عبداللطیف خالد چیمہ
یادش بخیر ! راقم الحروف کو یاد ہے کہ 30 ؍ اپریل 1973 ء کو اخبارات کے ذریعے یہ خبر معلوم ہوئی کہ 29 ؍ اپریل 1973 ء کو (جب مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان مرحوم آزاد کشمیر کے صدر تھے )آزاد کشمیر اسمبلی نے لاہور ی و قادیانی مرزائیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دے کر سبقت حاصل کر لی جس کا ملک بھر میں پر جوش خیر مقدم کیا گیا ،مجلس احرارا سلام نے مختلف مقامات سے خیر مقدمی اشتہارشائع کیے اور اجتماعات بھی منعقد کیے،راقم نے ملتان کا سفر کرکے قائد احرار سید عطا ء المحسن بخاری رحمتہ اﷲ علیہ سے عبارت کی ترتیب بنوا کر اشتہار شائع کیا،آزاد کشمیر اسمبلی کے اس کلیدی فیصلے کو دنیا بھر میں تحسین کی نظر سے دیکھاجاتا رہا یہ فیصلہ بہر حال 1974 ء کی پاکستان کی قومی اسمبلی کی قرار داد اقلیت کے لیے بھی ممد و معاون ثابت ہوا۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں اس وقت یہ قرار داد میجر محمد ایوب مرحوم کو پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا،رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری جناب محمد صالح التزاز نے صدر پاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے نام ایک تار میں آزاد کشمیر اسمبلی کی اس قرار داد کی تعریف کی۔ اس سب کچھ کے باوجود ’’ سرخ فیتہ‘‘ ’’ بیو رو کریسی‘‘’’اسٹیبلشمنٹ‘‘ یا پھر ’’ اصل حکمران‘‘ کوئی نام دے لیں ،اس طبقے نے بہر حال اس منظور شدہ قرار داد اقلیت کو قانون ،ضابطے کے مطابق آئین کا حصہ نہ بننے دیا۔ جس پر کئی سال پہلے سے آزاد کشمیر میں تحریک تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے قاری عبدالوحید قاسمی ، حافظ محمد مقصود کشمیری اور دیگر حضرات نے جانکاہ محنت کرکے اس مسئلہ کو اجاگر کیا اور رفتہ رفتہ پذیرائی حاصل کی ،تاآنکہ 26؍ اپریل 2017 ء بزور منگل یہ خبر موصول ہوئی کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے مرزا قادیانی اور اس کے پیر وکاروں لاہوری و قادیانی مرزائیوں جو خود کو احمدی بھی کہتے ہیں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرار داد جو اصل ریکارڈ کے مطابق 22؍ مارچ 1973 ء کو پیش کی گئی اور 29؍ اپریل 1973 ء کو منظور ہوئی تھی ، کواب باضابطہ قانون کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔یہ قرار داد، رکن آزاد کشمیر اسمبلی راجہ محمد صدیق اور پیر علی رضا دونوں نے الگ الگ پیش کی، پھر دونوں کی قرار داد کو یکجا کرکے پیش کیا گیا ، ایک طویل مدت کے بعد جس اہم ترین فیصلے کو دانستہ لٹکا دیا گیا تھا ،اﷲ کریم کے فضل وکرم سے وہ اوجھل نہیں رہ سکا اور آخر کار حق اور اہل حق کو فتح نصیب ہوئی ہے۔ اس موقع پر ہم آزاد کشمیر کی حکومت ، ارکان اسمبلی اور خصوصاََ تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے امیر قاری عبدالوحید قاسمی ، حافظ محمد مقصود کشمیری ، راجہ محمد آصف ، راجہ انوار القمر ایڈووکیٹ،میجر محمد ایوب مرحوم کے داماد کرنل (ر) عبدالقیوم اور دیگر قائدین و معاونین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔اﷲ تعالیٰ نظر بد سے محفوظ رکھیں اور مزید کامیابیوں سے نوازیں ،آمین یارب العالمین
احرار کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس :
مجلس احرارا سلام پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ العالیٰ نے علاقائی جماعتوں کے انتخابات مکمل ہونے پر حسبِ دستور آئندہ مدت کے لیے تشکیل پانے والی نئی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 4؍ مئی 2017 ء بروز جمعرات 8 بجے صبح مرکزی دفتر دارِبنی ھاشم ملتان میں طلب کیا ہے ،اجلاس میں شرکت کے لیے تمام ارکان مرکزی شوریٰ ومرکزی نمائندگان کو بذریعہ سرکلر (ڈاک)اطلاع کردی گئی ہے ۔ اگر کسی ماتحت شاخ کو ڈاک نہ ملی ہو تونامزد ارکانِ شوریٰ سرکلر پڑھ کر براہ راست مرکز سے رابطہ کرکے بہر صورت اجلاس میں تشریف لائیں ۔سرکلر درج ذیل ہے:
سرکلر نمبر: 1-04-17 تاریخ: 25-04-17
مکرمی ومحترمی …………………………………………………… السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ
مجلس احرار اسلام پاکستان کی جدید تنظیم سازی کی تکمیل کے بعد نئی تشکیل پانے والی ’’مرکزی مجلس شوریٰ‘‘ کا اجلاس حضرت امیر مرکزیہ پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ العالی نے 4؍ مئی 2017ء جمعرات، آٹھ بجے صبح دارِ بنی ہاشم ملتان میں طلب کیا ہے۔ آنجناب سے درخواست ہے کہ 3؍ مئی بدھ کی شام تک لازماً ملتان پہنچ جائیں اور اپنی آمد سے پیشگی مطلع بھی فرمائیں، شکریہ
والسلام
عبدا للطیف خالد چیمہ
سیکرٹری جنرل، مجلس احرار اسلام پاکستان
0300-6939453
Email:majlis.e.ahrar.pk@gmail.com
پروگرام انشاء اﷲ تعالیٰ ایجنڈا حسبِ ذیل ہے
تاریخ : 4؍ مئی 2017ء ٭ سابقہ کارروائی کا توثیق
دن: جمعرات ٭ آئندہ دستوری مدت کے لیے مرکزی انتخابات
وقت: 8 بجے صبح ٭ صوابدیدی نامزد عہدیداران کا اعلان
مقام: دارِ بنی ہاشم ملتان ٭ دیگر امور باجازت امیر مرکزیہ
یٔ یٔ یٔ یٔ