تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

ادارہ
محمد اسمٰعیل مرحوم: لاہور میں ہمارے قدیمی کرم فرما محترم محمد اعجاز صاحب کے نوجوان فرزند اور مجلس احرارِ اسلام کی مرکزمی مجلس شوریٰ و عاملہ کے رکن جناب ملک محمد یوسف کے بھتیجے محمد اسمٰعیل ۱۰؍محرم کو اچانک انتقال کرگئے۔
مولانا رفیق احمد صفدر رحمتہ اﷲ علیہ: ماہنامہ ’’صدائے ختم نبوت‘‘ چناب نگر کے مدیر صاحبزادہ محمد قادری کے والد ماجد اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی رہنما قاری شبیر احمد عثمانی (چناب نگر) کے چچازاد اور بہنوئی مولانا رفیق احمد صفدر (سرپرست جامعہ احسن المعارف حافظ والا شجاع آباد) ۱۳؍اکتوبر کو انتقال کر گئے۔
پیر جی عبیدالرحمن رحمتہ اﷲ علیہ: مجلس احرار اسلام جھنگ کے ناظم قاری عزیز الرحمن صاحب کے والد ماجد پیر جی مولانا عبیدالرحمن (ناظم مدرسہ علوم شرعیہ جھنگ) ۲۷؍اکتوبر کو انتقال کرگئے
مرکز احرار مرکزی مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی کے دیرینہ خدمت گزار حافظ محمد شریف کے بہنوئی سلطان محمود 6؍اکتوبر ،جمعرات کو ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔
مدرسہ عربیہ اسلامیہ بورے والا کے مہتمم مولانا عبد الرؤف نعمانی ۲؍ نومبر ۲۰۱۶ء کو انتقال کرگئے۔
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم شدید علیل ہیں۔
مدیر نقیب ختم نبوت سید محمد کفیل بخاری کی پھوپھی صاحبہ اور سید محمد اویس بخاری(گوجرانوالہ) کی والدہ شدید علیل ہیں۔
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ کئی ماہ سے کومے میں ہیں
مجلس احرار اسلام بہاول پور کے صدر قاری عبدالعزیز صاحب شدید علیل ہیں۔
مجلس احرارِ اسلام راولپنڈی کے صدر پیر محمد ابوذر صاحب شدید علیل ہیں۔
مدرسہ معمورہ کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی گزشتہ چند ماہ سے شدید علیل ہے۔
مجلس احرار اسلام لاہور کے کارکن ڈاکٹر ضیاء الحق صاحب کے والد ماجد محمد انور صاحب علیل ہیں
مجلس احرار اسلام چکڑالہ ضلع میانوالی کے کارکن اولیا خان شدید علیل ہیں
مجلس احرارِ اسلام چشتیاں کے کارکن حافظ فاروق احمد شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کو شفاء کاملہ عطاء فرمائے (آمین)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.