چیچہ وطنی میں ہمارے معاون محمد سہیل مان (چک نمبر 12-109 ایل )کے والد ِ گرامی محمد چراغ مان ایڈووکیٹ04 اکتوبر بدھ کوانتقال فرما گئے ، نماز جنازہ 05 اکتوبر جمعرات کو ادا کی گئی ،جس میں شہریوں ،مقامی لوگوں اور احرار ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیچہ وطنی جماعت کے قدیم کارکن مولانا قاری قاضی محمد شفیق (چک نمبر 7-113 آر )طویل علالت کے بعد 06 اکتوبر جمعتہ المبارک کو انتقال فر ما گئے ، پہلی نماز جنازہ (چک نمبر 12-87 ایل )(گجراں والی)میں بعد نماز مغرب جبکہ دوسری نماز جنازہ مرحوم کے آبائی گاؤں چک نمبر 7-113 آر میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ، علاقہ بھر سے علماء کرام ، دینی کارکنوں اور مجلس احرار اسلام کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ کے علاوہ دیگر ساتھی بھی شریک ہوئے۔ چیچہ وطنی میں ہمارے قدیم معاون محمد افضل بھولی طویل علالت کے بعد 23 ۔ اکتوبر کو انتقال کر گئے۔مرحوم ایک طویل عرصہ مشہور سماجی تنظیم ’’ہمدرد فاؤنڈیشن چیچہ وطنی‘‘کے پلیٹ فارم سے فلاحی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔مجلس احرارا سلام اور حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کا مقامی سطح پر ان کے ساتھ تعاون رہا۔ جامعہ خیر المدارس ملتان کے سابق استاذ مولانا مفتی محمد انور دامت برکاتہم کی اہلیہ اور ماہنامہ الخیر ملتان کے مدیر مولانا محمد ازہر کی بھاوج 3؍ اکتوبر کو انتقال کر گئیں۔ مدرسہ معمورہ ملتان کے قدیم معاون حاجی محمد یامین قریشی مرحوم، انتقال: 4؍ اکتوبر۔ جامعہ خیر المدارس ملتان کے سابق استاذ الحدیث حضرت مولانا فیض احمد رحمۃاﷲ علیہ کی اہلیہ 10؍ محرم 1439ھ کو انتقال کر گئیں۔ لاہور میں ہمارے مہربان عامر سعید صاحب کی اہلیہ اور آصف سعید صاحب کی بھاوج مرحومہ، انتقال: ستمبر 2017 ء لاہور میں ہمارے کرم فرما ڈاکٹر علی رضا صاحب کی والدہ مرحومہ، انتقال: 24؍ اکتوبر 2017ء کراچی میں ہمارے رفیق و محترم دوست جناب طارق محمود مدنی کے پوتے اور محمد عمران مدنی کے بیٹے محمد مروان، انتقال: بعمر 16ماہ، 21؍ اکتوبر 2017ء چنیوٹ میں قدیم احرار کارکن جناب احمد علی راجا کا جواب بیٹا عبدالرحمن مرحوم، انتقال: 25؍ اکتوبر؍ 2017ء مجلس احرارِ اسلام بستی مولویان رحیم یار خان کے قدیم کارکن مولوی دوست محمد چوہان کی اہلیہ مرحومہ، انتقال: 19؍ اکتوبر 2017ء مجلس احرار اسلام چناب نگر کے مخلص کارکن مولوی محمد اظہر کے چھوٹے بھائی منظور احمد مرحوم، انتقال: 23؍ اکتوبر 2017ء شبانِ ختمِ نبوّت کے امیر مولانا سید انیس شاہ صاحب کی بھاوج مرحومہ، انتقال: 26؍ اکتوبر2017ء جامعہ عثمانیہ چناب نگر کے مہتمم قاری شبیر احمد عثمانی کی ہمشیر اور صاحبزادہ محمد قادری (حافظ والا شجاع آباد) کی والدہ مرحومہ، انتقال: 27؍ اکتوبر 2017ء پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (نشتر ہسپتال) کی والدہ، انتقال: 27؍ اکتوبر 2017ء ملک عبدالوحید کمبوہ کی اہلیہ، انتقال: 27؍ اکتوبر 2017ء
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ گزشتہ تین ماہ سے علیل ہیں
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ دوسال سے شدید علیل ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی گزشتہ ایک سال سے شدید علیل ہے
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل کے والد اور حافظ محمد اکرم احرار کے برادر شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے۔