تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

تحفظِ ختم نبوت ملکی امن وسلامتی کا ضامن ہے:کفیل بخاری
(سیالکوٹ/ڈسکہ۔یکم اگست) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ سرمایہ دارطبقے نے پاکستان کے غریب عوام کا استحصال کیا اور ملکی وسائل کو چند خاندانوں تک محدود رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا دارومدار طبقاتی تفریق کے خاتمے اور اسلامی مساوات کے نظام پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ا سلام غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر آزادی کا درس دینے والا انقلابی دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت اسلام کے خلاف عالمی سامراج کی سازش ہے ۔کفیل بخاری نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ پاکستان میں امن وسلامتی کی ضمانت ہے۔ وہ گذشتہ روز سیالکوٹ اورڈسکہ کی جماعت کے انتخابی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔سید کفیل بخاری نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والے اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی جماعتوں کو اتفاق و یکجہتی کے ساتھ سیاسی محاظ کو مضبوط کر نے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت، وحدت امت اور وطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی مجلس احرار کا نصب العین ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجلس احرار ،عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ اور حکومت الٰہیہ کے قیام کی جدوجہدکو جاری رکھے گی۔
اسلام حسنِ اخلاق اور بردباری کا درس دیتا ہے:نائب امیرمرکزیہ
(راولپنڈی/اسلام آباد۔02؍اگست)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ برطانوی سامراج نے مسلمانوں میں طبقاتی تفریق پیدا کرنے کے لئے مرزا غلام احمد قادیانی کی سیاسی پشت پناہی کی۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت دم توڑ چکی ہے اور اب ہمیں اخلاق و مروت کے ساتھ قادیانیوں کو اسلام کی دعوت دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام حسنِ اخلاق، برداشت اور بردباری کا درس دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں جامع مسجد ریا ض الجنہ نزد لیاقت باغ ، المصطفیٰ قرآن اکیڈمی کٹاریاں ، دارالعلوم زکریا،ترنول) اسلام آباد(، اورجامعہ محمدیہ F-6/4 اسلام آبادمیں مختلف اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ سید کفیل بخاری نے کہا کہ قادیانی ہماری لٹی ہوئی متاع ہیں جو جھوٹی نبوت کے دھوکے کا شکا ر ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قادیانیوں کو اسلام کی دعوت دیتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ وہ عالمی استعماری سازشوں کا حصہ بننے کی بجائے قومی دھارے کی سیاست میں ہمارے ممد و معاون بن جائیں۔سیدکفیل بخاری نے پیرمولاناعزیز الرحمن ہزاروی اورمولانا ظہوراحمدعلوی سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں سید محمد کفیل بخاری ٹیکسلا روانہ ہوئے جہاں انہوں نے مولانا پیر ابوذر ، مولا نا تنویر الحسن نقوی اور محمد قاسم چیمہ کے ہمراہ حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ کے خلیفہ مجاز مولانا عبدالغفورسے بھی ملاقات کی۔
تعلیمی نصاب اسلامی عقائد سے ہم آہنگ کیا جائے:عبداللطیف
(لاہور،3؍اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جہاد سے متعلق قرآنی آیات تعلیمی نصاب سے نکالنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کی تشویش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاد اور دہشت گردی ایک دوسرے کی ضد ہیں جہاد اسلام کا اہم ترین رکن اور فرض ہے ،جہاد امن کا راستہ دیتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کی علامت ہے ،جہاد اور دہشت گردی کو خلط ملط کرنے والے اسلام کی ابجد سے بھی واقف نہیں ،اپنے بیان میں عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ حکومت امریکی و مغربی پشت پناہی سے چلنے والی این جی اوز کی بجائے اسلامی ونظریاتی کونسل سے تعلیمی نصاب مرتب کرائے اور ارکانِ اسلام کو نصاب کاحصہ بنائے ، انہوں نے کہا کہ جہاد سے متعلق آیات قرآنی تعلیمی نصاب سے نکالنا قیام ملک کے اصل مقصد سے انحراف اور نسل نو کو سیکولرازم کی گود میں پھینکنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا ہر سطح کے تعلیمی نصاب کو اسلام اور عقائد اسلام سے ہم آہنگ کیا جائے۔
