تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تبصرہ کتب

نام کتاب: عمدۃ البیان فی تفسیر القرآن المعروف تفسیر المدنی الکبیر مفسر: مولانا ابو طاہر محمد اسحاق المدنی ناشر: المدنی پبلیکیشنز اسلام آباد، پاکستان0333-5256734 صفحات: ۷۲۴ قیمت: درج نہیں
زیرِ تبصرہ کتاب مولانا محمد اسحاق خان المدنی مد ظلہ کے سلسلۂ تفسیر ’’عمدۃ البیان‘‘ کی پانچویں جلد ہے جو گیارھویں اور بارھویں پارے پر مشتمل ہے۔اس سے پہلے اس سلسلے کی چار جلدیں شائع ہو کر اکابر اہلِ علم سے اعتماد و تحسین حاصل کر چکی ہیں۔
اس تفسیر کی بنیادی خصوصیت اس کا تأخّرِ زمانی ہے جس کی وجہ سے فاضل مفسر کو اپنے سے پہلے کے تمام تفسیری ذخیرے سے استفادے اور ان کے محاسن سے کسبِ فیض کرنے کا موقع ملا۔ترجمہ البتّہ نیا ہے، جوفاضل مفسّر کے بقول نہ تو بالکل تحت اللفظ پرانا ہے اور نہ ہی بالکل آزاد اور ماڈرن قسم کا۔ ترجمے میں عبارتی طور پر بلاغتِ قرآنی کے شکوہ و جلال کی اتباع کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ اگرچہ اردو زبان کی اپنی فصاحت اور سلاست پر کسی قدر مزید توجہ مرکوز کی جا سکتی تھی۔
تفسیر میں عقائدِ اسلام کی تشریح و تمہید اور خاص طور پر عقیدۂ توحید کی توجیہ و تقویت پر توجّہات کو صرف کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے کسی بھی صفحے کو کھول کر دیکھا جائے تو ذاتِ احدیّت جلّ جلالہٗ کی عظمت و کبریائی، آپ کے اسمائے حسنیٰ اور صفاتِ علیا کی قداست و جبروت پر دلنشین و مؤثر گفتگو قاری کے ثمراتِ ایمان میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ اور اس سلسلے میں اہلِ باطل کی تحریفات و تلبیسات کی نشاندہی بھی کی گئی۔ البتہ باطلِ بزرگ یعنی مغربی الحاد و مادّیت کے موضوع پر کسی قدر تشنگی کا احساس ہوتا ہے۔
اﷲ تعالیٰ فاضل مفسّر کی جہدو عمل کو قبول فرمائیں اور ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.