تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافرانِ آخرت

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چیچہ وطنی کے جنرل سیکرٹری اور جامعہ السیدہ حفصہ رضی اﷲ عنہا کے بانی قاری زاہد اقبال 12 اکتوبر 2017 بروز جمعرات کو انتقال کرگئے ،مرحوم مفتی ظفر اقبال (جامعۃ السراج چیچہ وطنی ) کے چھوٹے بھائی تھے ،اور خانقاہ سراجیہ سے منسلک تھے ،انہوں نے عقیدہ ٔ ختم نبو ت کے تحفظ اور بنات کی تعلیم وتدریس کے لئے علاقہ بھرمیں اہم کردار کیا،نماز جنازہ چیچہ وطنی میں ادا کی گئی جو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری مدظلہ العالیٰ نے پڑھائی ،اور علماء کرام ،دینی کارکنوں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مولانا زاہد الراشدی اور عبداللطیف خالد چیمہ نے 3۔اکتوبر جمعۃ المبارک کو مرحوم کی رہائش گاہ پر لواحقین سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا ۔
حضرت مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی مدرسہ محمودیہ ،جامع مسجد محمدی ،مہران ٹاؤن کراچی کی پھوپھی صاحبہ 10؍ نومبر ،جمعۃ المبارک کو چوک محمدی ،سناواں کوٹ میں انتقال کرگئیں ،جبکہ مولانا عبدالغفور کے دوست حضرت مولانا خادم حسین ارائیں (سکول ٹیچر) کوٹ ادو کی اہلیہ 11؍ نومبر کو انتقال کر گئیں۔
جامعہ اشرفیہ کے استاذ الحدیث حضرت مولانا یعقوب خان رحمۃ اﷲ علیہ 18 ؍ نومبر کو انتقال فرماگئے۔ مولانا مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ میں مغرب کے بعد ادا کی گئی جس میں ہزاروں علماء وطلباء نے شرکت کی آپ نے اولادو احفاد کے علاوہ سیکڑوں علماء وطلباء کو سوگوار چھوڑا۔
مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل اور مدرسہ معمورہ کے مدرس مفتی نجم الحق کے والد محمد نواز انتقال فرماگئے
چناب نگر مدرسہ ختم نبوت کے معاون مہر مراد لالی کے والد مہر احمد شیر لالی گزشتہ ماہ انتقال کر گئے
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے

دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ گزشتہ تین ماہ سے علیل ہیں
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ دوسال سے شدید علیل ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی گزشتہ ایک سال سے شدید علیل ہے
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
مجلس احرار ملتان کے قدیم کارکن شیخ حسین اختر لدھیانوی ہمشیر اور دختر شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.