تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

قادیانی اکھنڈبھارت کے منصوبے پر عمل پیراہیں:قاری یوسف احرار
(لاہور ،06؍جنوری) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب ناظم قاری محمد یوسف احرار نے جامع مسجد ختم نبوت، چندرائے روڈ لاہور میں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کی قراردادوں اور مطالبات کی روشنی میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چند روز پہلے یہ کہا تھا کہ ’’ ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے۔ ‘‘ قاری محمد یوسف احرار نے کہا کہ ہم پاک فوج کے سربراہ کے اس بیان کی مکمل تائید کرتے ہیں اور یہ کہنا چاہتے ہیں کہ قادیانی پاکستان کے ازلی و ابدی دشمن ہیں اور جذبۂ جہاد کے منکر ہیں۔اکھنڈ بھارت قادیانیوں کا مذہبی عقیدہ ہے۔ قاری محمد یوسف احرار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائے کہ گزشتہ ماہ(دسمبر) کے آخر میں قادیان (انڈیا )جانے والے قادیانیوں کی تعداد کیا ہے، کیونکہ حکومتی کلیئرنس کے بعد ہی قادیانی انڈیا گئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جبکہ انڈیا کے ساتھ پاکستان کی کشیدگی خطرناک حد تک بڑھی ہوئی ہے ۔ ایسے میں قادیانیوں کا انڈیا جانا ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قائد اعظم یورنیورسٹی اسلام آباد کے سینٹرفارفزکس کا نام قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پر رکھے جانے کا فیصلہ اور نوٹیفکیشن واپس لیا جائے ۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام لاہور کے سرپرست پیر طریقت حافظ سعید احمد مدظلہ اور دہلی مسلم ہوٹل کی مسجد کے سابق خطیب مولانا سید احمد شاہ کاظمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کی تازہ جد و جہد کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ آج نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں احتجاج اور قرادوں نے ثابت کردیا ہے کہ ہم پر امن جد و جہد پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مولانا زاہد الراشدی ،مولانا عبد الرؤف فاروقی ، عبداللطیف خالد چیمہ اور رابطہ کمیٹی کے دیگر رہنماؤں کو کامیاب احتجاج پر مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ اس عقید ہ ختم نبوت کی جدو جہد کے ساتھ ہیں
مجلس احراراسلام ملتان کا انتخاب :مولانا اکمل ضلعی امیر منتخب
(ملتان،07؍جنوری) مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکنان کا اجلاس دارِ بنی ہاشم میں منعقد ہوا۔جس میں جماعت کے نئے ذمہ داران کا انتخاب کیا گیا۔ صوفی نذیر احمد کو سرپرست، مولانا محمد اکمل کو ضلعی امیر ، مولانا عبد القیوم کو ضلعی ناظم اور محمد فرحان الحق کو پریس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنٹر فارفزکس کو غدار پاکستان آنجہانی قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کر نے کے خلاف قرار داد پیش کی گئی۔ نو منتخب امیدواران نے مطالبہ کیا کہ حکومت قادیانیت نوازی کو ترک کرے اور قانون توہین رسالت میں ترمیم کرنے سے گریزاں رہے۔ اجلاس میں مجلس احرار ہند کے امیر مولانا حبیب الرحمان ثانی لدھیانوی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی۔
اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہی نفع رساں ہوسکتی ہے:احراررہنما
(ملتان،10؍جنوری )مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل ، ناظم اعلیٰ مولانا عبدالقیوم، پریس سیکرٹری محمد فرحان الحق نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ اپاہج بلدیاتی نظام سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہی بلدیاتی نظام کو عوام کے لیے مؤثر یا مفید بناسکتی ہے،لیکن صوبائی حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔ احرار رہنماؤں نے جمعیت علماءِ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو اُن کی صحت یابی پر مبارک باد پیش کی اور جمعیت (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ کے برادر نسبتی محمد حسین حیات کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعاءِ مغفرت کی۔
تحفظ ختم نبوت‘ فائنل راؤنڈکی تیاری کی جائے:مولانا زاہدالراشدی
