تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

رمضان المبارک میں تعاون کا ہاتھ بڑھائیے!

عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احرارا سلام اپنے یوم ِ قیام 29 ؍ دسمبر 1929ء سے آج تک نفاذ اسلام ،عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ اور خدمت خلق جیسے شعبوں میں مثبت خدمات سرانجام دے رہی ہے، وطن کی محبت احرار کی گھٹی میں پڑی ہوئی ہے ،قیام ملک کے بعد حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمتہ اﷲ علیہ نے فرمایا تھاکہ ’’ میں قول کا نہیں عمل کا آدمی ہوں اور پاکستان مجھے اتناہی عزیز ہے جتنا کوئی اور دعویٰ کرسکتا ہے۔‘‘ اس وقت پاکستان کی سلامتی اور اہل اسلام کا عقیدہ دشمن کے نرغے میں ہے، دشمن چالاک مکار اور عیار ہے اس کی نت نئی چالوں کو سمجھ کر احرار اپنا نقطۂ نظر ساتھ ساتھ دے رہے ہیں اور نامساعد حالات کے باوجود دعوت و ارشاد، تعلیم و تربیت ،مدارس و مساجد اور دفاتر ختم نبوت کا سلسلہ جاری و ساری ہے ، 4 ؍ مئی 2017ء جمعرات کو ملتان میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں جدید مرکزی انتخابات اور پھر 14؍ مئی 2017 ء اتوار کو لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کام کی ترتیب کے لیے چھ کمیٹیوں کی منظوری نے کام کو جدید اور منظم بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے راہیں نکالی ہیں ،خصوصاََ نوجوانوں سے امید بندھی ہے کہ وہ کام کو سنبھالنے والے بن جائیں گے (ان شاء اﷲ تعالیٰ)۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت اور تحریک تحفظ ختم نبوت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے الحمد اﷲ ہم چند قدم آگے بڑھے ہیں ، ملک میں مردم شماری کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے اس دوران متعدد مقامات پر قادیانیوں کی طرف سے مردم شماری فارم میں اپنی شناخت چھپا کر اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کیا گیا جس پر ہم نے متعلقہ اداروں کو آگاہ بھی کیا،قادیانی ترجمان اس پر بھی خفا ہیں کہ ہماری شناخت کیوں لی جا رہی ہے کہ اس سے ہمیں خطرات لاحق ہوتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ مردم شماری کے لیے کوائف میں شہریوں سے مذہب کا پوچھنا حکومت اور اداروں کی اپنی ضرورت ہے اور اس کو چھپا نا جرم ہے ، سو اگر قادیانیوں کواس سے کوئی خطرہ ہے تو اس میں قصور خود قادیانیوں کا ہے کہ وہ غیر مسلم کے آئینی تقاضے پورے کریں اور اپنی متعینہ آئینی حیثیت میں رہیں تو اُنہیں کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا۔
جماعت اور اس کے اداروں کا کوئی مستقل ذریعہ کفالت نہیں،بس اﷲ تعالیٰ کے سہارے پر اور آپ حضرات کے تعاون سے کام چل رہاہے ، رمضان کریم کی مبارک ساعتوں میں آپ حضرات سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ زکوٰۃ و صدقات اور فطرانہ و عطیات دیتے وقت اکابر احرار و ختم نبوت کی یادگار مجلس احرار اسلام ،اس کے شعبۂ تبلیغ تحفظ ختم نبوت اور شعبۂ تعلیم و مدارس و مساجد ودفاتر اور شعبۂ خدمت خلق کو ہر حال میں یاد رکھیں۔ عقیدہ ٔ ختم نبوت کے تحفظ کی پرامن جدوجہد ،جناب نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی یقینی شفاعت کا ذریعہ بنے گی اور اس سے تعاون کرنے والے اِن شاء اﷲ تعالیٰ جنت کے آٹھوں دروازوں کے حق دار ہو جائیں گے۔ اﷲ تعالیٰ نیکی کے ہر کام میں تعاون کی خاص تو فیق سے نوازیں، حاسدین کے حسد اور شرور و فتن سے محفوظ فرمائیں، امین ،یارب العالمین!

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.