تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارختم نبوت

الجزائر:100قادیانی گرفتار‘عبادت خانہ مسمارکردیا:وزیراوقاف
(15؍جون)الجزائر کے وزیر اوقاف شیخ محمد عیسی حفظہ اﷲ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے ایک رسمی اعلان میں کہا ہے کہ الجزائر میں احمدیہ گروہ کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور الجزائری گورنمنٹ نے ایک سو سے زیادہ ایسے احمدیوں کو گرفتار کرلیا ہے جو الگ سے اپنی مذہبی رسومات ادا کیا کرتے تھے اور مسلمانوں کو اپنے لٹریچر کے ذریعہ گمراہ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احمدیہ گروہ کے بارے میں جامعہ الازہر کی طرف سے باقاعدہ کفر کا فتویٰ بھی جاری ہو چکا ہے ۔لہٰذا ہم اپنے ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب نہیں ہونے دیں گے اور آئندہ کے لئے کسی احمدی کو تبلیغ کی اجازت نہیں ہو گی ۔علاوہ ازیں ایک خبرکے مطابق قادیانیوں کا الجزائر میں عبادت خانہ بھی مسمارکردیاگیاہے

قادیانی دنیا
عورت کے قادیانی ہونے پر عدالت نے نکاح فسخ قراردے دیا
(فلسطین20؍جون) ایک قادیانی ویب سائٹ کے مطابق نابلوس شہرکے مغربی کنارے کی شرعی عدالت نے ایک عورت (س۔ا)کے قادیانیت قبول کرلینے کے بعداُس کے اِس عمل کو اِرتدادقراردیتے ہوئے،اُس کی اپنے شوہر(ر۔ع)سے شادی کے ختم ہوجانے کے کا فیصلہ سنادیا۔جس پر وہاں کے قادیانی عہدیداروں نے شدید احتجاج کیا ہے

