر شائع اور نشر کرتے وقت ایک اخبار اور اس کے ٹی وی چینل(روزنامہ دنیااور دنیا نیوز) نے اپنی لاعلمی اور جہالت کی بنیاد پر جماعت الاحرار کی بجائے مجلس احرار لکھا اور نشر کیا جو نہ صرف خلاف واقعہ ہے بلکہ انتہائی اشتعال انگیز بھی ہے ۔
پے درپے دہشت گردی دشمن کی غیراعلانیہ جنگ ہے
(لاہور،15؍فروری )مجلس احرار اسلام پاکستان کی حیات آباد پشاوربم دھماکہ کی شدید مذمت،تسلسل کے ساتھ دہشت گردی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک منصوبے کے خلاف بھارتی سازش ہے ۔پوری قوم متحد ہو کر ملکی امن وسلامتی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خا ک میں ملا دے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس ، مولانا محمد یوسف احرار ،حاجی محمد لطیف ، چودھری افتخار بھٹہ ،قاری محمد قاسم ، ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر ، ثاقب افتخار چودھری اور طاہر عباس نے لاہور کے بعد اب پشاور میں ہونے والے المناک دہشت گردی پر گہر ی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔ مجلس احرار اسلام کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں پے درپے دہشت گردی دشمن کی غیر اعلانیہ جنگ ہے ۔
دُوالمیال کے بے گناہ مسلمان قیدی رہا کیے جائیں:عبداللطیف چیمہ
(تلہ گنگ،16؍فروری) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت ، اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس کے مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کرے اور دُوالمیال (چکوال )میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے مسلمان نعیم شفیق کے قتل کی ایف آئی آر بلاتاخیر درج کی جائے ۔ بصور ت دیگر علاقہ کے مسلمانوں میں اشتعال پیدا ہوسکتا ہے ۔ وہ گزشتہ روز مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس اور تحریک طلبا ء اسلام کے رہنما چودھری ثاقب افتخار کے ہمراہ مبلغ ختم نبوت مولانا تنویرالحسن کے والد گرامی کی تعزیت کے بعد تلہ گنگ میں حاجی فیض بخش کی رہائش گاہ پر علماء کرام ، دینی و سیاسی اور شہر ی شخصیات اور صحافیوں کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ قادیانی اپنی متعینہ آئینی حیثیت کو مسلسل چیلنج کر رہے ہیں اور چناب نگر میں ریاست در ریاست کا ماحول نظر آرہا ہے ۔ جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کو قانون کا پابند بنانے کی بجائے اُن کو سہولت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض انگریزی اخبارات قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کو بطور مسلمان سائنسدان متعارف کرا رہے ہیں جو شرعاً و قانوناًجرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یورنیورسٹی اسلام آباد کا سینٹر فار فزکس قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام منسوب کرنے کا مطلب اسلام اور وطن کے غدار کو نوازنا ہے ۔ اجتماع میں ڈاکٹرعمرفاروق احرار،حاجی خالدفاروق ،مولانا عبدالرحمن نظام ، طارق محمود ایڈوکیٹ ،مولانا عبیدالرحمن انور ، مولانا تنویر الحسن ، خالد مسعود ایڈوکیٹ ، مولانا محمد شیعب ،قاری محمد زبیر ، مولانا فیض الرحمن ، قاری نور محمد ، مولانا خالد فاروق ، مولانا مقصود احمد ، قاری محمد قاسم ،قاضی عبدالقادر ، چودھری غلام ربانی ،وائس چیئر مین بلدیہ زاہد اعوان ، رانا محمد شفیق ، میاں حاجی عبد القیوم اور دیگر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ سرکاری انتظامیہ اور پولیس سانحہ دوالمیال کے مسئلہ پر قادیانیوں کی جانب داری ختم کرے اور اس کیس کو میرٹ کی بنیاد پر دیکھا جائے ۔ ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ اس کیس میں گرفتار بے گناہ مسلمان رہا کیے جائیں ۔ مولانا تنویر الحسن نے اس کیس میں تعاون کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔
حکمران تحفظ ختم نبوت کا عزم کریں،تاکہ نحوست دُورہو:احراررہنما
(لاہور،17؍فروری)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی اور انسان دشمنی کے اندوہناک واقعات کو اسلام ووطن دشمن کی خوف ناک کارروائیاں قرار دیئے ہوئے حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ قرآن و سنت کے خلاف قوانین ختم کردیں اور اسلام اور وطن کے اصل دشمنوں کو پہچانیں اور نشان عبرت بنادیں۔ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ ، قاری محمد یوسف احرار اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اجتماعات جمعۃ المبارک سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کے قاتلوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اﷲ سے توبہ کرنی چاہیے ، اندورنی و بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کے لیے پوری قوم ایک ہی رائے رکھتی ہے۔ حکمران قانون تحفظ ناموس رسالت میں ترمیم کا ارادہ ترک کر دیں۔ تاکہ اﷲ کی برکت آئے اور نحوست دور ہو۔
