حافظ آباد:قادیانی نے اسلام قبول کرلیا
حافظ آباد(آئی این پی) مفتی قاری غلام مصطفی سلطانی نے جامع مسجد صدیقہ مدھریانوالہ میں بعد از نماز جمعہ ایک قادیانی کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ بہاولپور کے قادیانی کبیر ولد لطیف نے مفتی قاری غلام مصطفی سلطانی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔ نومسلم نے کہا کہ میرا پورا خاندان قادیانی ہے۔ میں قادیانیت سے تائب ہو کر مسلمان ہو گیا ہوں ،آئندہ جمعہ کو میرے بیوی بچے بھی مفتی علامہ قاری غلام مصطفی سلطانی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائیں گے ، اس کا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا ہے ۔بعد ازاں نو مسلم کیلئے اسلام پر قائم رہنے کی دعابھی کی گئی ۔
2/news-1369591.html