مذہبی جما عتیں ہما ری فطری حلیف ہیں:کفیل بخاری،ڈاکٹرعمرفاروق
(واہ کینٹ،حویلیاں،03؍اگست)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مر کزی نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ اسلام ہی دین کامل ہے جو پوری قوت کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کا جو سلسلہ ’’صفہ‘‘ سے شروع ہوا ،وہ قیامت تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مذہبی تہذیب و تمدن کی بقا میں دینی مدارس کا کردار بہت اہم ہے ۔کفیل بخاری نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والے اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کی پر امن جدوجہد ہمارا آئینی و قا نونی حق ہے ، اور اسے جاری رکھا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ قادیانی یہود و نصاریٰ کی دوستی چھوڑ کر حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے جھنڈے تلے آ جائیں اور ہما رے بھائی بن جائیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد )واہ کینٹ( اور جامع مسجد امیر معا ویہ ) حویلیاں ضلع ایبٹ آباد(میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مجلس احرار کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمر فا روق نے کہا کہ تما م مذہبی جما عتیں ہما ری فطری حلیف ہیں جبکہ ہم اپنے سیاسی مخالفوں کوبھی عزت کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت، وحدت امت اور وطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی مجلس احرار کا نصب العین ہے ۔
متحدہ سنی محاذ کے احیاء پر اَحراررہنماؤں کا خیرمقدم
(لاہور،04؍اگست)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس ، قاری یوسف احرا ر اور قاری محمد قاسم نے متحدہ سنی محاذ پاکستان کے احیاء پر مسرت کا اظہا ر کرتے ہوئے محاذ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مولانا عبدالروف فاروقی،اساسی رہنما مولانا زاہدالراشدی اور عبداللطیف خالد چیمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔
قادیانی انسانی سمگلنگ بے نقاب‘احرار کا ایف آئی اے کو خراج تحسین
(لاہور،03؍اگست)قادیانی جماعت انسانی سمگلنگ میں مصروف ہے ۔ جس سے بیرون ممالک سیاسی پناہ دلوانے کے نام پر پاکستان کو بدنام کیا جارہا ہے اور ظلم وستم کی جھوٹی داستانوں کے ذریعے بیرون ممالک مختلف افراد سمگل کرکے بھاری رقوم اکٹھی کی جارہی ہے یہ بات مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہی،انہوں نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کے انسدادانسانی سمگلنگ سرکل کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک مرتضیٰ انسانی سمگلنگ میں ملوث قادیانیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں ماتحت افسران کو تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چناب نگر اور دیگر شہروں میں قادیانی ایجنٹوں نے ملک بھر کے قادیانیوں کو فرانس،جرمنی،اٹلی اور دیگر ممالک میں شہریت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کرنے کا سلسلہ برسوں سے جاری رکھا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کی بہت زیادہ بدنامی ہورہی تھی اور مذکورہ نیٹ ورک چلانے والے ایجنٹ پاکستان سے درست سفری دستاویزات کی وجہ سے پکڑے نہیں جاتے تھے ،انہوں نے کہا کہ اس نیٹ ورک کو ختم کرنے میں ترکی امیگریشن نے اہم کردار ادا کیا ہے،ادھر متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی تفصیلات اکٹھی کرکے ملکی وانٹرنیشنل میڈیا کو ایک رپورٹ جاری کرے گی۔
