عرفان محمودبرق کے والد نے قادیانیت ترک کردی
(لاہور،3جون )سابق قادیانی مبلغ اور’’قادیانیت ،اسلام اورسائنس‘‘ کے مصنف عرفان محمودبرق کے والد محترم جناب نذیر احمد نے بھی قادیانیت چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا ۔عرفان محمود برق نے چندسال پہلے قادیانیت کی حقیقت سے آگاہ ہوکر اسلام قبول کیا اور قادیانیوں کو دعوت اسلام دینا شروع کی۔ وہ اب تک متعدد قادیانیوں کو راہ راست پر لا چکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے والد پر بھی اسلام کی مسلسل دعوت اورتبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا ہواتھا۔الحمدﷲ ان کی سال ہا سال کی محنت رنگ لائی اور اُن کے والدماجد بھی اب مشرف بہ اسلام ہوگئے ہیں۔’’احرارنیوز‘‘انہیں اسلام قبول کرنے پر خوش آمدیدکہتاہے اورمبارک بادپیش کرتاہے۔(احرارنیوز)