محمد سلمان قریشی
تیرا عمر، میرا عمر، اعلیٰ عمر، اولیٰ عمر
ذات نبی پاک کے پہلو میں ہے سویا عمر
میرے نبیٔ پاک نے کی تھی خدا سے التجا
ہشام دے یا دے مجھے خطاب کا بیٹا عمر
اﷲ نے منظور کی محبوب کی یہ بات اور
دے ہی دیا اسلام کو جو شخص تھا یکتا عمر
جس نے عراق و روم میں اپنی شجاعت پیش کی
ایران کے کفار سے جو ہے لڑا تنہا عمر
شیطان جس کے سائے سے رہتا ہمیشہ دور ہے
اﷲ کا صد شکر ہے اس نے ہمیں بخشا عمر
جس کی وجہ سے خانۂ کعبہ میں پڑھتے ہیں نماز
وہ با وفا ذی شانِ حق اور معتبر ٹھہرا عمر