عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری دامت برکاتہم کی اہلیہ محترمہ 29؍جولائی 2017ء کو طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کرگئیں۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ انتہائی صالحہ، عابدہ، زاہدہ خاتون تھیں۔ اﷲ تعالیٰ ان کے حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ، ناظم اعلیٰ جناب عبداللطیف خالد چیمہ، پروفیسر خالد شبیر احمد، سید محمد کفیل بخاری، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، میاں محمد اویس اور دیگر رہنماؤں نے مولانا عزیز الرحمن سے اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا عطاء اﷲ شاہ کو نا معلوم افراد نے 19؍ اگست 2017ء کو شہید کردیا۔
خانقاہ دین پور شریف خان پور کے سجادہ نشین حضرت میاں مسعود احمد دین پوری دامت برکاتہم کے فرزنداور مدرسہ صدیقیہ راشدیہ کے مہتمم مولانا زبیر احمد،21؍اگست2017ء کو اچانک انتقال کر گئے۔
مدرسہ دعوۃ الحق ملتان کے مدیر مولوی عطاء اﷲ صاحب گزشتہ ماہ انتقال کرگئے۔
مسجد المعمور صاد ق آباد کے منتظم جناب فضل الرحمن کی خوش دامن صاحبہ، انتقال: 30؍ جولائی 2017ء
گجرات میں ہمارے قدیم کرم فرما چودھری محمد ارشد مہدی کی والدہ ماجدہ، انتقال: 3؍ اگست 2017ء
مجلس احرار اسلام سیالکوٹ کے کارکنان جناب نعمان محمد چیمہ، جناب اسد محمد چیمہ کے والد ماجد در محمد چیمہ، انتقال: 9؍اگست 2017ء
چیچہ وطنی کے چک نمبر 11/6 ایل (ہڑپہ )کے رہائشی محمدانور لطیف سراء 12؍اگست کولندن میں انتقال کرگئے مرحوم، اپنے نومسلم بیٹے (سابق قادیانی)محمدحسیب کاشان سراء کی دعوت وتبلیغ سے انتقال سے چندروزپیشتر قادیانیت ترک کرکے حلقہ بگوش اسلام ہوئے تھے ۔یہ امرقابل ذکرہے کہ محمدحسیب کاشان سراء گزشتہ سال (2016 )لندن میں قادیانی مذہب کے بارے تحقیق وجستجوکے بعد مسلمان ہوگئے تھے اورمسلسل دعوت وتبلیغ کے عمل سے جڑے ہوئے ہیں۔ اسی اثناء میں ان کاپاکستان آناہواتوچک نمبر11/6ایل میں اپنے گھراور خاندان پرمحنت کرنے لگے چنانچہ والد کادل نرم ہوااور وہ قادیانیت سے تائب ہوکر مسلمان ہوگئے۔ چندبعد وہ لندن گئے اور وہیں انتقال کرگئے ،عبداللطیف خالد چیمہ اور عابد علی (رکن جماعت 11/6ایل )نے ان کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیاہے
چیچہ وطنی بلدیہ کے چیئرمین رانامحمداجمل خاں کے ماموں اور والدہ ماجدہ گزشتہ دنوں انتقال کرگئیں ۔
٭چیچہ وطنی کے چک نمبر12/33ایل میں جماعت کے وفادارکارکن ڈاکٹر عبدالرحیم کی اہلیہ محترمہ (احراراحمرکی والدہ ماجدہ )9؍اگست بدھ کوانتقال کرگئیں ۔
ممتاز محقق او رصاحبِ طرز ادیب جناب شکیل عثمانی 26؍اگست 2017ء کو راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ہمارے بزرگ دوست، نہایت مخلص و مہربان، سچے مسلمان اور صالح انسان تھے۔ وہ نقیب ختم نبوت کے مستقل قلمی معاون تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرما کر جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔
مجلس احرار اسلام لاہور آفس کے میڈیا انچارج مہر محمد اظہر وینس کے والد ماجد مہر منصب علی وینس 24؍ اگست 2017ء جمعرات کو چناب نگر میں انتقال کرگئے۔
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ گزشتہ دو ماہ سے علیل ہیں
قدیم احرارکارکن اورانجمن درالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی کے صدر سیدسراج الدین احمدصدیقی علیل ہے۔ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورمیں ان کاآپریشن ہواہے۔
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ دوسال سے شدید علیل ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی گزشتہ ایک سال سے شدید علیل ہے
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سیکرٹری نشر و اشاعت فرحان الحق حقانی شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے۔