حکمران بیرونی پالیسیوں کو کھل کر مستردکردیں:قائداحرار
(لاہور23؍جون)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام،خطباء عظام اور ائمۂ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعۃ المبارک کے اجتماع میں پوری دنیا کے مسلمانوں کو دعاؤں میں شامل رکھیں اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لئے بھی دعا کریں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکی اور یورپی یونین کی پالیسیوں کو کھل کر مستردکردینا چاہئے اور ایک اﷲ پر یقین وایمان پختہ کرکے آگے بڑھنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں اسلام اور آئین پاکستان سے انحراف کررہی ہیں اور بعض میڈیا ہاؤسز متفقہ علیہ مسلمات کو متنازع بنارہے ہیں۔یہ طرزفکر نہ صرف پاکستان کے خلاف ہے بلکہ بانی پاکستان کے فرمودات کی بھی اس سے نفی ہوتی ہے ،انہوں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اہل اسلام کے ایمان کی بنیاد ہے جو لوگ اس میں تشکیک پیدا کررہے ہیں وہ فکری ارتداد پھیلارہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اِن کاسدباب کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور طبقہ واریت نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
قادیانی ایٹمی اثاثوں کو غیرمؤثربنانا چاہتے ہیں:کفیل بخاری
(سیالکوٹ،25؍جون)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمدکفیل بخاری نے کہا ہے کہ قرآن،رمضان اور پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ یہ وطن عزیز اسلام اور کلمے کے نام پر 27رمضان المبارک کو معرض وجود میں آیا تھا، وہ مقصد یہی تھا کہ ایک آئیڈیل اسلامی وفلاحی ریاست کا قیام عمل میں آئے، لیکن آج تک حکمرانوں نے نہ صرف اس مقصد کو پس پشت ڈالابلکہ قیام پاکستان کے مقصد سے بھی انحراف کیا گیا،وہ گزشتہ روز مجلس احراراسلام سیالکوٹ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے روگردانی کا نتیجہ ذلت ورسوائی کے سواکچھ نہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ بانی پاکستان کے وژن کے مطابق اس ملک میں قرآن وسنت کا نظام نافذ کردیا جائے ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں سمیت کچھ قوتیں ہمارے ایٹمی اثاثوں کو غیر مؤثر کرنے پر لگی ہوئی ہیں لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارا نیوکلئیر پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،انہوں نے کہا کہ اﷲ کا شکر ہے کہ ہمارے مقتدر حلقوں کو اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ امریکہ ہمارے ساتھ ظلم اور دھوکہ کررہاہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ اور انڈیا ہمارے ازلی دشمن ہیں اور افغانستان اور ایران کے تیور بھی بدلے ہوئے ہیں اور امریکہ خطے میں انڈیا کی چودھراہٹ قائم کرکے پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے لیکن انشاء اﷲ تعالیٰ یہ ملک قائم بھی رہے گا اور اسلام کا گہوارہ بھی بنے گا،انہوں نے کہا کہ ’’آج‘‘ٹی وی کے اینکر حمزہ علی عباسی کے خلاف پیمرا کی طرف سے مؤثر کارروائی کا نہ ہونا بدترین قادیانیت نوازی اور آئین اور ریاست کو کھلا چیلنج ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ خرافات پر مبنی پروگرام فوراًبند کئے جائیں۔
عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ شفاعت نبو ی کا ذریعہ ہے:نائب امیرمرکزیہ
(لاہور،27؍جون)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ روزہ صبر وقناعت اور ایثار وقربانی کادرس دیتا ہے۔ آخری عشرہ دوزخ سے نجات کا عشرہ ہے۔ وہ دفتر مرکزیہ نیومسلم ٹاؤن لاہور میں کارکنوں اور معاونین کے اعزاز میں دیئے گئے افطار پروگرام سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ آج ٹی وی کے اینکر حمزہ علی عباسی کے خلاف توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کا مقدمہ درج کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام شفاعت نبوی ؐ کا ذریعہ ہے اور رمضان میں اس کام کو زیادہ خلوص اور محنت کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے
قائدآباد: قادیانی دہشت گردوں کی گرفتاری قابل تحسین ہے :ناظم اعلیٰ
