تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

حاجی غلام رسول نیازی رحمتہ اﷲ علیہ: مجلس احرارِ اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی غلام رسول نیازی ۱۱؍نومبر بروز جمعہ بعمر ۸۸؍سال فیصل آباد میں انتقال کرگئے۔ مرحوم روز اوّل سے احرار کے ساتھ وابستہ تھے۔ آپ مجلس احرارِ اسلام کے سابق صدر صوفی عبدالرحیم نیازی رحمتہ اﷲ علیہ کے سب سے بڑے فرزند تھے۔ ۲۸؍ستمبر ۱۹۲۸ء کو موسیٰ خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے اور وہیں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ آپ کے والد ماجد ایک قابل استاد تھے۔ معروف سیاسی رہنما مولانا کو ثر نیازی مرحوم ان کے شاگرد تھے۔ صوفی عبدالرحیم نیازی رحمتہ اﷲ علیہ اپنے بچوں سمیت موسیٰ خیل سے فیصل آباد منتقل ہوئے تو پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ ان کا انتقال ۱۷؍اپریل ۱۹۹۱ء کو ہوا۔ اتفاق سے جانشین امیر شریعت حضرت مولانا سید ابوذربخاری رحمتہ اﷲ علیہ فیصل آباد میں تھے اور آپ ہی نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ حاجی غلام رسول نیازی رحمتہ اﷲ علیہ چھے بھائی تھے۔ آپ کا ایک بیٹا (محمد احسان اﷲ) اور ایک بیٹی ہے۔ سارے گھرانے کا فکری تعلق مجلس احرار اسلام سے ہے۔ حاجی صاحب مرحوم جماعت کے اجلاسوں اور کانفرنسوں میں سرخ قمیض پہن کر شریک ہوتے۔ خصوصاً مسجد احرار چناب نگر میں منعقدہ ۱۲؍ربیع الاول کی ختم نبوت کانفرنس میں بڑے اہتمام کے ساتھ ایک قافلے کی شکل میں شریک ہوتے۔ احرار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے اور بہت دعائیں دیتے۔ ان کے بھتیجے بھائی عبدالشکور نیازی نے بتلایا کہ آخری وقت بھی فجر کی نماز کے لیے تیمم کرانے کا فرمایا۔ پھر لیٹے لیٹے نماز کے لیے ہاتھ اٹھائے اور ان کی روح پرواز کرگئی۔ بچوں سے فرماتے کہ میر اجنازہ خانوادۂ امیر شریعت کا کوئی فرد پڑھائے۔ حسن اتفاق ہے کہ راقم (کفیل بخاری) اس روز چنیوٹ میں تھا،حضرت مولانا محمد مغیرہ کے ہمراہ فیصل آباد پہنچا اور نماز جنازہ پڑھانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ موت کے بعد بھی ان کا چہرہ سرخ، روشن، متبسم اور نفس مطمئنہ کی مثال تھا۔ نمازِجنازہ میں فیصل آباد کے دینی حلقوں سے بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ مجلس احرارِ اسلام فیصل آباد کے کارکنان بھائی اشرف علی احرار اور بھائی محمود کے ہمراہ شریک ہوئے۔ حضرت مولانا مجاہد الحسینی مدظلہٗ اپنی ضعیف العمری اور علالت کے باوجود نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔ مجلس احرارِ اسلام کے امیر حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری ، سیکریٹری جنرل جناب عبداللطیف خالد چیمہ، سیکریٹری نشرواشاعت میاں محمد اویس، جناب ملک محمد یوسف اور تمام مرکزی قیادت نے آپ کے انتقال پر انتہائی صدمے کا اظہار کیا ہے اور تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعاءِ مغفرت کی ہے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور حسنات قبول فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے (آمین)
حضرت مفتی محمد عیسیٰ رحمتہ اﷲ علیہ: فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی محمد عیسیٰ گورمانی (مہتمم جامعہ مفتاح العلوم گوجرانوالہ) ۲۴؍صفر ۱۴۳۸ھ / ۲۵؍ نومبر ۲۰۱۶ء بروز جمعہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ آپ مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمتہ اﷲ علیہ کے مایہ ناز شاگرد تھے۔ تمام عمر خدمتِ حدیث میں بسر کی۔ آپ کے سینکڑوں شاگرد ہیں جو تعلیم و تدریس ِ دین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اﷲ تعالیٰ ان کے حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں مقام عطاء فرمائے۔
