تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارختم نبوت

ن لیگ کے 2 ایم این ایز ، 3 ایم پی ایز اور 30 چیئرمین مستعفی
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیر حمید الدین سیالوی کی زیر صدارت فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں تحفظ ختم نبوت کے دوران ،ن لیگ کے 2 ایم این ایز غلام بی بی بھروانہ اور ڈاکٹر نثار جٹ، ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہزار سیٹیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ارکان پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اﷲ خان اور محمد خان بلوچ نے بھی کانفرنس کے دوران استعفوں کا اعلان کیا ۔کانفرنس کے منتظمین کی طرف سے ارشد قمر گرواہ صدر مسلم لیگ ن علماء ونگ پنجاب اور ملک عاصم شہزاد سمیت 30 یونین کونسلز کے چیئرمینوں کے استعفوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/national/10-Dec-2017/692950
آزادکشمیر: پاکستانی ختم نبوت قوانین نافذ کرنے کیلئے کمیٹی کا قیام
مظفرآباد( صباح نیوز)آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے ختم نبوت سے متعلق پاکستان میں نافذ قوانین کو من و عن نافذ کرنے کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دیے جانے کی منظوری دی ہے ۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2017-12-13/page-12/detail-27
بیوروکریسی کابیانیہ ختم نبوت قانون کو غیرمؤثرکرنے کی کڑی ہے
لاہور(18دسمبر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے بیوروکریسی کی طرف سے ملک کے لئے نیا بیانیہ تیار کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور ہدف تنقید بھی بنایا ہے ۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینراور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے وزارت داخلہ کے تحت انسداددہشت گردی کے قومی ادارے’’نیکٹا‘‘کی طرف سے تیارکردہ مجوزہ قومی بیانیے کے مسودے کے بعض حصوں کو ہدف تنقید بنایا ہے اور کہا ہے کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سے مذہبی شناخت ختم کرنے اور توہین رسالت کا مقدمہ انکوائری کمیٹی کی سفارش پر درج کرنے کی تجویز کا مقصدقانون توہین رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت کو مکمل طور پر غیر مؤثر کرکے ختم کرنامقصود ہے ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں طے شدہ مسائل کو جو قوانین بھی بن چکے ہیں،ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ کے ڈرافٹ کو قومی بیانیے کے نام پر نافذ کرنا یا مسلط کرنا ایک طرف تو قانون ساز اسمبلی کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہے اور دوسری طرف مسلمانوں کے ایمان وعقیدے اور جذبات کو روندنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ بانی پاکستان کے وژن اور اسلامی تعلیمات کی نفی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.