(لاہور،11؍جنوری)پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی نے گزشتہ روز مجلس احرار اسلام پاکستان کے مر کزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ تحریک ختم نبوت کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیا لات کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ قادیانی گروہ پاکستان کے دستورو قانون کے فیصلوں کا مسلسل انکار کر رہا ہے، مگر ہما رے بعض دانشور انہیں ملک کے دستور کی بالادستی کا مشورہ دینے کی بجائے ان کی ہٹ دھرمی کو تحفظ دینے کی کوشش کر ر ہے ہیں اور بعض حکومتی ادارے بھی اس مہم میں شریک ہیں جس کی تازہ ترین مثال چناب نگر میں قادیانی گروہ کے بھٹو دور میں قومیائے جانے والے تعلیمی اداروں کی مبینہ واپسی اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنٹرفارفزکس کو قادیانی رہنما ڈاکٹر عبدالسلام کے نام موسوم کر نے کی کارر وائیاں ہے جو قادیانیوں کی دستور سے انحراف کی پالیسی کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہیں۔ مجلس احرار اسلام اور پاکستان شریعت کونسل کے رہنماؤں نے تمام دینی حلقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس نئی صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیں اور تحریک ختم نبوت کے ایک نئے راؤنڈ کی تیاری کریں۔
قاری نذیراحمد کی خدمات یادرکھی جائیں گی:احراررہنما
(لاہور ،11؍جنوری ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘ ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ، قاری محمد یوسف احرار ، میاں محمد اویس ، قاری محمد قاسم اور تحریک طلباء اسلام کے رہنما محمد قاسم چیمہ نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری محمد نذیر احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے اور کہا ہے کہ اُن کے انتقال سے ایک خلا پید ہو گیا ہے ۔ مرحوم نے جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے جد جہد کی اور تمام دینی حلقوں میں یکساں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنر ل عبد اللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد قاسم ،فاروق احمد خان ایڈووکیٹ اور محمد قاسم چیمہ نے قاری محمد نذیر احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
سنٹر فارفزکس: قادیانی سے منسوب کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے
(لاہور،13؍جنوری) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکر ٹری جنرل حاجی عبدالطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد ختم نبوت چند رائے روڈ، ریس کورس ٹاؤن لاہور میں نماز جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے عہدے داروں اور کار کنوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی قیادت کاقبلہ درست کرنے کے لیے کردار ادا کریں اور حکومت کو توجہ دلائیں کہ وہ قادیانیت نوازی ترک کردے اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے سنٹر فار فزکس کو آنجہانی ڈاکٹر عبدالسلام جیسے غدارِ پاکستان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کی سائنسی خدمات جیسے دھوکے کے نام پر نسلِ نو کے ایمان و عقیدے کو برباد نہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد السلام نے بھٹومرحوم کے دور میں پاکستان میں ہونے والی ایک سائنس کانفرنس میں یہ کہہ کر شرکت سے انکار کردیا تھاکہ میں ایک ایسے ملک میں قدم نہیں رکھنا چاہتا کہ جس کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا ہے اور بعد ازاں قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو فراہم کیے۔ عبدالطیف خالد چیمہ نے کہا کہ چناب نگر (ربوہ )کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہر گز نہ دیے جائیں۔ اس کی بجائے وہاں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں ۔تاکہ قادیانی اجارہ داری کا خاتمہ ہو، اجتماع سے مجلس احرار اسلام کے مبلغ مولانا محمد سرفراز معاویہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ محبت نبوی ﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پُر امن جدوجہد کو آگے بڑھانے والے بن جائیں ،انہوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کا مشترکہ پلیٹ فارم امت کے اتحاد کی علامت ہے اور وطن کی محبت ہم سب کامشترکہ فریضہ ہے۔
مولاناسلیم اﷲ خان کی رحلت بہت بڑاسانحہ ہے: قائد اَحرار
