عبداللطیف خالد چیمہ
گذشتہ ماہ پرچہ پریس جاچکا تھا کہ انتخابی اصلاحات کی آڑ میں عقیدۂ ختم نبوت کے حلف نامے والا مسئلہ سامنے آیا ، تب سے تادم تحریر اسی حوالے سے ہجوم کار رہاتاآنکہ صورتحال بالکل واضح ہوچکی ہے کہ الیکشن کے امیدواروالے حلف نامے کو جو اقرار نامے سے بدلا تھا وہ بحال ہوچکا اور اس کی ذیلی شقیں 7/B,C بھی ترمیم کے ذریعے من وعن اسی طرح بحال ہو جائیں گی، جس طرح پہلے تھیں۔ تاہم الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اور صدر مملکت کے دستخط ہنوز باقی ہیں جن کے بارے میں ہمیں اُمید ہے کہ یہ تو ہو ہی جائیں گے ،ان شاء اﷲ تعالیٰ ،لیکن نواز شریف کی ہدایت پر راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں بننے والی تحقیقاتی کمیٹی کی روپورٹ اور سفارشات سے قوم کو کب آگاہ کیا جائے گا اور اس مسئلہ کے ذمہ داروں کو کب اور کون سے کٹہرے میں لایاجائے گا، اس کے لیے قوم اور خصوصاً مذہبی حلقے ابہام اور تذبذب کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ میں جھوٹ ضربِ جھوٹ بولنے کا جو’’سٹیمنا‘‘سامنے آیا ،وہ بہت ہی قابل داد ہے ،ریکارڈ یہ بتاتا ہے کہ مئی 2017ء میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذمہ داران نے حکومتی ذمہ داران کو حلف نامے والی عبارت حذف نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا اور اس کے ممکنہ مضر اثرات سے بھی آگاہ کردیا تھا ،لیکن عالمی دباؤ اور اپنے اقتدار ومفادات ہی مانع آتے رہے ۔
امریکہ ،برطانیہ اور ڈنمارک کے سفارت خانے ہمارے وفاقی وزیر قانون ،وفاقی وزیر آئی ٹی اور اٹارنی جنرل آف پاکستان سے پوری طرح رابطے میں رہے ،جرمنی سفارت خانے نے ابتدائی ’’مائنڈمیکنگ‘‘کی،الفاظ کا چناؤ معروف این جی او ’’پِلڈاٹ‘‘(PILDAT) نے کیا،پارلیمان کی قائمہ کمیٹی کے 26 1 اجلاسوں میں علماء صلحاء اونگھتے رہے اور ارکان سوئے رہے ،یا جو کچھ بھی ہوا ،وہ بری طرح ناکام ونامراد ہوا
اﷲ نے دین کو عزت دی ہم عاجزوں کی خود لاج رکھی
معلوم ہوا اُمّت پہ نبی کی نظر عنایت آج بھی ہے
وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے قومی اخبار ات میں دو مرتبہ کوارٹر صفحہ کے اشتہارات شائع ہوئے کہ ہم عقیدۂ ختم نبوت پر مکمل یقین و ایمان رکھتے ہیں،جناب! سوال یہ نہیں کہ آپ عقیدہ ٔ ختم نبوت پہ یقین رکھتے نہیں، بلکہ سوال یہ ہے کہ حلف نامے سے اس عبارت کو کس نے نکالا اور کیوں نکالا؟
وزیر اعلیٰ پنجاب دو مرتبہ فرماچکے ہیں کہ جس نے بھی ایسا کیا ا س کو نکال باہر کرنا چاہیے ،تو پھر صفائیاں کیوں؟ بات سیدھی ہے کہ جس نے یہ کرایا اور جس نے کیا وہ سب مجرم ہیں اور مجرموں کو بے نقاب کرنے سے گھبرانے والے بھی اتنے ہی مجرم ہیں!
