تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

مجلس احرار اسلام سندھ کے امیر مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی کے چچا زاد بھائی اور جماعت کے مخلص کارکن زاہد حسین قریشی (ڈیرہ غازی خان )8 ؍فروری ،جمعرات دو بجے شب انتقال کرگئے ۔
مجلس احرار اسلام اور دارالعلوم ختم نبوت چیچہ وطنی کے معاون حاجی منظور احمد (چک نمبر 42 _ 12 ،ایل ) 18؍ فروری، اتوار کو انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ 19 فروری پیر کو ادا کی گئی ۔
جامعہ خیر المدارس کے استاذ مفتی عمر فاروق صاحب انتقال: 13 مارچ
حضرت مولانا قاری محمد یسین (جامعہ دار القرآن فیصل آباد) کے بیٹے قاری عثمان غنی ٹریفک حادثے میں 14 ؍ مارچ کو انتقال کرگئے
جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر شیخ محمد عمر کے والد اور مجلس احرار اسلام ملتان کے سرپرست صوفی نذیر احمد کے ماموں شیح محمد اصغر، انتقال: 17 مارچ
ملتان میں ہمارے نہایت کرم فرما حاجی عبدالعزیز مرحوم (احمد سوئیٹس والے) کی اہلیہ، بھائی محمد عاصم، محمد احمد، سعید احمد، محمد ظریف، محمد عامر اور محمدقاسم کی والدہ 25 ؍ مارچ کو انتقال کرگئیں۔ قائد احرار حضرت پیرجی اور سید محمد کفیل بخاری نے اظہار تعزیت کیا
حضرت مولانا عبدالکریم خطیب چک نمبر 12/42ایل 26؍ مارچ پیر کو انتقال فرما گئے ،دارالعلو م ختم نبوت چیچہ وطنی کے تا حیات معاون رہے قاری محمد قاسم کے دوستوں میں سے تھے مرحوم کے فرزندان نے قاری محمد قاسم کے پاس قرآن پاک حفظ کیا، نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔
ساہیوال کے سینئر صحافی راغب علی سید 26؍ مارچ پیر کو انتقال فرما گئے ،نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامعہ فریدیہ ساہیوال میں ادا کی گئی ،مرحوم حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کے انتہائی بے تکلف دوستوں میں سے تھے اور تحریک ختم نبوت کی خبروں کی اشاعت میں ہمیشہ دلچسپی رکھتے تھے،علماء ساہیوال قاری منظور احمد طاہر ، قاری سعید ابن شہید ، قاری بشیر احمد رحیمی اور مولانا عبدالباسط نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور دعائے مغفرت کی ہے۔
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔

دعاءِ صحت

ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سرپرست اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ صوفی نذیر احمد
مجلس احرارِ اسلام کے سیکرٹری جنرل محترم عبداللطیف خالد چیمہ
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
سید محمد کفیل بخاری کی بڑی ہمشیر علیل ہیں نبیرۂ امیر شریعت حافظ سید محمد معاویہ بخاری علیل ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی
مجلس احرار ملتان کے مخلص کارکن محمد بشیر (بستی محمد پور) شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.