(لاہور،10؍جنوری ) مجلس احرار اسلام کے امیر حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم نے شیخ الحدیث مولاناسلیم اﷲ خان رحمہ اﷲ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رحلت وفاق المدارس اور تمام دینی اداروں اور جماعتوں کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔ مولانا کا وجود دینی حلقوں کے لیے بہت بڑی نعمت تھی۔ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو پائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان انہی کی کاوشوں سے کامیابیوں کا سفر طے کر تارہا اور بہت سے فتنوں کو اُن کے وجود نے روک رکھا تھا۔
سیکولر گستاخوں کو قرارواقعی سزادی جائے:مجلس احرارملتان
(ملتان،17؍جنوری ) مجلس احرار اسلام ملتان کے رہنما مولانا محمد اکمل، مولانا سید عطاء المنان بخاری ، مولانا عبدالقیوم، فرحان الحق، عدنان ملک، شیخ حسین اختر لدھیانوی نے کہا کہ قانونِ توہینِ رسالت میں ترمیم ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے اقدامات کر کے ملک کے امن کو خطرے میں ڈالنے ،انارکی پھیلانے اور انتشار کی طرف لے جانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا پاکستان اسلام کے نام و نعرے پر معرض وجود میں آیا، اسلام ہی اس کی پہچان ہے اس کو ہرگز ختم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ 295-C کو ختم کرنے کی کوشش غیر ملکی ایجنڈا ہے۔ ہمیں اسلام کی سربلندی اور آئین کی بالادستی سب سے زیادہ عزیز ہے۔ انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام پر سیکولر موچی، لبرل بھینسے اور موم بتی مافیا آنٹیاں سوشل میڈیا پر اسلام اور پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہیں ،مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرمانہ خاموشی سادھ رکھی ہے۔ احرار رہنماؤں نے کہا کہ نام نہاد ’’سماجی کارکنوں‘‘(درحقیقت گستاخوں) کے گرفتار کیے جانے پر مغرب کی پروردہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مظاہرے کر رہی ہیں جبکہ عدیل نعیم کی ایک سال سے گمشدگی پر کوئی مظاہرہ یا احتجاج ریکارڈ نہیں کرایا گیااورنہ دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آج تک کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔
شیخ مولانا عبدالحفیظ مکیؒ کا انتقال:احراررہنماؤں کی تعزیت
(لاہور،16جنوری) عالم اسلام کی ممتاز روحانی شخصیت اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمۃ اﷲ علیہ کے خلیفہ فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی جو مکہ مکرمہ سے جنوبی افریقہ کے دورے پر گئے ہوئے تھے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب 9 بجے انتقال فرماگئے ۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون ۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ، قاری محمد یوسف احرار ،ڈاکٹر عمرفاروق،میاں محمد اویس ،مولانا محمد مغیرہ احراراور دیگر رہنماؤں نے حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی کے انتقال کو عالم اسلام کا بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے ان کی روحانی وخانقاہی اور تحریک ختم نبوت کے لیے خدمات جلیلہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ حضرت شیخ عبد الحفیظ مکی کے مریدین کا حلقہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور وہ طویل عرصے سے تحریک ختم نبوت کے عالمی سطح پر صفِ اول کے رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے انتقال سے پوری دنیا میں تحریک ختم نبوت سے وابستہ لوگ سخت صدمہ کا شکار ہوئے ہیں۔ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی ، حضرت شیخ محمد زکریا کاندھلوی رحمتہ اﷲ علیہ کے خادم ِخاص تھے اور جوانی میں ہی حضرت شیخ محمد زکریا کا ندھلوی رحمتہ اﷲ علیہ نے مولانا مکی کو خلافت سے نواز ا،جواُن پرشیخ الحدیث کی بے پناہ اعتماد کی عکاسی ہے،انہوں نے کہاکہ میری دس سال تک مدینہ منورہ حاضری وقیام کے دوران اُن کے مجھ پر بے پناہ احسانات ہیں اور سعودی عرب کے قوانین کے مطابق وہاں میرے کفیل بھی وہی تھے،علاوہ ازیں ساہیوال ڈویژن کے مذہبی حلقوں کے نمائندوں ، تنظیموں اورمدارس دینیہ نے حضرت مولانا سلیم اﷲ خان (کراچی)،حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ)اور مولانا محمد انور (مدینہ منورہ ) انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ،جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے مہتمم مولانا کلیم اﷲ رشیدی ، قاری منظور احمد طاہر ،قاری سعید ابن