جناب والا! ان مجرموں کو شیلٹر دینے کے بجائے بے نقاب کریں ،قانون کے مطابق سزا دیں اور قادیانی لابی اور ان کے ہمنواؤں کو لگام دیجئے ! قادیانی بیرون ممالک اسائلم (سیاسی پناہ)کے نام پر خطرناک کھیل رہے ہیں ، پاکستان کو بدنام کررہے ہیں ،اکھنڈ بھارت ان کامذہبی عقیدہ ہے ،طارق فتح نامی قادیانی نے بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو سپورٹ کیا ،اب انڈیا میں بیٹھ کر یہی کا م کررہا ہے ۔
چناب نگر (ربوہ) میں حکومتی رٹ ناپید ہے ،آنجہانی قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کی صفائیاں دینے والے وطن کی مٹی کے نمک حرام ہیں، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سنٹر فار فزکس جو بانی شعبہ ڈاکٹر ریاض الدین کے نام سے منسوب تھا، اسے ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کرنا ن لیگ کا سیاہ ترین فعل بد ہے ۔
آغا شورش کاشمیری مرحوم کے شاگرد رشید شیخ رشید احمد کے قومی اسمبلی میں نعرۂ رستا خیز کے بعد کیپٹن (ر)محمد صفدر کے مطالبات پر برطانوی پارلیمنٹ چیخ اٹھی ہے،ہماری دینی وسیاسی قیادت کو اس مسئلہ پر کمزوری نہیں دکھانی چاہیے۔ توحید وختم نبوت کا عقیدہ اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی کمزوری یا سمجھوتہ اسلام اور وطن سے غداری ہے اور ہم غداروں کا تعاقب جاری رکھیں گے ۔ حکومت قادیانیوں کو لگام دینے، ان پر چیک رکھنے اور ان کی سرگرمیوں کو آئین وقانون کے ماتحت رکھنے کی بجائے مزید کھلی چھٹی دے رہی ہے۔پہلے یہ اطلاع آئی کہ سکہ بند اور مشہور قادیانی ابوبکر خدا بخش کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بنا دیا گیا ہے قبل ازیں یہی ابوبکرخدا بخش اپنے سرکاری عہدے سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوے ضلع خوشاب میں قادیانیت کو پروموٹ کرتا رہااور اب اس نئے منصب پر لانے کا مقصد بھی بہت واضح ہے۔ دوسری طرف 26 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی پارٹی کے رکنِ پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین یہ انکشاف کر چکے ہیں کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نارووال میں نوے سے زائد سکول قادیانیوں کے حوالے کیے ہیں۔ (روزنامہ نئی بات، لاہور، ص آخر 27-10-2017) اس قسم کے اقدامات سے یوں لگتا ہے جیسے قادیانیوں کے حوالے سے قانون کی عملداری کو یقینی بنانا تو دور کی بات ہے الٹا قانون کو ریورس گیر لگانے کی کوشش کی جارہی ہے یا پھر یہ کوشش ہورہی ہے کہ امتناعِ قادیانیت جیسے قوانین غیر مؤثر ہوجائیں اور قادیانیوں کو من مرضی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
دوسرا سالانہ دورہ تربیت المبلغین: مجلس احرار اسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ پندرہ روزہ دورہ تربیت المبلغین کا آغاز 22اکتوبر اتوار کو دار المبلغین مرکزی دفتر لاہور میں پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی کے سبق سے ہوا، جس میں انھوں نے ابتدائی کلمات میں فرمایا مجلس احرار اسلام قادیانیت کا تعاقب تو قدیم سے کر ہی رہی ہے لیکن دعوت وارشاد کے کام کی تجدید میرے دیرینہ خوابوں کی تکمیل ہے۔ یہ دورہ 5 نومبر تک جاری رہے گا ۔ تادم تحریر مبلغ اسلام مولانا عبد الرؤف فاروقی، مبلغ ختم نبوت مولانا محمد مغیرہ، ممتاز سکالر مولانا جہانگیر محمود، مولانا محمد وقاص سعید ایڈووکیٹ، چودھری غلام مصطفی ایڈووکیٹ، پروفیسر امجد علی شاکر، پروفیسر سمیر ملک، مولانا شفیع الرحمن، مولانا سید محمد انیس شاہ، راقم اور کئی دیگر احباب نے لیکچر دیے ان کے علاوہ سید محمد کفیل بخاری،ڈاکٹر شاہد کشمیری، جناب طاہر عبد الرزاق، جناب محمد متین خالد، پروفیسر خواجہ ابولکلام صدیقی، ممتاز محقق جناب حافظ عبید اﷲ، سابق ہندو عبد اﷲ بھائی، جناب ڈاکٹر عبد المقیم، مولانا محمد آدم، مولانا زاہد اقبال، جناب عامر اعوان، ممتاز صحافی جناب عاصم حسین اور جناب منصور اصغر راجہ باقی دنوں میں لیکچرز دیں گے۔ یہ سارا کام قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کی سرپرستی، سید محمد کفیل بخاری، میاں محمد اویس اور راقم کی زیر نگرانی جاری وساری ہے۔ ڈاکٹر محمد آصف، مولانا تنویر الحسن ، قاری محمد قاسم، قاری شہزاد رسول،مولانا سرفراز معاویہ، مولانا عتیق الرحمن، مہر اظہر وینس، دفتر مرکزیہ لاہور کے کارکنان اور مدرسہ کے طلباء شرکاء کورس کی میزبانی کر رہے ہیں۔ کورس کا اختتام ان شاء اﷲ تعالیٰ 5 نومبر بعد نماز مغرب ہوگا جس میں دیگر علماء حضرات بھی شریک ہوں گے۔ اِن شاء اﷲ تعالیٰ
سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر: حسب سابق چناب نگر میں 40ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس اِن شاء اﷲ تعالیٰ 12-11 ربیع الاوّل 1439 ھ کو روایتی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے ، کانفرنس کی اِبتدائی تیاریوں کے لیے مجلس احرارِ اسلام کے مرکزی رہنماؤں اور ملک بھر سے مندوبین کا ایک اہم اجلاس 21 ۔ اکتوبر 2017 ء ہفتہ کودس بجے صبح تا نماز ظہر جامع مسجد احرار چناب نگر میں مرکزی نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں جو شکایات وتجاویز سامنے آئی تھیں ،اُن کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور طے پایا کہ امسال سابقہ کو تاہیوں کو ہر ممکن طور پر دور کیا جائے گا،اجلاس نے متفقہ طور پر مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کو ناظم اجتماع مقرر کرنے کا فیصلہ کیا اور انتخابی اصلاحات میں ختمِ نبوّت حلف نامے کو اقرار نامے میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی ، اِن سطور کے ذریعے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ابھی سے کانفرنس کی تیاریاں شروع کردیں اور حسب ضرورت اشتہارات اور پبلسٹی مٹیریل کو مناسب مقام پر آویزاں کریں ، یہ کانفرنس عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی پرامن جدوجہد کو آگے بڑھانے اور قادیانیوں سمیت نمام غیر مسلموں کو دعوتِ اسلام کا ذریعہ بنے گی، مزید تفصیل کے لیے سرکلر نقیب میں شائع بھی کیا جا رہاہے اور الگ سے بھی شاخوں کو ارسال کردیا جائے گا، اِن شاء اﷲ تعالیٰ۔
عنوان : ’’40 ویں سالانہ دوروزہ ختمِ نبوت کانفرنس‘‘ چناب نگر کے سلسلہ میں کارکنوں کے لیے ہدایات
جملہ مندوبین شرکاء اور احرار ساتھیوں کے نام
السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مزاج گرامی !
