ادارہ
l مرکز احرار، مسجد ابوبکر صدیق تلہ گنگ کے منتظم و خطیب مولانا تنویرالحسن احرار کے نانا حیات محمد انتقال:3؍اپریل 2016ء
l حافظ عبدالعلیم صاحب (شانی کریانہ سٹورملتان ) کے سسر مولانا اعزازاحمد مرحوم ۔انتقال20؍اپریل 2016
lچیچہ وطنی کے سیاسی وسماجی کارکن اور ہمارے معاون جناب محمد تسلیم بٹ کے والد گرامی محمد رشید بٹ 29 ؍ اپریل بروز جمعتہ المبارک انتقال کرگئے نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔
lحضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی (صدر اہل سنت والجماعت پاکستان)کی والدہ ماجد 4 ۔مئی بدھ کو انتقال فرما گئیں۔حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری اور سید محمد کفیل بخاری نے ٹیلی فون پر مولانا سے تعزیت کا اظہار کیاجبکہ عبداللطیف خالد چیمہ نے 6 ؍مئی کو کمالیہ میں مولانا سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا ،اس موقع پر مجلس احرارا سلام کے کارکن حاجی عبدالکریم قمر ،قاری محمد سدید،حکیم حافظ محمد قاسم ،حافظ محمد سلیم شاہ کے علاوہ حاجی احسان الحق احسان اور رائے محمد اکمل ان کے ہمراہ تھے۔
lمجلس احرار اسلام حاصل پور کے امیر جناب ابو سفیا ن تائب کے جواں سال بھانجے۔ انتقال: 12؍ مئی 2016
lحافظ محکم الدین رحمۃ اﷲ علیہ کے فرزند اکبر جناب قدرت اﷲ مرحوم (شعلی غربی، حاصل پور) انتقال: 13 ؍ مئی
lجمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے رہنما جناب عطاء اﷲ شہاب کے دادی مرحومہ۔ انتقال :13 ؍ مئی 2016
lجمعیت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان (ٹیکسلا)کے جواں سال فرزند حافظ اعزاز احسن ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد 14؍ مئی کو ہسپتال میں چل بسے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ اور سید محمد کفیل بخاری نے محمد اقبال اعوان سے فون پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما حافظ حبیب اﷲ چیمہ اور چودھری ضیاء الحق اور دیگر حضرات نے ٹیکسلا جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی ۔
lسید نثارعلی شاہ بخاری مرحوم: سید محمد کفیل بخاری کے پھوپھا، سید عطاء المنان بخاری کے خالواور سید محمد اویس بخاری کے والد ماجد سید نثار علی شاہ بخاری 16 ؍ مئی 2016کو گوجرانوالہ میں انتقال کرگئے۔ اُن کی نماز جنازہ پسرور میں سید عطاء المنان بخاری نے پڑھائی۔ سید صبیح ہمدانی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، پسرور کے آبائی قبرستان میں تدفین ہوئی۔
lہمارے دیرینہ کرم فرما بھائی محمد صاحب (ہلال انجینرنگ، لاہور) کے بہنوئی اور بھانجے ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔
lجامعہ فتحیہ لاہور کے قدیم فاضل (سن فراغت 1944ء) جید عالم دین مولانا محمد امین (ؒملت روڈ فیصل آباد) انتقال کرگئے۔
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں، ان کی حسنات قبول فرمائیں اور درجات بلند فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائیں۔احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین اور ساری امت کے لیے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں۔ (آمین)
دعاءِ صحت
٭ ابن امیر شریعت حضرت مولاناسید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم گزشتہ کئی سال سے صاحب فراش ہیں۔ ان دنوں ان کی صحت اچھی نہیں، فالج کی وجہ سے چلنا پھرنا بالکل ختم اور ضعف بہت زیادہ ہوگیا ہے۔
٭ مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے مدرس فضیلت الشیخ مولانا محمد مکی حجازی مدظلہٗ ان دنوں شدید علیل ہیں۔
٭خواجہ ٔ خواجگان حضرت مولانا خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشیداحمد صاحب گزشتہ کئی ماہ سے کومے کی حالت میں ہیں ۔بھائی محمد (ہلال انجینئرنگ لاہور) کی ہمشیرہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں۔
٭مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن محمد افضل شدید علیل ہیں۔
احباب و قارئین سے دعائے صحت کی درخواست ہے۔ اﷲ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطاء فرمائے۔ آمین (ادارہ)