(لاہور،04؍جولائی )مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ ضلع بدین میں قائد آباد کے مقام پر مسلمانوں کے کسی مذہبی اجتماع کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردی کا مواد تیار کرنے والے قادیانیوں کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا ہے کہ ملک میں ہونے والی بدامنی اور دہشت گردی کے پیچھے قادیانی ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم ایک عرصہ سے یہ بات کہتے چلے آ رہے ہیں کہ قادیانی ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو بیرونی پیسے اور بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قادیانی دہشت گروں کا یہ کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے اور قادیانی جماعت احمدیہ اور اُس کی ذیلی تنظیموں کو کالعدم قراردیا جائے ۔
مدینہ میں دھماکے کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں:احراررہنما
(لاہور،08؍جولائی)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے کہاہے کہ عیدالفطرتوحیدی جذبے کی عکاس وغمازہے۔پورے عالم اسلام کواِتفاق واتحاد کامظاہرہ کرنا چاہئے،مدینہ منورہ اورسعودی عرب کے دیگر شہروں میں خود کش حملے اوربم دھماکے پوری دنیا میں فسادپیداکرنے کی سازش ہے مسلمان مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے تحفظ کواپنی جان سے بھی زیادہ عزیزسمجھتے ہیں،ان خیالات کااظہارقائد احرارسیدعطاء المہیمن بخاری،سید محمدکفیل بخاری،عبداللطیف خالدچیمہ،قاری محمد یوسف احرار،مولانا محمد مغیرہ، مفتی عطاء الرحمن قریشی،حافظ محمد اسماعیل ،حافظ ضیاء اﷲ ہاشمی،مولانا تنویر الحسن،قاری محمد اصغر عثمانی،مفتی قاضی ذیشان آفتاب اور دیگر رہنماؤں اور مبلغین نے مختلف مقامات پر مراکز احرارمیں نماز عید الفطر کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ اسلام وحدتِ امت کا علم بردار ہے اور فرقہ واریت اور طبقہ واریت کی بیخ کنی کا حامل ہے ،انہوں نے کہا کہ جن شر پسندوں اور انسانیت کے دشمنوں نے سعودی عرب میں دھماکے کئے اور قتل وغارت اور افراتفری کا سبب بنے۔ ان کا انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ،انہوں نے کہا کہ پورے عالم اسلام کو امریکی استعماریت اور مغربی کلچروثقافت سے باہر نکل آنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر مکمل عمل کرکے دنیا فلاح پاسکتی ہے اور امن قائم ہوسکتا ہے ،عبداللطیف خالد چیمہ نے چیچہ وطنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی سولائزیشن نے دنیا میں بے حیائی اور بد امنی کو فروغ دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ ،انڈیا ،افغانستان اور ایران کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں کو آئی ایم ایف اور ورلڈبینک سے آزاد کرانا چاہئے اور سود کو ختم کرکے پاکستان کو بانی پاکستان محمد علی جناح مرحوم کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی طرف شعوری طور پر آگے بڑھنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پاکستانی میڈیاخرافات پر مبنی پروگرام نشرکرتا رہا ہے اور ایک ٹی وی چینل کے اینکر حمزہ علی عباسی نے عقیدہ ختم نبوت میں تشکیک پیدا کرنے کی کوشش کی ،جس کے خلاف سرکاری سطح پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اﷲ کا شکر ہے کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کو یہ فکر پید اہوگئی ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ہماری سلامتی پر حملہ آور ہے اور امریکہ ہمیں دھوکہ دیتا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف اور غداری کرنے والے پاکستان کے کبھی وفادار نہیں ہوسکتے ،انہوں نے کہا کہ دشمن کا اصل ہدف ہمارے ایٹمی اثاثے ہیں لیکن دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہماراایٹمی پروگرام پرامن مقاصد اور اپنے دفاع کے لئے ہے اور یہ سب کچھ انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلا م پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا کہ قادیانی ہیڈ کوارٹر چناب نگر(ربوہ)کا مکمل اور حقیقی آپریشن کیا جائے اور قادیانی جماعت احمدیہ کو خلاف قانون قرادیا جائے۔