احرار،تحفظ ختم نبوت کی داعی جماعت ہے:سیدمحمدکفیل بخاری
(ترنگ زئی شریف،06؍اگست) مجلس احراراسلام پاکستان فتنۂ قادیانیت کا تعاقب دنیا بھر میں کرے گی۔یہ مولانا عطاء اﷲ شا ہ بخاری کی قائم کردہ جماعت ہے۔ اسلام ہم سب کی متاع ہے ۔قادیانی ملک واسلام کے غدار ہیں۔تمام مذہبی جماعتیں ایک دوسرے کی حلیف بن جائیں۔ تمام اہل حق اختلافات بھلا کردین کی اشاعت کیلئے کمربستہ ہو جائیں۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے نا ئب امیر سید محمد کفیل شاہ بخاری کا جامعہ محمودیہ ترنگزئی میں ختم نبوت کنونشن میں علماء وطلباء سے خصوصی خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سید محمد کفیل شاہ بخاری نے جا معہ محمودیہ ترنگزئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے مولانا شمس الحق افغانیؒ اور حاجی صاحبؒ ترنگزئی شریف جیسی عظیم ہستیوں کے مسکن میں حاضری کاموقع ملا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ علماء دیوبندنے ہر میدان میں عہد ساز شحصیات پیداکی ہیں۔ جن کی علمی خدمات اورمجاہدانہ کارنامے ہماری تاریخ کا نمایاں باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرارتحفظ ختم نبوت کی داعی جماعت ہے۔جس نے اہل حق کی سرپرستی میں قادیان سے ربوہ (چناب نگر)تک عزم و ہمت کی داستانیں جریدۂ عالم پرثبت کی ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ علمائے حق نے ہر زمانے میں آواز ِحق کو بلند کر رکھا ۔مولانا مدنی، مولانا گنگوہی، مفتی کفایت اﷲ امیرشریعت اوردیگر علمائے دیوبند نے علمی وسیاسی میدان میں حق کا علم اونچا کیا۔وقت کا تقاضاہے کہ عالم کفر کی چالوں سے بچنے کیلئے آپس کے اختلافات بھلا کر علمائے حق ایک دوسرے کے دست بازوبن جائیں۔ سید کفیل بخاری نے دعوت دی کہ پوری دنیا سے قادیانیت کی بیخ کنی کیلئے مجلس احرار کے شعبۂ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کا ساتھ دے کراپنی دینی ذمہ داری نبھائیں اور اس کے پلیٹ فارم پرتحفظ ختم نبوت کے یک نکاتی ایجنڈہ پر متحد ہو جائیں، کیونکہ احرارکا شعبۂ تبلیغ اکابرِ اُمت کا قائم کردہ غیر سیاسی محاذ ہے۔ اس موقع پر مولانا شمس الحق افغانی کے نواسے حضرت مولانا مسعود الرحمن درانی مدظلہ مہتمم جامعہ محمودیہ ، حاجی صاحب ترنگزئی کے نواسے مولانا پیرمحمدزبیراحمد،فرزندالحاج محمد امین مولانا فیضان اﷲ ،انٹر نیشنل ختم نبوت کے پی کے کے صوبائی سرپرست قاری محمد انور،ابن مولانا بجلی گھر مفتی محمد قاسم پشاور،مولانا امداداﷲ درانی ،اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانا حق نواز درانی،کے علاوہ کثیر تعداد میں علما وطلبا، سیاسی اور سماجی رہنما موجود بھی موجودتھے۔
مجلس احرارحلقہ گوالمنڈی کے عہدیداران کا انتخاب
(لاہور،07؍اگست)مجلس احرار اسلام حلقہ گوالمنڈی کااجلاس جامع مسجد انورمجیدمیں مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت میاں محمد اویس کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اویس نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ہے ۔ اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ بعد ازاں حلقہ گوالمنڈی کے انتخاب میں عبدالحی بٹ کو صدر ،طاہر قدیر بٹ کو سیکرٹری جنرل اور گوہر ایوب بٹ کو سیکرٹری نشر واشاعت منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ اس ذمہ داری کو کما حقہ‘ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
سانحہ کوئٹہ ملک کیخلاف خطر ناک سازش ہے:مجلس احرار
(لاہور،08؍اگست)مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری، سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ ، سید محمد کفیل بخاری، ڈاکٹر عمر فاروق، قاری محمدیوسف احرار اور میاں محمد اویس نے سانحہ کوئٹہ کو ملک و ملت کے خلاف خطر ناک سازش قرار دیتے ہوئے اسے اسلام اور وطن دشمنوں کی کارروائی قرار دیاہے ، احرار رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس قسم کی کارروائیوں کے سد باب میں حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام شہر یوں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