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ مجلس احرار ِاسلام پاکستان کے زیر اہتمام اِن شاء اﷲ تعالیٰ 12,11؍ ربیع الاوّل1439ھ جامع مسجد احرار چناب نگر میں سالانہ ختمِ نبوت کانفرنس قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم کی زیر سرپرستی منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے لیے درج ذیل امور کو ملحوظ رکھتے ہوئے تیاریاں تیز کردیں۔
٭ کانفرنس کے اشتہارات شائع ہو چکے ہیں، تمام ماتحت مجالس احرار اور دیگر حضرات مرکزی دفتر دارِ بنی ہاشم ملتان اس نمبر ( 0300-7345095) پر رابطہ فرما کر اشتہارات حاصل کریں
٭ کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنے جماعتی وغیر جماعتی ماحول میں محنت کریں اور انفرادی واجتماعی شرکت کو یقینی بنائیں نیز کانفرنس اور قافلے کی روانگی کے حوالے سے اخبارات کے مقامی نمائندگان کے ذریعے خبریں بھجوانے کا اہتمام ضرور کریں اور کم از کم روزنامہ اسلام کے علاقائی ایڈیشن میں مقامی جماعت کی جانب سے کانفرنس کی تشہیر کے لیے اشتہار شائع کروائیں
٭ ہر مقامی جماعت کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ نظم وضبط کا ماحول پیدا کریں۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ساتھیوں کی تربیت کریں اور ایک نیک مقصد کے لیے سفر کے آداب کو ہر حال میں ملحوظ رکھیں اور دوران سفر کلمہ طیبہ اور درود پاک کا ورد جاری رکھیں
٭ پنڈال میں داخل ہونے سے پہلے قافلے کے امیر استقبالیہ کیمپ میں اپنے ساتھیوں کی تعداد کااندراج کروائیں
٭ دوران اجتماع مسجد میں حاضری کو یقینی بنائیں، چناب نگر میں بلا ضرورت نہ گھومیں پھریں اور نہ ہی قادیانیوں سے بحث کریں
٭ ہر شاخ یا شرکت کرنے والے ساتھی اپنی تعداد کی مناسبت سے پانچ سے دس جماعتی پرچم بمع ڈنڈے ساتھ لائیں اور ممکن حدتک تمام ساتھی سرخ قمیص میں ملبوس ہوں، بہتر یہ ہے کہ مقامی جماعت کے ذمہ داران ساتھیوں کی آسانی کے لیے سرخ کپڑا خرید کر کارکنان کو اطلاع کریں اور و ہ ان سے خرید لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب باوردی ہوں
٭ کانفرنس کی مناسبت سے جن شاخوں کے پاس بینرز موجود ہوں وہ ہمراہ لائیں ممکن ہو تو نئے بینرز / پینا فلیکس بنوانے کااہتمام کریں
٭ روانگی سے قبل اپنی سواری پر جھنڈا اور بینر آویزاں کریں جس کی عبارت ’’احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر‘‘ ہو
٭ تمام ساتھی / قافلے فسر کے دورانیے کا اندازہ کر کے ایسے وقت سفر شروع فرمائیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ 11؍ ربیع الاول کی شام تک اور تاخیر سے آنے والے قافلے 12؍ ربیع الاول کو نماز فجر تک مرکز چناب نگر پہنچ جائیں اس سے زیادہ تاخیر مناسب نہیں
٭ جن شاخوں کو انتظامات اور خدمت کے لیے کارکن مہیا کرنے کا کہا گیا ہے ان سے درخواست ہے کہ متعینہ کارکنوں کی تربیت کریں اور یہ ساتھی ۱۱؍ ربیع الاول کو نماز ظہر تک لازما چناب نگر پہنچ کر مولانا محمد اکمل (03006385277) کو رپورٹ کریں
٭ موسم کے مطابق بستر ہمراہ رکھیں اور کھانے پینے کی چھوٹی موٹی اشیاء مثلاً پانی کی بوتل، چنے، بسکٹ وغیرہ اگر ساتھ رکھیں تو سہولت رہے گی
٭ اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں ٭ اپنے قافلے کا امیر مشاورت سے مقرر کریں اور اطاعت ِ امیر کو شعار بنائیں
٭ 12؍ ربیع الاوّل کو جلوس کے موقع پر دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل پیرا ہوں دورانِ جلوس نظم وضبط قائم رکھیں ہُلڑ بازی اور منفی نعرے بازی سے مکمل پرہیز کریں، دوران جلوس جماعت کی طرف سے پرنٹ کیے ہوئے نعرے متعین افراد ہی لگائیں گے دیگر حضرات صرف نظم کی پابندی کریں