بزرگ احرار رہنما مولانا محمد طفیل رشیدی کے انتقال پر تعزیت
(لاہور،10؍جولائی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس ،قاری محمد قاسم ، قاسم چیمہ، ثاقب افتخار، قاری یوسف احرار ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمرنے بزرگ رہنما مولانا محمد طفیل رشیدی (قصور)کے انتقال پر تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی جماعت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ۔
پوری مسلم دنیا حرمین کے تحفظ کے لئے تیار ہے:میاں محمداُویس
(لاہور12؍جولائی) مجلس احرار اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں بد امنی پھیلانے والے دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ پوری مسلم دنیا حرمین کے تحفظ کے لئے تیار ہے ۔قاری محمد قاسم نے کہا کہ تحفظ ِحرمین شریفین ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم اس کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے۔وہ مجلس احرار اسلام کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس سے قاری یوسف احرار ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، ثاقب افتخار،قاسم چیمہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مسئلہ کشمیرعالمی فورم میں اٹھایا جائے:عبداللطیف چیمہ
(لاہور،12؍جولائی)مجلس احراراسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے متوالوں پر تاریخ کابدترین ظلم ہورہاہے اورعالمی برادری حتیٰ کہ پاکستانی حکمران بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ،مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت تمام عالمی قوانین کو پس پشت ڈال کرمظلوم کشمیریوں کاقتل عام کررہاہے ،پاکستانی حکومت کے لئے ازحد ضروری ہے کہ وہ یہ مسئلہ عالمی فورموں پر اٹھائے اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے اداروں کے دوہرے معیار کوبے نقاب کرے،انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام کی چکی میں پسے مفلوک الحال انسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے عبدالستار ایدھی کارفاہی کام ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور انسانیت کی خدمت کے حوالے سے عبدالستار ایدھی کا نام صدیوں زندہ رہے گا،انہوں نے کہا کہ حمزہ علی عباسی کے خلاف قانونی کارروائی کا نہ ہونا ایک المیہ ہے ،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہرزہ سرائی پر حکومت اورریاست کو از خود نوٹس لینا چاہئے ،علاوہ ازیں انہوں نے اپنی جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جدید رکنیت و معاونت سازی کی مہم کو تیز کردیں اور دستور کے مطابق مقررہ وقت کے اندرمقامی جماعتوں کا انتخاب کرکے مرکز کو اَرسال کریں۔
حرمت رسول ﷺکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا:میاں اویس
(لاہور،13؍جولائی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس کی زیر صدارت اجلاس ہوااجلاس کے شرکاء سے قاری قاسم نے کہا کہ حرمت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائیگایہ مسئلہ اہل اسلام کے ایمان کی بنیاد ہے۔آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات مقدسہ کے لیے اپناجان ومال تک قربان کردیں گے ۔اور انہوں نے کہا کہ روضہ رسول پر حملہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہاکہ عقید ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس و بنیا د ہے حرمت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم امت مسلمہ کی شہ رگ ہے۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیاگیا کہ توحیدو ختم نبوت اور آئین سے انحراف کے الزام میں حمزہ علی عباسی پر مقدمہ درج کیا جائے اسے گرفتار کیا جائے کیفر و کردار تک پہنچایا جائے۔
مدینہ منورہ میں دھماکوں کے خلاف مجلس احرارکا ملک گیر احتجاج
