ماہنامہ ’’نقیب ختم نبوت‘‘ ملتان، تیس برس سے (2018-1988) الحمد ﷲ باقاعدگی سے شائع ہورہا ہے اور اپنے قارئین کو عقائداہل سنت والجماعت، سیرت و تاریخ، حالات حاضرہ، تاریخ احرار پر علمی مضامین بالخصوص محاسبۂ قادیانیت، دہریت و لادینیت کے حوالے سے فکر انگریز تحاریر پیش کر رہا ہے۔ گزشتہ کئی برس سے مہنگائی کے باوجود ادارہ نے رسالے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا اور خود پر اس بوجھ کو برداشت کررہا ہے لیکن اب کاغذ، طباعت اور ڈاک کے اخراجات میں روز افز وں اضافے سے ادارہ کو نقصان ہورہا ہے جسکا ادارہ متحمل نہیں لہٰذا جنوری 2019ء سے ماہنامہ ’’نقیب ختم نبوت‘‘ کی قیمت فی شمارہ 30روپے اور زر سالانہ 300روپے ہوگا۔ امید ہے احباب وقارئین پہلے کی طرح تعاون جاری رکھیں گے۔ منجانب: سرکولیشن منیجر