چیچہ وطنی کے صحافی اور ہمارے معاون محمد حارث دانش کے والد گرامی شیخ عبداللطیف 29 ۔ مئی ،۲؍ رمضان المبارک کو انتقال فرما گئے۔
مجلس احرار اسلام سیالکوٹ کے نائب امیر میاں راشد ندیم کے والد میاں مختار احمد انتقال: 3جون 2017ء
عدنان صفدر معاون جماعت چیچہ وطنی کے نو مولود بھتیجے (راجہ عبدالمنان کے بیٹے)5 ؍جون/ ۹ رمضان المبارک کو انتقال کرگئے
آغاشورش کاشمیری مرحوم کی اہلیہ 5 ؍جون/۹ رمضان المبارک کو لاہور میں ا نتقال کر گئیں ،قاری محمد قاسم اور محمد قاسم چیمہ نے مسجد شہداء میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور جناب مسعود شورش سے مل کر احرار رہنماؤں کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا،عبداللطیف خالد چیمہ نے فون پر جناب مسعود شورش سے تعزیت کا اظہار کیا۔
مجلس احرار اسلام، بستی گودڑی، حاصل پور کے معاون و رفیق، جناب مہر مشتاق، مہر محمد عمر کی والدہ ماجدہ گزشتہ ماہ انتقال کرگئیں۔
جامعۃ المنظور الاسلامیہ لاہور کے مہتمم اور ممتاز عالم دین پیر سیف اﷲ خالد، ۱۸؍رمضان المبارک ۱۴۳۸ھ/14؍ جون 2017ء انتقال کر گئے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، قاری محمد قاسم اور دیگر احرار کارکنوں کی کثیر تعداد نمازِ جنازہ میں شریک ہوئی جناب عبداللطیف خالد چیمہ نے جامعۃ المنظور الاسلامیہ جا کرمولانا مرحوم کے فرزند مولانا اسد اﷲ فاروق سے اظہار تعزیت کیا، قائد احرار حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ اور سید محمد کفیل بخاری نے بھی فون پر مولانا اسد اﷲ فاروق سے تعزیت اور دعاء مغفرت کی۔
جامعہ حنفیہ بورے والہ کے بانی و مہتمم مولانا محمد طیب حنفی مدظلہ کی اہلیہ 3؍مئی 2017ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ مرحومہ، حضرت مولانا خیر محمد جالندھری نوراﷲ مرقدہٗ کی پوتی، مولانا محمد شریف جالندھری رحمۃ اﷲ علیہ کی بیٹی اور مولانا محمد حنیف جالندھری کی بڑی ہمشیرہ تھیں۔
جامعہ خیرالمدارس کے ناظم مولانا عبدالمنان کی والدہ ماجدہ، انتقال: 5؍مئی 2017
ماہنامہ الخیر ملتان کے ناظم مولانا فیاض احمد کے والد ماجد حاجی بشیراحمد رحمہ اﷲ، انتقال: ۲۲؍رجب ۱۴۳۸ھ/ 20؍ اپریل 2017ء مرحوم، شیخ الحدیث حضرت مولانا فیض احمد رحمہ اﷲ کے چھوٹے بھائی تھے۔
دعاءِ صحت
مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم شدید علیل ہیں
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ دوسال سے کومے میں ہیں
مجلس احرار اسلام بہاول پور کے صدر قاری عبدالعزیز صاحب علیل ہیں
مدرسہ معمورہ کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی علیل ہے
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
چودھری عبدالجبار صاحب صدر مجلس احرار اسلام خان پور علیل ہیں
حافظ محمد جمال صاحب قدیمی کارکن مجلس احرار اسلام غازی پور
ڈیرہ اسماعیل خان کے احرار کارکن حافظ فتح محمد علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن قاضی رفیع الدین کی خالہ محترمہ شدید علیل ہیں
حافظ محمد صدیق چوہان صدر مجلس احرار اسلام رحیم یار خان شہر علیل ہیں
مجلس احرار اسلام کراچی کے نائب امیر اور مدرسہ محمدیہ ، جامعہ مسجد محمدی مہران ٹاؤن کراچی کے بانی و مہتمم مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کے بھائی قاری عبد الشکور علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے۔