(لاہور/گجرات ،15؍جولائی)مجلس احراراسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت نے گزشتہ روز ملک بھر میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر مقامات پر دہشت گردانہ حملوں اور خود کش حملوں کے خلاف ’’یوم احتجاج‘‘منایا،قائداحرارسید عطاء ا لمہیمن بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے تقدس کو پامال کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں اور دنیا وآخرت میں رسوا ہوں گے،مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اورمبلغ ختم نبوت مولاناتنویرالحسن نے گجرات کے مختلف مقامات پر اجتماعات کے جمعۃ المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب میں بم دھماکے اور خود کش حملے انسانیت پر حملے ہیں ۔ایسا کرنے والے دنیاوآخرت میں ذلیل ورسواہوں گے دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ ہم سب اﷲ اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی فرمانبرداری اور اطاعت میں آجائیں ایک اﷲ کے سہارے پر کھڑے ہوکر طاغوت کے سامنے ڈٹ جائیں،سید محمد کفیل بخاری نے جامع مسجد المعمورناگڑیاں(گجرات)،عبداللطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد احرار،ماڈل ٹاؤن گجرات اور مولانا تنویر الحسن نے چھوکر خرد(گجرات)میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز اسلام کے نفاذکے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اسلام کے نفاذ سے ہی ہماری بقاء ممکن ہے ،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے کہا تھا کہ ہمارا نظام حکومت قرآن وسنت پر مبنی ہوگا اور سود کی بجائے اسلامی معیشت رائج کی جائیگی لیکن بعد کے حکمرانوں نے قیام ملک کے اصل مقصد اور بانی پاکستان محمدعلی جناح مرحوم کے فرمودات سے انحراف برتا،تاآنکہ پاکستان سرمایہ پرستوں اورمفاد پرستوں کی آماجگاہ بنا دیاگیا۔ جبکہ غریب نان نفقے کو ترس رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ سود ختم کئے بغیر معیشت کو سنبھالا نہیں دیا جاسکتا ،خوشحالی کے لئے امریکی تسلط اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پالیسیوں سے مکمل طور پر باہر نکلناہوگا ، بعدازاں عبداللطیف خالد چیمہ نے ناگڑیاں میں طلباء اور نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل آنے والے وقت میں اپنے آپ کو وطن عزیز کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے تیار کرے اور ایمان واتحاد اور تقویٰ کا مظہر بنے ،انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں نوجوانوں سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت اور علمی سرگرمیوں میں اپنے آپ کو مصروف رکھنا چاہئے اور منفی سرگرمیوں اور منفی سیاست سے مکمل پرہیز کرنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ انسانی خدمت کے حوالے سے عبدالستار ایدھی نے بہترین کارکردگی سے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے ،سید محمد کفیل بخاری نے ڈسکہ میں درس قرآن پاک کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الہیٰہ ہماری منزل ہے اﷲ کا قرآن ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دستور حیات ہے اور قرآن ہی ہمارے مسائل کا حل پیش کرتا ہے ۔
ربوہ برانڈ اِرتدادتیزی سے دَم توڑ رہا ہے:مجلس احراراسلام
(لاہور،16؍جولائی)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ اورمرکز ی مبلغ ختم نبوت مولانا تنویرالحسن نے کہاہے کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ قریب ہوتی جارہی ہے۔عالم کفر میں اسلامی تعلیمات کا پھیلاؤ اور مسلمان ہونے والوں کی تعداد اپنے اندر ایک نوید لئے ہوئے ہے،عقیدہ ختم نبوت پر وَار کرنے والے قادیانی،منکرین ختم نبوت اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ربوہ برانڈ اِرتداددم توڑ رہا ہے ،وہ گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد ختم نبوت ناگڑیاں(گجرات)میں اپنے اعزاز میں دی گئی عیدملن پارٹی کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر علماء کرام ،صحافی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی علامت ہے جبکہ اس کے منکرین امت میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ امریکی استعمار کے سامنے صرف مذہبی طبقات ہی رکاوٹ پیدا کررہے ہیں لیکن یہ اﷲ کا شکر ہے کہ اب ہمارے حکمرانوں اور مقتدر