چارسدہ میں خودکش دھماکے کی مذمت
(لاہور،19؍فروری) مجلس احرار اسلام پاکستان مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار ، حاجی محمد لطیف ،چودھری افتخار احمدبھٹہ ،قاری محمد قاسم،ڈاکٹرضیاء الحق قمر،ثاقب افتخا ر چودھری،حافظ محمد عثمان اور دیگر نے چارسدہ میں ہونے والے خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔میاں محمد اویس نے کہا کہ دشمن بوکھلاچکاہے پے درپے وار کرکے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور کرنا چاہتا ہے اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوگاپاکستانی قوم باہمت قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو چاہیے کہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھے ۔تاکہ دشمن کے عزائم کوناکام بنایا جا سکے ۔
دہشت گردی کی حالیہ لہرریاستی اداروں کیلئے کھلا چیلنج ہے
(ملتان،23؍فروری) مجلس احرار اسلام پاکستان نے سانحہ ڈیفنس لاہور پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ، سیکرٹری نشر و اشاعت میاں محمد اویس اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمر فاروق احرار نے اپنے مشترکہ بیان میں لاہور ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے پر انتہائی افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اوروہ بے گناہ انسانوں کو قتل کر رہے ہیں ، بم دھماکوں اور دہشت گردی کی حالیہ لہر نیشنل ایکشن پلان اور حکمرانوں کے لیے کھلا چیلنج ہے ، ملک اندورنی و بیرونی جارحیت کا شکارہے، جبکہ حکمرانوں کی ساری توجہ پانامالیکس سے کسی نہ کسی طرح بچ نکلنے پر مرکوز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بے گناہ انسانوں کو مارنے والے دنیا و آخرت میں ذلیل ور سوا ہوکر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گر دوں نے ملک کا امن و سکون تباہ کردیا ہے ، ریاست کا ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے۔ دہشت گردوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ، وہ اسلام ، مسلمانوں اور وطن تینوں کے دشمن ہیں ، احرار رہنماؤں نے دھماکے میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ احرار رہنماؤں نے کہا کہ قوم تو دعا ہی کر سکتی ہے۔ شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ضرب عضب کی طرح ردُالفساد آپریشن کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے ، لیکن حکمران بتائیں کہ دہشت گرد کب ختم ہوں گے ؟آپریشن کب تک ہوتے رہیں گے ؟بے گناہوں کا لہو کب تک بہتا رہے گااورامن کا خواب کب شرمندۂ تعبیر ہوگا ؟انہوں نے کہا کہ حکمران ملک دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں ، وطن کی حفاظت ہر پاکستانی کا عزم اور نصب العین ہے۔ مجلس احرار اسلام قیام امن کی ہر کوشش کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
قیامِ امن کیلئے امریکی ایجنڈا،بھارت دوستی کو خیربادکہا جائے
(لاہور،24؍فروری ) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے قائد سید عطاء المہیمن بخاری ، سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ ، قاری محمد یوسف احرار ، میاں محمد اویس اور کئی دیگر رہنماؤں نے خطباتِ جمعۃ المبارک اور اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ملک کا دفاع اور جغرافیہ مضبوط بنانے اور بد امنی کا راج ختم کرنے کے لیے امریکی ایجنڈے اور بھارتی دوستی کو خیرباد کہہ دیا جائے ۔ سود کو ختم کرکے اسلامی معیشت کا نفاذ کیا جائے اور توہین رسالت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ترک کر دی جائے ۔ سید عطاء ا لمہیمن بخاری نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقید ہ رکھنے والے قادیانیوں کو نوازنا ترک کردیا جائے اور تحریک تحفظ ناموس رسالت کے تمام مطالبات کو بلاتاخیر تسلیم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون کرنے والے درندے ہیں، انسان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نظریے اور جغرافیے کا تحفظ اور دفاع ہمارا ایمان ہے لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک جس نظرے کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ اس نظریے سے وفا نہیں کی گئی ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ انڈیا سے دوستی کا تذکرہ کرنے والے کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگ رہے ہیں۔ امریکہ ، مغرب اور انڈیا ہمار ے دشمن تھے اور دشمن ہیں۔ ہمیں ان کی دوستی کی بڑی قیمت چکانی پڑی ہے۔ حکمران اﷲ کا خوف کریں اور ملکی خزانے کو لُوٹنا بند کردیں ۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی کے مطالبات تسلیم کیے جائیں اور حکومت -295سی میں ترمیم کے ارادے ترک کردے ۔ قاری محمد یوسف احرار اور میاں محمد اویس نے کہاکہ دُوالمیال(چکوال )کے سانحہ ذمہ دار قادیانیوں کو گرفتارکیا جائے ۔ بے گناہ گرفتار مسلمانوں کو رہا کیا جائے اورمقبو ضہ مسجد مسلمانوں کے حوالے کی جائے۔مولاناتنویر الحسن نے کہاکہ حکومت تحفظ ناموس رسالت کے مسئلہ پر امت مسلمہ کے ایمان و جذبات اور عقیدے کے مطابق فیصلے کرے اور منکرین ختم نبوت قادیانیوں کی سہولت کاری چھوڑ دے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے بچنے کاواحد راستہ اﷲ کے قوانین کے نفاذمیں مضمر ہے ۔
تحفظ ناموس رسالت مطالبات پر حکومتی بے حسی افسوسناک ہے: زاہد الراشدی
(لاہور،26؍فروری)پاکستان شر یعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے یکم فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی آل پارٹیزناموس رسالت کانفرس کے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں حکومت حلقوں کی مسلسل خاموشی کو افسوس ناک قرار دیا ہے اور میاں نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی حکومت کا موقف واضح کریں اور تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قوانین کے بارے میں این جی اوز کی طرف سے پھیلائے جانے والے شکوک و شبہات کے بارے میں دینی حلقوں کو اعتماد میں لیں۔دونوں رہنماوئں نے لاہور میں ملاقات اور مشاورت کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنٹرفارفزکس کوقادیانی آنجہانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کرنے سے لگتا ہے کہ وطن عزیزکی سلامتی کے حوالہ سے مجرمانہ کردار ادا کرنے والوں کو اب قومی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے جہاں پڑھنے اور پڑھانے والوں کی غالب اکثریت مسلمان ہے اور اِن ادا روں میں مساجد بھی بن چکی ہیں ، اب ان اداروں کو قادیانیوں کے حوالے کرنا سراسر زیادتی کے زمرے میں آتا ہے ۔ لہٰذا یہ ادارے سرکاری تحویل میں رہنے چاہئیں۔ دونوں رہنماوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیچھے اسلام اور وطن دشمنوں کی سازشیں اور بعض مقامات پر قادیانی عنصر بھی کام کررہا ہے انہوں نے واضح کیا کہ اگر تحریک تحفظ نامو س رسالت کے مطالبات کو مناسب پذیرائی نہ دی گئی تو ملک کسی بحران کا شکار بھی ہوسکتا ہے ۔
شہدائے ختم نبوت کی یادمیں یکم تا 31مارچ اجتماعات منعقدہوں گے
(لاہور،27؍مارچ)تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت مارچ 1953 کے دس ہزار شہدا کی یاد میں یکم مارچ سے اکتیس مارچ تک شہداء ختم نبوت کانفرنسز ، سیمینارز اور اِجتماعات منعقد ہوں گے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ 1953 میں تمام مکاتب فکر پر مشتمل مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے مطالبات اُس وقت کی حکومت نے تسلیم کرنے کی بجائے ہزاروں فرزندانِ ختم نبوت پر گولیاں چلائیں اور لاہور کا مال روڈختم نبوت کے پروانوں کے پاک خون سے سرخ کردیا گیاتھا۔ اُنہی شہداکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے آج سے 31مارچ تک ملک بھر میں اجتماعات منعقد ہوں گے۔ جن میں مختلف مکاتب فکر کے رہنما شرکت و کے خطا ب کریں گے ۔ یاد رہے کہ6,5مارچ 1953کو لاہو رمیں سب سے زیادہ گولی چلی تھی۔ اُسی مناسبت سے 5اور 6مارچ کو دفاتر ِاحرارو ختم نبوت میں دعائیہ اجتماعات بھی ہوں گے ۔
شہدا ئے ختم نبوت سیمینار 19 مارچ کو لاہورمیں ہوگا
(لاہور،27؍مارچ)مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام شہدا ئے ختم نبوت سیمینار 19 مارچ بروز اتوار ایک بجے دوپہر پریس کلب میں ہوگااس حوالے سے مرکزی دفتر -69سی، نیو مسلم ٹاؤن میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس کی زیر صدارت اجلا س ہوا۔ میاں محمد اویس نے کہا کہ شہداء ختم نبوت سیمینار اِتحاد امت اور بیداری کا باعث بنے گا،کیونکہ مسئلہ ختم نبوت پر پوری امت کااِجماع ہے۔سیمینار میں تمام مکاتب فکر کی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد لاہور کی سطح پر کارکنوں کا اجلا س طلب کیا جائے گا ۔ اس اجلاس میں قاری محمدیوسف احرار ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ، قار ی محمد قاسم، ثاقب افتخار چوہدری ، حافظ طاہر عباس ، قاری شہزادرسول کے علاوہ دیگرنے شرکت کی ۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولا نا محمد علی صدیقی کی وفات پر تعزیت کا اظہا کیا گیا اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.