سیکولرقوتیں پاکستان کا تشخص بگاڑنا چاہتی ہیں:عبداللطیف چیمہ
(لاہور،08؍اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ پوری امت کی پریشانیوں کا واحد حل قرآن وسنت پر عمل کرنے میں مضمر ہے ،حرام وحلال کی تمیز اِنسان کو صراطِ مستقیم تک پہنچادیتی ہے ،وہ دفتر مرکزیہ مجلس احراراسلام نیومسلم ٹاؤن لاہور میں اصلاحی نشست سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان لازم وملزوم ہیں۔ جبکہ کچھ قوتیں پاکستان کو سیکولر بنانے کے لئے بانی پاکستان محمد علی جناح کے وژن سے انحراف کررہی ہیں ،انہوں نے شرکاءِ نشست پر زور دیا کہ وہ صحیح العقیدہ بزرگوں کے ساتھ اپنا اصلاحی وروحانی تعلق قائم کریں اور عقیدہ ختم نبوت کی جدوجہد کوحرزِجاں بنالیں،مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی دفتر کے کوارڈینیٹرقاری محمد قاسم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مدرسہ معمورہ سکول سسٹم ،مسلم ٹاؤن لاہورکے ایک طالب علم حافظ اسمٰعیل حمزہ کے ختم قرآن کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
کوئٹہ دھماکہ پر قادیانیوں کا اظہارِمسرت قابل توجہ ہے:ناظم اعلیٰ
(لاہور،10؍اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ’’را‘‘کو کلین چٹ دینے والی قوتیں پاکستان سے اپنی دشمنی کا اظہار کررہی ہیں ،دفتر مرکزیہ احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں جماعتی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات اور گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد قادیانی سربراہ آنجہانی مرزا بشیرالدین محمود نے بلوچستان کو ’’احمدی سٹیٹ‘‘بنانے کا اعلان کیا تھا، تاکہ اس کو بیس بناکر پاکستان کے دوسرے صوبوں کو قادیانیت کی لپیٹ میں لیا جاسکے ، عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ آج دہشت گردی کی تاریخ اور بلوچستان میں شورش کے پیچھے قادیانی ایلیمنٹ ہی کام کررہا ہے ،انہوں نے بتایاکہ ایک پاکستانی نژاد قادیانی قاسم راشد نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’کوئٹہ دھماکہ براہ راست مسلم قیادت کے فیل ہوجانے کا نتیجہ ہے، تم لوگ توہین رسالت اور اِرتداد پر سزائے موت کو پرموٹ نہیں کرسکتے اور نہ ہی دہشت گردی سے بچ سکتے ہو۔‘‘اس پر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ قادیانی لابی کااس دہشت گردی پر خوشی کا اظہار اور وارننگ کے معنی کیا ہیں؟ اس معمہ کو سمجھنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ قادیانی اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھتے ہیں اور چند سال پہلے تک مرزا بشیرالدین محمود اور کئی سرکردہ قادیانیوں کی ربوہ میں قبروں پر کتبہ نصب تھا کہ’’یہ مردے یہاں امانتاً دفن ہیں۔جب موقع ملے گا، ہم ان کو قادیان( انڈیا) لے جائیں گے۔‘‘اس موقع پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا کہ یوم آزادی (14اگست) کے موقع پر مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام موجود مراکز،مدارس،دفاتر اور مساجد میں یوم آزادی کی تقاریب منعقد ہوں گی اور دفاترپر پاکستانی پرچم لہرایا جائیگا،علاوہ ازیں مجلس فروغ نظریہ پاکستان کے اساسی رہنماؤں مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبد الرؤف فاروقی ،سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام دینی حلقوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان کے اصل محرکات ،عوامل اور مقاصد پر روشنی ڈالیں اور یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں ،ان رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ قیام ملک کے اصل مقاصد کونمایاں کرنے کی ضرورت ہے اور قوم کو یہ بھی باور کرانے کی ضرورت ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح مرحوم سے جب پوچھا گیا کہ پاکستان میں کونسا نظام رائج ہوگا تو انہوں نے فرمایا تھا’’کہ چودہ سو سال پہلے حضور نبی کریم ﷺ قرآن کریم کی شکل میں جونظام لائے تھے وہی نظام پاکستان میں رائج ہوگا۔‘‘ان رہنماؤں نے کہا کہ بانی پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک مثالی اسلامی،فلاحی ریاست بناناہمارا مقصد زندگی ہے۔