حلقوں کو بھی احساس ہوگیاہے کہ امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ انسانوں کو قتل کررہا ہے جس سے دہشت گردی پھیل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو معلوم ہوتا جارہا ہے کہ امریکہ مظلوم اقوام پر بے پناہ ظلم ڈھارہا ہے اور اسی وجہ سے دنیا کشیدگی اور بدامنی کی طرف جارہی ہے ، مولانا تنویرالحسن نے کہا کہ محسن انسانیت صلی اﷲ علیہ وسلم پر تنقید کا حق مانگنے والے توہین انسانیت کے مرتکب ہورہے ہیں اور دنیا میں فساد چاہتے ہیں ، قاری محمد ضیاء اﷲ ہاشمی نے کہا کہ مجلس احراراسلام قیام حکومت الٰہیہ کی علمبردار ہے اور عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔ تقریب کے آخر میں منظورکی گئیں قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ سود کو ختم کرکے اسلامی معیشت رائج کی جائے ،مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے اور قادیانی جماعت کوخلاف قانون قراردیا جائے۔
ختم نبوت کی آئینی جدوجہد بہرصورت جاری رکھی جائے گی
علماء کی تربیت کے لیے دارُالمبلغین کے قیا م کا فیصلہ
(لاہور،17؍جولائی)مجلس احراراسلام پاکستان کے شعبۂ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں اور مبلغین کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود عقیدۂ ختم نبوت کی پرامن اور آئینی جدوجہد ہرحال میں جاری رکھی جائے گی اور فتنۂ قادیانیت کی تباہ کاریوں سے امت کو آگاہ کرنے کے لئے اپنا کردار جاری رکھیں گے ،یہ اجلاس گزشتہ روز مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوااور اس میں سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،ناظم تبلیغ مولانامحمد مغیرہ،قاری محمد یوسف احرار،میا ں محمد اویس،قاری محمد ضیاء اﷲ ہاشمی،مولاناتنویرالحسن،قاری محمد قاسم،مفتی ذیشان آفتاب،قاری محمد آصف،محمد قاسم چیمہ،مہراظہر حسین وینس،قاری طاہر عباس اورعبدالمنان معاویہ نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعبۂ تبلیغ کادفتر دارالمبلغین ،دفتر مرکزیہ نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں قائم کیا جائیگا اور ہر تین ماہ کے بعد شعبۂ تبلیغ کا اجلاس لاہور میں ہوا کرے گا ،جہاں سہ ماہی کارکردگی اورجائزہ رپورٹ پیش ہوا کرے گی ،اجلاس کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں قادیانی ریشہ دوانیوں اور ملک دشمن سرگرمیوں کو وَاچ کرکے ایک رپورٹ مرتب کی جایا کرے گی اور میڈیا ہاؤسز سے رابطے کا اہتمام بڑھایا جائے گا، اجلا س میں ایک قراردادکے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ آج ٹی وی چینل کے سابق اینکر حمزہ علی عباسی کے خلاف توہین ختم نبوت اور توہین آئین پاکستان کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے ،دوسری قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ چند روز پیشتر ضلع بدین کے علاقے قائد آباد(سندھ)میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کی تیاری کرتے ہوئے گرفتار ہونیوالے قادیانیوں کا مقدمہ انسداددہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد کرایا جائے ۔سید محمدکفیل بخاری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت صلی اﷲ علیہ وسلم کے قانون کے تحفظ کے لئے ہماری پرامن جدوجہد ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اور یہ ہرحال میں جاری رہے گی ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ ہماری جدوجہد قانون وآئین کے دائرے میں ہے اور یہ ملک جس مقصد کے لئے بنا تھا وہ پورا ہوکررہے گا یعنی پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنے گی اور آخر کار امریکی استعماری تسلط ختم ہوکررہے گا۔انہوں نے کہاکہ ترکی کے عوام کے مزاحمتی کردار کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
تحفظ حرمین کیلئے احرارسعودیہ کے ساتھ کھڑے ہیں:مولاناپیر ابوذر
