جناب حافظ محمد سالم کے والدحافظ محمد طیب (بانی ٔ مدرسہ نورِ ہدایت کلورکوٹ) انتقال: 15؍مئی 2017ء
مدرسہ معمورہ ملتان کے مدرس مولوی عبد الباسط کی والدہ، بھائی سعید احمد کی بھابھی انتقال: 20 مئی 2017
حاجی دین محمد مرحوم (لاہور) کے فرزند اور جناب حبیب احمد کے بڑے بھائی جناب فضل احمد مرحوم انتقال: 4؍ مئی
مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے کارکن صوفی محمد سلیم مرحوم انتقال: 24 مئی 2017ء
حافظ محمد اکرم کے ماموں جناب ملک حاجی حق نواز نمبر دار مرحوم، میراں پور میلسی،9؍ مئی 2017ء / ۱۲؍ شعبان المعظم انتقال فرما گئے
چیچہ وطنی کے قدیم احرار کارکن ماسٹر تنویر احمد کی خوش دامن 11 ۔مئی جمعتہ المبارک کو بھکر میں انتقال کر گئیں۔
جناب فدا عباس (امریکہ) کے والد گرامی غلام علی امریکہ سے پاکستان کے سفر کے دوران 10؍مئی کو مانچسٹر میں انتقال کر گئے۔اُن کی تدفین چک نمبر 12/44 ؍ایل چیچہ وطنی میں ہوئی ۔
جمعیت علماء اسلام ضلع ساہیوال کے رہنماء مولانا محمد اسماعیل (قطری) کی اہلیہ محترمہ 22؍ مئی کو انتقال کرگئیں
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم شدید علیل ہیں
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ دوسال سے کومے میں ہیں
مجلس احرار اسلام بہاول پور کے صدر قاری عبدالعزیز صاحب علیل ہیں
مدرسہ معمورہ کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی علیل ہے
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
چودھری عبدالجبار صاحب صدر مجلس احرار اسلام خان پور علیل ہیں
حافظ محمد جمال صاحب قدیمی کارکن مجلس احرار اسلام غازی پور
ڈیرہ اسماعیل خان کے احرار کارکن حافظ فتح محمد علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن قاضی رفیع الدین کی خالہ محترمہ شدید علیل ہیں
حافظ محمد صدیق چوہان صدر مجلس احرار اسلام رحیم یار خان شہر علیل ہیں
مجلس احرار اسلام کراچی کے نائب امیر اور مدرسہ محمدیہ ، جامعہ مسجد محمدی مہران ٹاؤن کراچی کے بانی و مہتمم مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کے بھائی قاری عبد الشکور علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے۔