سانحہ کوئٹہ اوردیگر دہشت گردانہ واقعات کیخلاف یوم احتجاج
(لاہور،13؍اگست) سانحہ کوئٹہ اور ملک میں پے درپے ہونے والی دہشت گردی کے دلخراش واقعات کے خلاف مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت 12اگست جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا،مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمدکفیل بخاری اور سیکرٹر ی جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنی جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں اور ذیلی اداروں کوہدایت کی تھی کہ وہ ملک میں پھیلی بدامنی ،دہشت گردی اور سانحہ کوئٹہ کے خلاف اجتماعات جمعۃالمبارک میں احتجاج کریں اور لوگوں میں اسلام اور وطن کی محبت اجاگر کریں،مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ ملک میں فتنہ، فساد اور دھماکے کرنے والے اپنی دنیا و آخرت خراب کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بے گناہو ں کا خون بہانا بہت بڑا ظلم ہے ،قاری محمد قاسم نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ایک دلخراش واقعہ ہے جس پر ہر پاکستانی خون کے آنسو رو ر ہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی جاسوس سمیت جو بھی ملک میں دہشتگردی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔اُن کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے ۔
اسلام اور پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
(لاہور،14؍اگست)مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتما م یو م آزادیٔ پاکستان کی تقریب دفتراحرار نیو مسلم ٹاؤن لاہورمیں منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانی اسلام کے نعرہ پر دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی اسلام کے نفاذ میں ہے ۔ میاں محمد اویس نے کہا کہ اس ملک کو مغرب کے سرمایہ دارانہ نظام نے شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلا تاخیر اسلام کے نظام عدل کو نافذ کرنے کی کو شش کرے ۔تقریب سے قاری محمد قاسم ، ڈاکڑضیاء الحق قمر ، چودھری ثاقب افتخار اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔علاوہ ازیں مدرسہ معمورہ نیومسلم ٹاؤن لاہو رمیں شہدائے تحریک پاکستان اور شہدائے سانحہ کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ علاوہ ازیں دفتر مرکزیہ احرار لاہورمیں آمدہ اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی گئی ۔ جس میں اس عہد کی تجدید کی گئی کہ اسلام اور پاکستان کے لیے بڑی سے بـڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
عظمتِ رفتہ کی بحالی طاغوت کے سامنے ڈٹ جانے میں ہے قائداحرار
(لاہور،15؍اگست) یوم آزادی کے موقع پر گزشتہ روز ملک کے طول وعرض میں دینی جماعتوں اور دینی اداروں نے بھی جوش وخروش کے ساتھ پر چم کشائی کی تقریبات منعقد کیں اور مساجد سمیت مختلف مقامات پر اجتماعات کا انعقاد کیا ، مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے ملک بھر میں اپنے مراکز ،دفاتر ،مدارس اور مساجد میں قومی پرچم لہرائے اور شہدائے تحریک پاکستان اور شہدائے سانحہ کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی ۔ جب کہ مختلف مقامات پر قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ،پروفیسرخالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈاکٹرعمرفاروق ،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،مولانا محمد مغیرہ ،مفتی عطاء الرحمن قریشی ،مولانا تنویر الحسن ،حافظ محمد ضیاء اﷲ ہاشمی ،حافظ محمد اسماعیل ،قاری محمد اصغر عثمانی ،قاضی مفتی ذیشان آفتاب ،قاری محمد قاسم اور دیگر رہنماؤں اور مبلغین نے اپنے اپنے خطابات وبیانات میں تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے اصل عوامل و محرکات پر روشنی ڈالی ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ جان ومال اورعزت وآبرو کی طویل قربانیوں کے بعد یہ خطہ ٔ اسلام کے نفاذ اور امن و سکون سے رہنے کے لیے حاصل کیا گیا تھا، لیکن دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی مہربانیوں سے یہ اہداف حاصل نہ ہوسکے اورآج ملک کا ایک حصہ گنوا کرہم دہشت گردی ،فرقہ واریت ،طبقہ واریت کی کھائی میں گرے ہوئے ہیں۔ ہمیں اپنی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے کفار ومشرکین سے دوستیاں لگانے کر بھیک مانگنے کی بجائے ایک اﷲ کے سہارے پر عالمی استعمار کے سامنے قوت سے کھڑے ہوجانا چاہیے ،سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ ملک سے نفرتوں کی سیاست ختم کرکے ہمیں تحریک پاکستان جیسے جذبے سے تکمیل پاکستان کے لیے آگے برھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے۔ ہندو سامراج کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے جس بصیرت کی ضرورت ہے۔ وہ موجودہ حکمرانوں میں ناپید ہے، عبداللطیف خالد چیمہ نے چیچہ وطنی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہمارے حکمرانوں نے سود کو جاری رکھ کر اﷲ اور رسول اﷲ ﷺسے اعلانِ جنگ کررکھا ہے اور طے شدہ امریکی پالیسوں کی روشنی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پاس قوم کو گروی رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے ایک سو ایک ارشادات پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی ضمانت دیتے ہیں۔ اگر ملک کولبرل اور سیکولر بنانا مقصود ہوتا تو پھر ہندو ستان سے الگ ہونے کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے کہا ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں قادیانی ایلیمنٹ پوری طرح موجود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانی جماعت او ر اُن کے ذیلی اداروں کو بین کیا جائے ۔
احرارکی رکنیت ومعاونت سازی کا عمل تیز کیا جائے:مولانا مغیرہ
(لاہور،16؍اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے ناظم انتخابات مولانا محمد مغیرہ نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ دستور کے مطابق جماعت کی رکنیت ومعاونت سازی کا عمل تیز کردیں ،انہوں نے جماعت کے کارکنوں سے کہا کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کو حکومت الہٰیہ کے قیام کی پرامن جدوجہد اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں شریک کرنے کے لئے جماعت کی رکنیت ومعاونت سازی میں بھرپورحصہ لیں ۔
لاہور:آل پاکستان احرارختم نبوت کانفرنس7 ستمبرکو ہوگی
(لاہور20؍اگست) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریکِ تحفظ ختم نبوت نے طے کیا ہے کہ لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو ذوالفقارعلی بھٹو مرحوم کے دور میں پارلیمنٹ کے فلور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیے جانے کے تاریخی فیصلے کی یاد میں 7ستمبر بدھ کو ملک بھر میں یوم ِ ختم نبوت منایا جائے گا۔ جبکہ یکم ستمبر سے7ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منایا جائے گا ۔یہ فیصلہ گزشتہ روز دفتر مرکزیہ احرار، نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں میاں محمد اویس ،قاری محمد قاسم اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 7ستمبر بدھ کو مرکزی سطح کی کل جماعتی ختم نبوت کانفرنس بعد نمازمغرب تا12بجے رات قائد احرا ر سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ کی صدارت میں منعقد ہوگی ۔