شہید، قاری بشیر احمد رحیمی ،قاری عتیق الرحمن رشیدی ،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالحمید تونسوی، چودھری ضیاء الحق،حافظ حبیب اﷲ چیمہ ،حافظ حفیظ اﷲ ،مجلس احرار اسلام کے رہنما حکیم حافظ محمد قاسم،قاضی عبدالقدیر ،مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ ،سراج الدین احمد صدیقی اور کئی دیگر رہنماؤں نے کہاہے کہ قرب قیامت کی یہ بھی علامت ہے کہ نیک لوگ اُٹھتے چلے جائیں گے ،اِن رہنماؤں نے مولانا سلیم اﷲ خان ، مولانا عبدالحفیظ مکی ،مولانا محمد انور اور دیگر بزرگوں کے اُٹھ جانے کو بڑا خلا قرار دیتے ہوئے اِن کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ان بزرگوں کے چھوڑے ہوئے کام بھی ان کا صدقہ جاریہ ہے، جو ان شاء اﷲ تعالیٰ جاری رہے گا۔
تحفظ ختم نبوت کی جدوجہدوَحدتِ امت کی علامت ہے: میاں اویس
(لاہور،18؍جنوری ) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جد و جہد کو فرقہ واریت سے تعبیر کرنے والے اسلامی تعلیمات اور دستور پاکستان سے ناواقف ہیں ۔جناب نبی کریم ﷺ کے منصب رسالت و ختم نبوت کی جدوجہد وحدت امت کی علامت ہے اور آنے والے دنوں میں قانون تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کے دفاع کے لیے مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی اور کسی کو یہ جرأت نہیں ہوگی کہ 295۔سی کو ختم کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کا مسئلہ امت مسلمہ کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اور سلمان حیدر اور اس قماش کے لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے قانون پر عمل داری کی ضرورت ہے۔ ان لوگوں نے اسلام ،قانون تحفظ ناموس رسالت اور افواج پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے ،وہ کوئی اسلام اور وطن دشمن ہی کرسکتاہے ۔ میاں محمد اویس نے کہاکہ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کی جدو جہد مکمل طورپر آئین و قانون کے دائرے میں ہے اور اس پلیٹ فارم سے صدر پاکستان کی خدمت میں جو تفصیلی خط لکھا گیا ہے ہم اس کے جواب کے منتظر ہیں ۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام کے دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں حضرت مولانا سلیم اﷲ خان ، حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی اور مولانا محمد انور (مدینہ منورہ) کے انتقال پر ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور اجتماعی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔
توہین رسالت دہشت گردی کے زمرے میں لائی جائے: احرار رہنما
(ملتان،20؍جنوری)مجلس احرا ر اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے ’’ یوم تحفظ ناموس رسالت ‘‘کے موقع پر کہاہے کہ جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے منصبِ رسالت و ختم نبوت جیسے قوانین کو غیر مؤثر یا ختم کرنے والی قوتیں اور حکمران ملک میں لاقانونیت اور اَنارکی کا غلبہ چاہتے ہیں ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری ، عبداللطیف خالد چیمہ ، قاری محمد یوسف احرار، میاں محمد اویس ، مولا نا محمد مغیرہ ، مولانا تنویر الحسن نقوی ، مفتی عطاء الرحمن قریشی ، حافظ محمد ضیاء اﷲ ھاشمی ،مولانا فقیر اﷲ ، حافظ محمد اسماعیل ،مولاناسید عطاء المنان بخاری ، مولانا محمد طیب چنیوٹی، مولانا محمد سرفراز معاویہ ،مولانا محمد پیر ابوذر،قاری محمد قاسم اور کئی دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطابات و بیانات میں کہاہے کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی توہین کا حق مانگنے والی قوتیں، کس انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں؟،حالانکہ جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے دنیا کو شرفِ انسانیت بخشا اور انسانیت کے رموز سے آگاہ فرمایا، سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ لیگی حکمرانوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے انہوں نے کیا نعرے لگائے تھے اور آج قوم کو کس تاریکی کی طرف دھکیل رہے ہیں، سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ سینیٹ میں 295 ۔ سی کے حوالے سے جس کمیٹی کے سپرد یہ ایجنڈا کیا گیا ہے اس کمیٹی کو سر ے سے ختم کیا جائے۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف تقریر و تحریر قانون کے مطابق جرم ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس جرم کو دہشت گردی قرار دیا جائے اور انسداد دہشت گردی قانون کے تحت توہین رسالت کے مرتکبین اور قادیانیوں سے نبٹا جائے ، دیگر مقررین نے مطالبہ کیا کہ قائد اعظم یونیو رسٹی اسلام آباد کے سینٹر فار فزکس کو غدار وطن ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے،چناب نگر کے سرکاری تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہرگز نہ دئیے جائیں اور دوالمیال میں ایک مسلمان محمد نعیم کو شہید کرنے والے تمام قادیانیوں کو گرفتار کیا جائے،دوالمیال کی مقبوضہ مسجد اہل اسلام کے حوالے کی جائے۔ اور سلیمان حیدر جیسے بلاگرز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
پاراچنارسانحے کے مجرموں کو نشانِ عبرت بنایا جائے: قائدینِ احرار
(لاہور،21؍جنوری)مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پارا چنار میں ہونے والے بم دھماکے کو اسلام اور پاکستان دشمنوں کی گھناؤنی کا رروائی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے کسی طرح بھی مسلمان توکجا انسان کہلوانے کے بھی حق دار نہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کی محاذ آرائی نے ملک کو مشکل میں پھنسا دیا ہے اور سیکولر انتہا پسندی نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہواہے۔
کُل جماعتی ختم نبوت: فیصلوں کی تائیدکااعلان:مجلس احرارلاہور
(لاہور،19؍جنوری)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام گزشتہ روز ہونے والے کُل جماعتی نمائندہ اجلاس میں مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب ناظم قاری محمد یوسف احرار اور سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے شرکت کے بعد مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں کارکنو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ اجلاس میں ہونے والے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہیں اور ہم محسوس کر رہے ہیں کہ نواز لیگ کی حکومت قادیانیت نوازی میں سابقہ حکومتوں سے سبقت لے جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتاہے کہ ہم تحریک ختم نبوت کے ایک نئے راؤنڈ کی طر ف بڑھ رہے ہیں ۔
صدرٹرمپ کی پالیسیاں امریکہ کو لے ڈوبیں گی: سیدکفیل بخاری
(لاہور ،30؍جنوری) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ ٹرمپ کی جارحیت خود ٹرمپ اور امریکہ کو لے ڈوبے گی ، وہ گزشتہ روز ملتان سے لاہور جاتے ہوئے چیچہ وطنی میں عبدالمنان چیمہ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد اپنی جماعت کے مقامی عہدے داروں اور کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے ،انہوں نے کہاکہ توہینِ اسلام اور اینٹی پاکستان سر گرمیوں میں ملوث بلاگرز سمیت تمام عناصر کے خلاف کارروائی ہونا ضروری ہے ، انہوں نے کہاکہ بد قسمتی کی بات ہے کہ کلمہ اسلام کے نام پر بننے والے خطے کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو کمزور بلکہ منہدم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور قانون توہین رسالت ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ یہ سب کچھ قیام پاکستان کے مقصد اور بانی ٔ پاکستان کے نظریات سے انحراف ہے ۔
آزادیٔ کشمیر کا خواب ضرورشرمندۂ تعبیر ہوگا:ناظم اعلیٰ
(ساہیوال،31؍جنوری)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے ساہیوال میں تحریک آزادی جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ کشمیر میں ہونے والا ظلم آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کر سکتا ۔تحریک آزادیٔ کشمیر(1931 ) علامہ محمد اقبال ،چودھری افضل حق اور سید عطا ء اﷲ شاہ بخاری نے شروع کی تھی جبکہ پاکستان بنتے وقت آنجہانی ظفر اﷲ خان نے قادیانیوں کی طرف سے یہ میمورنڈم پیش کیا کہ ضلع گورداسپور کو پاکستان کی بجائے انڈیا میں رہنے دیا یہیں سے پاکستان کے لیے مسئلہ کشمیر بھی کھڑا ہو گیااور آج امریکی پالیسیوں اور بھارتی پالیسیوں کے باوجود تحریک کشمیر آگے بڑرہی ہے،جو آخر کار کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کررہے گا،انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے اتحاد کے لیے توحید و ختم نبوت پاکستان کی سلامتی اور آزادی کی تحریکوں کے ساتھ ہم آہنگی قدر مشترک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.