مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ ملتان 20؍ مارچ 2016 ء کے فیصلے کے مطابق آئندہ پانچ سال کے لیے جماعت کی جدید رُکنیت و معاونت سازی کا عمل جاری ہے اور یہ مدت 30؍جولائی 2016 ء کو ختم ہو رہی ہے ،بظاہر اکثرماتحت شاخوں نے اس کام کو جاری تو رکھا ہوا ہے لیکن سست روی کاشکار ہیں ،ان سطور کے ذریعے جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ رُکنیت و معاونت سازی کے عمل کو تیز تر کردیں اور دستور کے مطابق اپنے اپنے انتخابات مکمل کرکے اس کی مصدقہ نکل مرکزی دفتر ملتان روانہ کریں ،مزید یہ کہ رُکنیت ومعاونت سازی کے دائرے کو ہر ممکن حد تک وسیع کرنے کی کوشش کریں، مساجد کے ائمہ کرام اور نمازیوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف طبقات تک اپنا پیغام پہنچائیں ،تاکہ مستقبل میں قیام حکومت الہٰیہ ،تحفظ ختم نبوت ، تحفظ ناموس صحابہ اور وطن عزیز کی حفاظت کی پُر امن جدوجہد کو پہلے سے زیادہ منظم کیا جا سکے ،جملہ ماتحت شاخیں اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ ان شاء اﷲ تعالیٰ6 ؍اگست 2016 ء کو نئی تشکیل پانے والی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں ہوگا، جبکہ 5؍6 نومبر 2016 ء کو’’ کُل پاکستان احرارورکرز کنونشن‘‘ بھی لاہور میں منعقد ہونا ہے اس لیے جملہ ماتحت شاخیں ان سطور کو سرکلر تصور کرتے ہوئے مذکورہ ہدایات پر مکمل توجہ مرکوز کرلیں کوئی دشواری پیش آئے تو مولانا محمد مغیرہ ناظم انتخابات سے رابطہ کریں ،تاکید مزید کی جاتی ہے کہ غفلت ہرگز نہ برتیں، اﷲ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو آمین یارب العالمین!
ء ء ء