(اسلام آباد،18؍جولائی)تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام اسلام آباد میں کُل جماعتی تقدسِ حرمین سمینارسے خطاب کرتے ہوئے مجلس احراراسلام اسلام آباد کے ناظم مولانا پیر ابوذرغفاری نے کہاہے کہ مدینہ منورہ اورتمام مقدس اسلامی مقامات کا تحفظ ہمارادینی فریضہ ہے ۔مجلس احراراسلام ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماؤں کے ہم قدم ہیں اوراُن کے فیصلوں کی تائیدکرتے ہیں۔سیمینارسے قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن،مولانا سمیع الحق، مولانا عبد الغفور حیدری، قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی، مولانا فضل الرحمن خلیل اوردیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہیں
(لاہور،19؍جولائی) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،پروفیسر خالدشبیر احمد ،عبداللطیف خالد چیمہ،سید محمد کفیل بخاری ،میاں محمد اویس،ڈاکٹرعمرفاروق احرار اور دیگررہنماؤں نے ’’یوم الحاق پاکستان‘‘کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کو اس بات کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو پاکستان سے منسلک کرلیں ،انہوں نے کہا کہ انڈیا حکومت کشمیریوں پر جتنا ظلم بڑھا رہی ہے، اتنا ہی کشمیریوں کا عزم اور ارادہ پکا ہوتا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے خون کی ندیاں بہانے کے باوجود انڈیا حکومت کشمیریوں کے ارادے کو متزلزل نہیں کرسکی ،انہوں نے کہا کہ حالیہ بدترین ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے 50حریت پسندوں کا خون بین الاقوامی سطح پر انسانی و شہری حقوق کی تنظیموں کوکیوں نظر نہیں آرہا ،انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام نے 1931ء میں تحریک کشمیر چلا کر 50ہزار احراررضاکار وں کو کشمیر بھیجا اور بھارتی تسلط کے خلاف مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیا ،انہوں نے کہا کہ نسل نوکے لئے ضروری ہے کہ وہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کے حوالے سے تحریک کشمیر اور تاریخ کشمیر کا مطالعہ کریں ،انہوں نے کہا کشمیریوں پر حالیہ ظلم و سفاکی کا مسئلہ پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی فورموں پر اس طرح نہیں اٹھایا۔ جس طرح اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی جماعت شروع سے اب تک تاریخ کشمیر اور آزادی کشمیر کے مسئلہ میں سازشی انداز میں اس کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم رہی ہے لیکن ہمارا یقین ہے کہ کشمیر بھارتی تسلط اور عالمی شکنجے سے آزاد ہوگا اور کشمیریوں کی جدوجہدضروررنگ لائے گی۔
مجلس احرارکی رکنیت سازی کی مدت میں30ستمبر تک توسیع
(لاہور،21جولائی)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی جدید رکنیت ومعاونت سازی کی مدت جو 30جولائی کو ختم ہونے والی تھی ،اُس میں توسیع کرکے اسے 30ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قیام حکومت الہٰیہ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پر امن جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لئے حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ اور اُن کے قابل احترام رفقاء کرام کی جماعت مجلس احراراسلام میں شامل ہوجائیں اور بیرونی مداخلت کے سامنے بند باندھیں ،انہوں نے مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30ستمبر سے پہلے پہلے مجلس احرارکے دستور کے مطابق جدیدرکنیت ومعاونت سازی کے عمل کو مکمل کریں اور اپنے مقامی وعلاقائی انتخابات کراکے تمام کارروائی مرکزی دفتر ملتان کو اَرسال کریں ۔
حضرت مفتی محمدحسن مدظلہ کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
(ملتان ،23؍جولائی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر ، حضرت مولانا سید عطاء المہیمن بخاری ، سیکرٹری جنرل ، عبداللطیف خالد چیمہ ، نائب امیر ، سید محمد کفیل بخاری ، سیکرٹری نشرواشاعت ، میاں محمد اویس ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور دیگر رہنماوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاھور کے امیر اور شبان ختم نبوت پاکستان کے سر پرست حضرت مفتی محمد حسن مدظلہ کی والدہ مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعاء مغفرت کی ہے اور حضرت مفتی صاحب سے اظہار تعزیت کر تے ہوئے ان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