مجلس احرار اسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قدیم کارکن حافظ عبدالواحد کی اہلیہ، میاں عبدالباسط ایڈووکیٹ کی والدہ 6ستمبر 2017ء کوانتقال کر گئیں۔مرکزی ناظم اعلیٰ جناب عبداللطیف خالد چیمہ 7؍ستمبر کو تعزیت کے لیے ان کے گھر تشریف لے گئے ان کے ہمراہ حافظ محمد اسماعیل اور قاری عبدالرحمن تھے۔
والد مرحوم جناب طارق مدنی کراچی، انتقال: یکم ستمبر 2017ء
اسلام آباد میں ہمارے معاون جناب مسعود اشفاق کی والدہ ماجدہ 11 ۔ ستمبر ، پیر کو ساہیوال میں انتقال کرگئیں۔ عبداللطیف خالد چیمہ، چودھری محمد اشرف، سردار محمد نسیم ڈوگر اور دیگر احباب نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
محمد سعید و محمد نعیم گلاسگو کی والدہ ماجدہ 5؍ ستمبر منگل کو گلاسگو میں انتقال کر گئیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے مرحومہ کے فرزندان سے فون پر تعزیت کا اظہار کیا۔
مجلس احرار اسلام(چک 14/P) خان پور کے امیر چودھری عبدالجبار مرحوم، انتقال: 19؍ستمبر 2017ء، چودھری عبدالجبار مرحوم مجلس احرار اسلام کے وفادار کارکن تھے۔ خانوادۂ امیر شریعت رحمتہ اﷲ علیہ سے بہت محبت کرتے تھے خصوصاً امیر احرار حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم سے گہری عقیدت تھی۔ انتقال چند گھنٹے قبل بھی فون کر کے اپنی علالت کا حال بتایا اور اور حضرت پیر جی کی خیریت دریافت کر کے انھیں سلام عرض کرنے کا پیغام دیا۔ حق تعالیٰ مغفرت فرمائے۔
تحریک طلباء اسلام کے بانی رہنما افتخار علی پوسوال (چیچہ وطنی ) کی بڑی ہمشیرہ صاحبہ ، چودھری محمد سرور کی اہلیہ محترمہ اور تیمور الاسلام کی والدہ ماجدہ 17 ۔ اگست بدھ کو انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ 253 ای بی طفیل آباد بورے والا میں ادا کی گئی ۔
والدہ مرحومہ مولوی عبدالرحمن جامی /معاویہ طارق بستی مولویان، رحیم یار خان۔
اہلیہ مرحومہ مولانا بشیر احمد شاد چشتیاں شیخ عاطف جیلانی مرحوم (تلہ گنگ) انتقال: 14؍اگست 2017ء
مجلس احرار اسلام مرکزی ناظم نشر اشاعت ڈاکٹر عمر فاروق کے ماموں محمد سلیم مرحوم (لاہور)، انتقال:2؍ستمبر 2017ء، اور آپ کی چچی صاحبہ، انتقال: 2؍ستمبر 2017ء (تلہ گنگ)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ میاں محمد نعمان ( مہتمم جامعہ فتحیہ لاہور) کی والدہ ماجدہ اور مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب ناظم میاں محمد اویس کی ممانی صاحبہ مرحومہ، انتقال: 27؍ ستمبر 2017ء
مجلس احرار اسلام میراں پور میلسی کے مخلص کارکن ممتاز نعت خواں حافظ محمد اکرم کے بہنوئی اور مجلس احرارِ اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل کے پھوپھا دُر محمد مرحوم، انتقال: 26؍ستمبر 2017ء
مجلس احرار اسلام چنیوٹ کے قدیم و مخلص کارکن محمد صفدر کا جواں سال پوتا عبدالرحمن مرحوم
ملتان میں ہمارے کرم فرما محمد جاوید شیخ کے سسر اور شیخ محمد صفدر کے والد ماجد جناب شیخ محمد حفیظ مرحوم، انتقال: 8؍ستمبر 2017ء
مولانا نور حسین عبداﷲ رحمتہ اﷲ علیہ،ٹیکسلا، انتقال: 15؍ ستمبر 2017ء
جناب محمد رفیق قریشی مرحوم / والد علی مروان قریشی ، انتقال: 16؍ستمبر 2017ء
جناب سید خورشید عباس گردیزی رحمتہ اﷲ علیہ مرحوم ،انتقال: 16؍ ستمبر 2017ء۔ سید خورشید عباس گردیزی رحمتہ اﷲ علیہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور حضرت مولانا عبداﷲ درخواستی رحمتہ اﷲ علیہ کے مرید تھے۔ انتہائی ملنسار، وضع دار اور باغ و بہار شخصیت تھے۔ ملتان میں تمام مسالک کو متحد کر کے قیام امن کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔
امیر مجلس احرار اسلام یونٹ بڑی بستی آرائیں جتوئی، استاد خدابخش صاحب کے بڑے بھائی جناب خیر محمد مرحوم
جمعیت علماء اسلام ضلع چنیوٹ کے امیر مولانا عبدالوارث رحمتہ اﷲ علیہ، انتقال: 28؍ستمبر 2017ء
اسلام آباد میں ہمارے رفیق فکر جناب محمود الحسن میر کی والدہ ماجدہ مرحومہ، انتقال: ۷؍محرم ۱۴۳۹ھ / 28؍ستمبر 2017ء بروز جمعرات
مجلس احرار ٹب چوہان، رحیم یار خان کے جام یعقوب چوہان کے سسر جام محمد اسماعیل ، انتقال: 21 ستمبر 2017ء
مجلس احرار اسلام خانپور کے قدیم کارکن چودھری عبد الجبار مرحوم، انتقال: 19؍ ستمبر 2017ء
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ گزشتہ تین ماہ سے علیل ہیں
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ دوسال سے شدید علیل ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی گزشتہ ایک سال سے شدید علیل ہے
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے۔