جس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الرؤف فاروقی ، تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاطف سعید ، جمعیت علماء پاکستان (نورانی )کے صدر پیر اعجاز ہاشمی ، متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سر براہ مولانا سید ضیاء اﷲ شاہ بخاری ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر مولانا زبیر احمد ظہیر ، مجلس احراراسلام کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری سمیت تما م مکاتب فکرکے جید علماء دینی رہنما دانشور اور صحافی خطاب کریں گے۔اجلاس میں 7ستمبر کی ختم نبوت کانفرنس کے لئے مختلف کمیٹیوں کی منظوری دی گئی۔میاں محمد اویس نے بتایا کہ 7ستمبر کو بر طانیہ برمنگم ، جرمنی ،ڈنمارک ،کینیڈا اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں مسلم کمیونٹی یومِ ختم نبوت کی تقریبات منعقد کرے گی۔
امیرشریعتؒ نے غلامی کی سیاہ رات کو آزادی کی سحر میں بدل دیا:مقررین
(لاہور،22؍اگست)تحریک آزادی کے نامور رہنما،بطل حریت، حضرت امیر شریعت مولاناسید عطاء اﷲ شاہ بخاری ؒکے 55ویں یوم وفات کے موقع پر گزشتہ روز مجلس احراراسلام ،تحریک تحفظ ختم نبوت اور دیگر دینی جماعتوں کے زیر اہتمام ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات،سیمینارز اور اجلاسات منعقد ہوئے ۔جن میں حضرت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی دینی وقومی اور سیاسی خدمات خصوصاً تحفظ ختم نبوت کے لئے ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا،یوم امیر شریعت کے موقع پرقائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ،پروفیسر خالد شبیر احمد،سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد اصغر عثمانی،قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس ، مولانامحمد مغیرہ اورکئی دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے خطاب و بیانات میں کہا ہے کہ سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ اپنے دور کی آئیڈیل شخصیت تھے ،انہوں نے مجلس احراراسلام کے پلیٹ فارم پر چودھری افضل حق، مولاناحبیب الرحمن لدھیانوی،ماسٹر تاج الدین انصاری،شیخ حسام الدین، صاجزادہ فیض الحسن، مظہر علی اظہر،مولانامحمدداؤد غزنوی،مولاناقاضی احسان احمدشجاع آبادی، مولانامحمد علی جالندھری،مولاناگل شیر شہید،نوابزادہ نصراﷲ خان،آغاشورش کاشمیری، جانباز مرزا جیسے ہیرے اکٹھے کردئیے تھے،انہوں نے ہندوستان سے انگریز سامراج کے انخلاء کے لئے تن من دھن کی بازی لگا دی اور مجلس احراراسلام کو تمام مکاتب فکر کامشترکہ پلیٹ فارم بنا دیا ،ان رہنماؤں نے کہا کہ سید عطاء اﷲ شاہ بخاری نے لوگوں کے دلوں میں قرآن سے محبت،تحفظ ختم نبوت کے لئے جدوجہد اور انگریز سے نفرت بھر دی تھی ، یہی وجہ ہے کہ انگریز سامراج کو ہندوستان چھوڑ کرواپس انگلستان جانا پڑا ، ان رہنماؤں نے کہا کہ آج امریکن سامراج کے تسلط اور عالم کفر کے ظلم وستم کے سدباب کے لئے پھر ایک عطاء اﷲ شاہ بخاری کی ضرورت ہے ،علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ’’یوم امیر شریعت سیمینار‘‘سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ سید عطاء اﷲ شاہ بخاری محبت و اخوت کی درس گاہ تھے ،جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو برطانوی سامراج کے خلاف اکٹھا کردیا اور حریت فکر کا ایسا صور پھونکا کہ آزادی کی شمعیں گھرگھر جلنے لگیں اور جبروستبداد کے علمبردار رخصت ہونے پر مجبور ہوگئے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان بن جانے کے بعد سید عطاء اﷲ شاہ بخاری نے فرمایا تھا کہ اب یہ ہمارا گھر ہے اور ہم سب کو اِس کی حفاظت کے لئے جت جانا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ جب تک بخاری کی اولاد اور بخاری کی جماعت زندہ ہے۔ مسئلہ ختم نبوت کو کوئی خطرہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مجلس احراراسلام کا بنیادی مقصد ہے ،قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کیخلاف آواز بلند کرنا ،جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی محبت کا تقاضاہے اور بخاری کے روحانی فرزند اِس محبت سے سرشار ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام اور خلافت صحابہ میں مضمر ہے اور ہماری جماعت اس مشن کو آگے بڑھا رہی ہے،مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس کے مطابق ملک بھر میں یوم امیر شریعت کے موقع پر اس عہد کی تجدید کی گئی کہ قیام حکومت الہٰیہ ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے مجلس احراراسلام سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کے خطوط پر اپنی پر امن جدوجہد کوآگے بڑھاتی رہے گی اور وطن عزیز کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی ،انہوں نے بتایا کہ قادیانیوں کواقلیت قراردئیے جانے کے فیصلے کی یاد میں یکم ستمبر تا دس ستمبر ملک بھر میں عشر ہ ختم نبوت منایا جائیگا۔ جبکہ 7ستمبر کے تاریخی دن کی مناسبت سے ملک کے طول عرض میں یوم ختم نبوت منایا جائیگا اور 7ستمبر 1974ء کی قومی اسمبلی کی قرارداد اقلیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔
مجلس احرار اسلام ضلع لاہور کے نئے عہدیدارمنتخب کر لیے گئے
(لاہور،23؍اگست)مجلس احرار اسلام ضلع لاہور کا انتخابی اجلاس گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس کی زیر صدارت دفتر احرار، نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر آئندہ 5 سال کے لیے مجلس احرارلاہور کے عہدیداران کا انتخاب ہوا۔جس کے مطابق صدر حاجی عبداللطیف ،نائب صدر طاہر قدیر بٹ اور افتخار احمد بھٹہ ، سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم اور سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر ضیاء الحق قمرکو منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں تمام عہد یداران اور کارکنان سے احرار کی پالیسی کا حلف لیا گیا۔اختتامی کلمات قاری محمد یوسف احرار نے ادا کیے اور دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
قائد آباد:40 سالہ قادیانی قبضہ سے آز ادہونے والی مسجدمیں عبداللطیف چیمہ کا خطاب
(قائد آباد،ضلع خوشاب،26؍اگست)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ اسلام ،عقیدۂ ختم نبوت اور پاکستان کے خلاف بر سرپیکار قوتیں استعماری اور کفریہ ایجنڈے پر کام کررہی ہیں ،مرزاقادیانی اپنی تحریروں کی روشنی میں خود کو ملت اسلامیہ سے الگ کر چکاہے ،قادیانی پارلیمنٹ اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کو نہ مان کر ریاست سے بغاوت کررہے ہیں،وہ قادیانیوں کے قبضہ سے چالیس سال بعد وَاگزار ہو نے والی مسجد یمامہ، چک نمبر2-TDA قائد آباد (خوشاب)میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ، اجتماع سے مولانا نذیر حسین شاہ اور عبدالمنان معاویہ نے بھی خطاب کیا جبکہ مسجد کے منتظم بابا سید اطہر حسین شاہ گولڑوی اور دیگر حضرات نے مسجد یمامہ پہنچنے پر عبداللطیف خالد چیمہ اور ان کے وفد کا پرجوش خیر مقدم کیا ،اجتماع میں گردو نواح سے مجاہد ین ختم نبوت کی بڑی تعداد شریک تھی ،عبداللطیف خالد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرزاقادیانی اور اُن کو ماننے والے اسلاماًاور قانوناًدائر اہ سلام سے خارج ہیں، انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کے مذہبی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشرتی تعاقب بھی ضروری ہے ،قبل ازیں انہوں نے جامعہ سعدیہ جوہر آباد میں علماء کرام اور دینی کارکنو ں کی ضیافت میں شرکت کی ،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سرپرست حکیم رشید احمد ربانی ،مولانا محمد اسماعیل اور دیگر حضرات موجود تھے ،بعدازاں انہوں نے جامعہ عثمانیہ تعلیم القرآن سراجیہ گونجیال (قائد آباد)میں ایک تقریب میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.