رفیق امیر شریعت حضرت مولانا محمد یٰسین رحمتہ اﷲ علیہ کی نواسی، حافظ عبدالغفور صاحب کی بیٹی، محمد عتیق اور محمد انیس کی ہمشیرہ، ملک محمد طارق کی اہلیہ اور محترم قاری محمد طٰسین کی بھانجی ۲۰؍جمادی الاخری ۱۴۳۸ھ / 20مارچ 2017ء بروز پیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ، حافظۂ قرآن اور عالمہ تھیں۔ ہمارے جامعہ بستانِ عائشہ دارِ بنی ہاشم ملتان میں حفظ قرآن مکمل کیا، عالمہ بنیں اور کئی برس اپنی مادرِ علمی میں معلمہ رہیں۔ بعد میں اپنے نانا جان مولانا محمد یٰسین رحمتہ اﷲ علیہ کے قائم کردہ مدرسہ صوت القرآن میں بچیوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم دیتی رہیں۔ علالت کی شدت کی وجہ سے تدریس موقوف ہوگئی جس کا انھیں آخر وقت تک شدید افسوس تھا کہ وہ کئی روز سے حدیث نہیں پڑھا سکیں۔ مرحومہ انتہائی صالحہ، زاہدہ اور عابدہ تھیں۔ خاندانِ امیر شریعت سے بہت گہرا تعلق و انس تھا۔ وہ اپنے خاندانی رشتوں کی طرح خاندانِ امیر شریعت کے افراد کو بھی انھی رشتوں سے پکارتی۔ میرے والد ماجد سید محمد وکیل شاہ رحمتہ اﷲ علیہ کو نانا ابا، میری والدہ مرحومہ کو نانی جان، مجھے ماموں جان اور میری بہنوں کو خالہ جان کہتی۔ مرحومہ کے تین معصوم بچے ہیں۔ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا۔ مرحومہ کے شوہرملک محمد طارق نے تینوں بچوں کو جامعہ بستانِ عائشہ میں داخل کرایا ہے کہ ان کی والدہ بھی اسی مدرسہ سے پڑھی تھیں۔اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ بچوں کو صالح بنائے، بابرکت زندگی دے اور انھیں مرحومہ کے لیے صدقہ ٔ جاریہ بنائے۔ والدین اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے)آمین(۔21؍ مارچ کو صبح ابدالی مسجد ملتان میں راقم )سید محمد کفیل بخاری جسے مرحومہ ماموں جان کہتی تھی(نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور قبرستان جلال باقری میں حضرت امیر شریعت کے سرہانے کی طرف اپنے خالو مولانا احسان فاروقی رحمتہ اﷲ علیہ کے قریب ہمیشہ کے لیے آسودہ خاک ہوگئیں۔ اﷲم اغفرلہا وارحمہا وَعافھا واعف عنھا وادخلھا الجنۃ الفردوس۔
چیچہ وطنی میں جناب ماسٹر محمد اقبال )بلاک نمبر13تبلیغی جماعت والے( کے بھائی پروفیسر امانت علی چودھری 7؍فروری کو ملتان میں انتقال کر گئے۔
چیچہ وطنی میں ہمارے اداروں کے معاون خصوصی میاں نذیر حسین کے بھائی میاں محمد اسماعیل کچھ عرصہ پہلے انتقال کر گئے
چیچہ وطنی میں چودھری عبدالرزاق ڈوگر کے بھائی اور حافظ محمد عابد مسعود ڈوگر کے تایا جان محمد اظہر ڈوگر 8مارچ کو انتقال کر گئے۔مرحوم خانقاہ سراجیہ سے متعلق تھے اور حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ سے بیعت تھے اور حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ کے بے تکلف دوستوں میں سے تھے۔ حافظ عبدالرشید چیمہ مرحوم کے خانوادے سے بڑی محبت رکھتے تھے۔
مسلم لیگ )ق( کے رہنما حافظ عمار یاسر )تلہ گنگ( کی خالہ محترمہ 20مارچ کو انتقال کر گئیں۔
مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے قدیم کارکن محترم صوفی محمد سلیم صاحب کے چھوٹے بھائی آفتاب احمد مرحوم، انتقال:16؍فروری 2017ء بروز جمعرات۔
مجلس احرار اسلام کراچی کے نائب امیر اور مدرسہ محمدیہ، جامعہ مسجد محمدی مہران ٹاؤن کراچی کے بانی و مہتمم مولانا عبدالغفور مظفرگڑھی کے جواں سال بھانجے عبدالحنان 29جنوری کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی والدہ ماجدہ 26؍مارچ کو انتقال کر گئیں۔مجلس احرار اسلام کراچی کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی اور نائب امیر مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی نے حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔
مجلس احرار اسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قدیمی سرپرست ملک نذر حسین ڈوگر 26مارچ کو انتقال کر گئے۔مرحوم نے تحریک ختم نبوت 1953ئسے لے کر کچھ عرصہ پہلے تک فعال کردار ادا کیا۔ نماز جنازہ مقامی احرار رہنما جناب قاری عبیدالرحمان زاہد نے پڑھائی۔ مقامی امیر احرار حافظ محمد اسماعیل سمیت احبابِ احرار کے علاوہ شہر بھر سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
n مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم شدید علیل ہیں
n حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ دوسال سے کومے میں ہیں
n مجلس احرار اسلام بہاول پور کے صدر قاری عبدالعزیز صاحب علیل ہیں
n مدرسہ معمورہ کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی علیل ہے
n لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
n چودھری عبدالجبار صاحب صدر مجلس احرار اسلام خان پور علیل ہیں
n حافظ محمد جمال صاحب قدیمی کارکن مجلس احرار اسلام غازی پور
n ڈیرہ اسماعیل خان کے احرار کارکن حافظ فتح محمد علیل ہیں
n حافظ محمد صدیق چوہان صدر مجلس احرار اسلام رحیم یار خان شہر علیل ہیں
nمجلس احرار اسلام کراچی کے نائب امیر اور مدرسہ محمدیہ ، جامعہ مسجد محمدی مہران ٹاؤن کراچی کے بانی و مہتمم مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کے بھائی قاری عبد الشکور علیل ہیں
n احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے۔
یٔ یٔ یٔ یٔ
یٔ یٔ یٔ یٔ