Home Right Block


-declares-ahmadiyya-marriage-invalid/
قانونِ ناموس رسالت میں تبدیلی برداشت نہیں کریں گے
(لاہور26 جون )تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ،ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے ،عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ ختم نبوت کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے ، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے ،عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کی عمارت قائم ہے اور اسی میں امت مسلمہ کی وحدت کا راز مضمر ہے ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مولاناعزیزالرحمن ثانی اور دیگر نے مرکزختم نبوت مسلم ٹاو ن لاہورمیں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے ۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔آئین کی دفعہ295سی اورتحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے ۔http://www.urdupoint.com/
عقیدۂ ختم نبوت پرلچک نہیں دکھائی جائے گی:مولانا عبیدالرحمن
(تلہ گنگ،یکم جولائی)مجلس تحفظ ختم نبوت تلہ گنگ کے امیر مولانا عبیدالرحمن انور نے کہا ہے کہ ناموس رسالت صلی اﷲ علیہ وسلم اور ختم نبوت بنیادی عقیدہ ہے۔ اس پر پوری قوم ذر ہ برابر بھی لچک نہیں دکھائے گی ۔ان عقائد پر جان قربان کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
اینکرحمزہ عباسی کے خلاف عدالتی کارروائی کا حکم
(12؍جولائی )ماڈل حمزہ عباسی کی ختم نبوت کے بارے میں ہرزہ سرائی کیس ،ڈی سی او لاہور نے ڈی آئی جی آپریشن کو کارروائی کا حکم دے دیا معروف ماڈل اداکار حمزہ علی عباسی کی نبی کریم کی ختم نبوت کے قوانین کے خلاف ہرزہ سرائی اور قادیانیوں کی کھلم کھلا حمایت کے خلاف انجمن طلباء اسلام لاہور ڈویژن کے ناظم محمداکرم رضوی ،شریک چئرمین ہیومن رائیٹس کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بارمیاں اشرف عاصمی،پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر پیرزادہ بدر ظہور چشتی کی مدعیت میں اداکار ماڈل حمزہ علی عباسی کے خلاف کارروائی کیلئے لاہور سیشن کورٹ میں رٹ دائر کی ہوئی تھی۔جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے کی ۔سیشن کورٹ لاہور نے حمزہ علی عباسی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295سی، 296,297,298سی ,295اے کے تحت کاروائی کا حکم دیا تھا ۔جبکہ عدالتی حکم کی تکمیل کے لئے ڈی سی او لاہور نے ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے حمزہ علی عباسی کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
http://urdutvone.com/
بدین:دہشتگردی کے الزام میں5 قادیانی افراد گرفتار
(بدین،30؍جون)مقامی پولیس نے صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں احمدی خاندان کے 5 افراد کو مبینہ طور پر دہشت گردی کے منصوبہ بندی پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس بدین عبدالقیوم پتافی نے ’’ڈان‘‘ سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کا گھناؤنا منصوبہ اس وقت ناکام ہوگیا، جبکہ بدین کے علاقے قائد آباد کے ایک گھر میں بم وقت سے پہلے پھٹ گیا۔دھماکے کے بعد پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا۔ جس دوران وہاں سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جس کے بعد گھر کے 5 اَفراد کو گرفتار کرلیا گیا۔عبدالقیوم پتافی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک نوجوان زخمی ہوا۔ جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور وہاں اس کا علاج بھی کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع سے بم برآمد ہونا نہایت سنجیدہ معاملہ ہے ، جس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب زخمی ہونے والے لڑکے کے انکل نے ’’ڈان‘‘ سے بات کرتے ہوئے پولیس کے دعوؤں کے تردید کی اور کہا کہ اُن کا بھتیجا اس وقت زخمی ہوا، جب چند نامعلوم افراد نے چھت پر دھماکہ خیز ڈیوائس پھینکی جہاں ان کا بھتیجا بیٹھا ہوا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بدین پولیس شدید زخمی لڑکے کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے ، نامعلوم مقام پر اپنے ہمراہ لے گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے واقعے کے بعد پولیس کو مطلع کیا، لیکن وہ زخمی لڑکے کو ہی اپنے ہمراہ لے گئے اور اس کے والد سمیت گھر کے 4 دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا، جو تھر کے اسلام کوٹ ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔ماڈل پولیس اسٹیشن بدین کے ایس ایچ او محمد ابراہیم جتوئی نے ڈان کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے سیکشن 6 اور 7 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ اور پیچیدہ ہے ، لہٰذا ہم اس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ابراہیم جتوئی نے زخمی لڑکے کے انکل کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے گھر سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر مشتبہ ڈیوائسز برآمد کیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مجرمان کے خلاف کافی ثبوت ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1039588
مسجدپرقادیانیوں کا حملہ اورقرآن کی بے حرمتی
(شانگلہ ،سوات،یکم جولائی) شانگلہ کے علاقے لیلونئی میں قادیانی پروفیسر آفتاب علی نے اپنے قادیانی جماعتی ساتھیوں سمیت مسجد پر حملہ کرکے قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے اور اعتکاف میں بیٹھے نمازیوں کو شدید زدوکوب بہی کیا ہے ۔اس واقعہ کے خلاف علاقہ میں شدید مظاہرے بھی کیے گئے۔
چناب نگر(چنیوٹ ) میں قادیانی غنڈوں کی کھلے عام دہشتگردی
(چناب نگر،10؍جولائی)گزشتہ روز 12 بجے چناب نگر(چنیوٹ ) میں غنڈہ گرد عناصر نے ‘مولانا قاری محمد رفیق صاحب(مرکزی رابطہ سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ وچیئرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ) اور انکے ساتھیوں کا بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں پیچھا کرنے کے بعد انکو مین روڈ پر زبردستی روک کر بدتمیزی کی اور دھمکیاں دینے لگے ․ لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے ․ پولیس اور سکیورٹی اداروں کو تحریری درخواست دینے اور جاسوسی کرنے والے ڈالے اور ڈالے سے اتر کر دھمکیاں دینے والے ایک شخص کی ویڈیو فراہم کرنے باوجود حکومتی ادارے تاحال کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے میں ناکام ہیں․لگتا ہے یہ غنڈہ گرد عناصر حکومتی اداروں سے زیادہ مضبوط ہیں․ چناب نگر میں داڑھی والے مسلمانوں کو روک کر انکے شناختی کارڈ طلب کرنا انکی زدوکوب کرنا اور تذلیل کرنا انکے راستے روکنا ان غنڈہ گرد عناصر کا شب و روز کا معمول ہے ․ لگتا ہے حکومت اپنی رٹ قائم کرنے سے قاصر ہے ۔
قادیانیت کا پرچارکرنے پر اِستغاثہ دائر
(چنیوٹ،بیورورپورٹ)قادیانیت کا کھلے عام پرچار کرنے پر عرفان احمد کے خلاف علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں استغاثہ دائر کردیا گیا چنیوٹ کے عبید اﷲ خان نے الزام لگایا کہ علاقہ میں عرفان احمد ولد غلام احمد قادیانی ساکن چناب نگر قادیانیت کی کھلے عام تبلیغ کررہے تھے عرفان احمد قادیانی کے خلاف علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں استغاثہ 298Cدائر کردیا گیا۔
(روزنامہ’’اسلام‘‘،لاہور۔12؍جولائی2016)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.