٭ 21؍ اکتوبر 2017ء کو چناب نگر میں کانفرنس سے متعلق جو اجلاس ہوا اس میں کانفرنس کے انتظامات کے لیے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کو ناظم اجتماع مقرر کیا گیا جبکہ مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس، حافظ عابد مسعود ڈوگر، مولانا تنویر الحسن، مولانا محمد اکمل، سید عطاء المنان بخاری، مولانا فیصل متین، حافظ ضیاء اﷲ کو نائبین مقرر کیا گیا ہے۔
٭ چناب نگر مرکزمیں اجتماع کے موقع پر جگہ کم پڑجاتی ہے جس کی وجہ سے ہم آنے والے مہمانوں اور مقررین کا خاطر خواہ اکرام نہیں کر پاتے اس بات کو محسوس نہ کریں اور دعا فرمائیں کہ اﷲ تعالیٰ مزید وسیع جگہ عطاء فرمائیں (آمین) تاکہ سارے نظام میں آسانی رہے، جماعتی وغیر جماعتی احباب کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنی توجہ غیر ضروری ملاقاتوں کی بجائے اجتماع پر مرکوز رکھیں اور کام میں بے حد مشغول ذمہ داران کو الجھن میں نہ ڈالیں اِس سے نظم بھی خراب ہوتا ہے اور کام کا حرج بھی
٭ چناب نگر انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے ان کے ساتھ کسی قسم کی بد تمیزی ہر گز نہ کریں۔ اس بات کو ملحوظ رکھیں کہ چناب نگر میں ہمارے جلوس کے علاوہ کئی اور جلوس بھی نکلتے ہیں جو صبح 9 بجے شروع ہو جاتے ہیں اور پولیس لاری اڈا پر ہمارے قافلوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہتی ہے ایسی صورتحال میں لاری اڈا چناب نگر پر موجود ہمارے استقبالیہ کیمپ ( 0345-0370086 ) سے رہنمائی حاصل کریں اور اپنی مرضی سے کوئی راستہ اختیار نہ کریں۔
٭ دورانِ وقفہ بیانات، سٹالز سے اپنی ضروریات کی اشیاء خریدیں
٭ کانفرنس کے موقع پر کانفرنس کے اخراجات /ختم نبوت فنڈ/ چناب نگر / مرکز/ نقیب ختمِ نبوت / احرار نیوز یا کسی بھی دوسری مد میں فنڈز کے لیے جگہ اور افراد متعین ہوں گے اس کام کے لیے متعلقہ جگہ پر ہی رقوم جمع کروائیں
٭ کھانے کے لیے وسیع پنڈال کا انتظام ہوگا براہ کرم صبروتحمل اور ترتیب کے ساتھ کھانے کے پنڈال میں تشریف لے جائیں۔ کھانے کے لیے 20 روپے فی کس کا ٹوکن جاری کیا جائے گا قافلے کے امیر اپنی تعداد کے حساب سے اور انفرادی طور پر شرکاء بھی ٹوکن ’’استقبالیہ کیمپ‘‘ سے حاصل کر یں اور بوقت طعام معمر افراد کا خاص خیال رکھیں
٭ ہر ماتحت شاخ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم دس ہزار روپے ( 10,000=/ ) چناب نگر کانفرنس کے اخراجات کی مد میں لازماً بھجوائے یا موقع پر جمع کروائے
٭ پارکنگ کے لیے جو جگہ مختص ہو اس کو استعمال میں لائیں اور متعلقہ انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل فرمائیں
امید ہے آپ ہماری گزارشات کو ہر حال میں مقدم وملحوظ رکھیں گے۔ شکریہ والسلام
ملتمس: عبد اللطیف خالد چیمہ
ناظم اعلیٰ مجلس احرار اسلام پاکستان
موبائل نمبر: 0300-6939453
پروگرام انشاء اﷲ تعالیٰ: 11 ربیع الاول: ٭ پہلی نشست، تربیتی نشست بعد نماز ظہر ٭ دوسری نشست، بیانات علماء کرام بعد نماز مغرب
12 ربیع الاول: ٭ تیسری نشست، درس قرآن کریم بعد نماز فجر ٭ چوتھی نشست، تقریب پرچم کشائی 9 بجے صبح
٭ پانچویں نشست، بیانات علما ء کرام 11 تا 1بجے دوپہر
جلوس دعوت اسلام، ظہر تا عصر (جامع مسجد احرار تا اڈا چناب نگر)
المرسل: (مولانا) محمد مغیرہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس احرار اسلام پاکستان (چناب نگر، چنیوٹ) موبائل: 0301-3138803
www.ahrar.org.pk / majlisahrar@yahoo.com / +9242-35912644