مجلس احرارِ اسلام کے قدیم رفیق، مولانا حافظ ارشاد احمد دیوبندی رحمتہ اﷲ علیہ (ظاہر پیر ضلع رحیم یار خان) انتقال: ۷؍نومبر ۲۰۱۶ء
مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے کارکن حافظ محمد زبیر کا نومولود بیٹا، انتقال:۱۶؍نومبر ۲۰۱۶ء
مجلس احرار اسلام ڈیرہ غازی خان کے قدیم کارکن بھائی رشید احمد کی اہلیہ، انتقال: ۱۸؍نومبر ۲۰۱۶ء
مدرسہ معمورہ ملتان کے سابق مدرس مولانا حافظ عبدالستار رحمتہ اﷲ علیہ ، انتقال:۱۵؍ نومبر ۲۰۱۶ء
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سیکریٹری جنرل بھائی حافظ محمد مغیرہ کی والدہ ماجدہ، انتقال: ۱۳؍ نومبر ۲۰۱۶ء
مدرسہ معمورہ ملتان کے سابق مدرس بھائی حافظ سعید احمد کی والدہ ماجدہ، انتقال:۱۳؍ نومبر ۲۰۱۶ء

ہمارے مخلص رفیق محمد حمزہ (سرائے سدھو) کی والدہ ماجدہ، انتقال:۱۷نومبر ۲۰۱۶ءn چیچہ وطنی میں مرکزی مسجد عثمانیہ کے دیرینہ خادم حافظ محمد شریف کے ماموں زاد بھائی ماسٹر محمد شریف انتقال کر گئے۔  مجلس احرارِ اسلام سلانوالی کے امیر محمد شاہد کے بھائی مقبول احمد، انتقال:۳؍نومبر۲۰۱۶ء n ہمارے قدیم مخلص و مہربان صوفی محمد نواز مرحوم (جلا ل پور پیر والہ)n ملتان میں ہمارے کرم فرما عبدالجبار کے بھائی اور فرحان حقانی کے پھوپھی زاد حافظ عبدالمجید مرحوم ، انتقال:۲۱؍نومبر ۲۰۱۶ء
مجلس احرارِ اسلام کمالیہ کے قدیم کارکن محترم کریم بخش رنگ والے، انتقال: ۲۴؍ نومبر ۲۰۱۶ء
چیچہ وطنی دارالعلوم ختم نبوت کے معاون ماسٹر محمد دین چک نمبر 44 ۔ 12 ایل ۲۱؍ اگست ۲۰۱۶ء کو انتقال کر گئے
چیچہ وطنی جماعت کے دیرینہ اور مخلص کارکن ریاض احمد ۷؍ نومبر ۲۰۱۶ء، پیر کو انتقال کرگئے
احرار مرکز چیچہ وطنی کے ناظم عمومی اور مدرس ناظرہ دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد ،حافظ حبیب اﷲ رشیدی کی خوشدامن ۷؍ نومبر۲۰۱۶ء کو انتقال کرگئیں  چیچہ وطنی دفتر کے معاون حافظ محمد سلیم شاہ کی ممانی صاحبہ انتقال کرگئیں
میاں چنوں میں ہمارے دیرینہ مہربان اور معاون حکیم محمد اکرام کی والدہ ماجدہ ۱۰؍ اکتوبر ۲۰۱۶ء کو انتقال فرما گئیں
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائد حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہٗ علیل ہیں
مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم شدید علیل ہیں
مدیر نقیب ختم نبوت سید محمد کفیل بخاری کی پھوپھی صاحبہ اور سید محمد اویس بخاری(گوجرانوالہ) کی والدہ شدید علیل ہیں
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ کئی ماہ سے کومے میں ہیں
مجلس احرار اسلام بہاول پور کے صدر قاری عبدالعزیز صاحب ، مجلس احرارِ اسلام راولپنڈی کے صدر پیر محمد ابوذر صاحب
قدیم احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب (لاہور)
مدرسہ معمورہ کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی علیل ہے
سید محمد کفیل بخاری کے چچا محترم سید غلام مصطفی شاہ صاحب علیل ہیں
مجلس احرار اسلام چکڑالہ ضلع میانوالی کے کارکن اولیا خان شدید علیل ہیں
مجلس احرارِ اسلام چشتیاں کے کارکن حافظ فاروق احمد شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.