تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

ادارہ
مجلس احرارِ اسلام تلہ گنگ کے رہنما مولانا تنویرالحسن کے والد ماجد جناب رحمت دین مرحوم (موضع چکی، پنڈی گھیپ) انتقال: 12؍فروری 2017
مجلس احرار اسلام ٹب چوہان، رحیم یار خان کے متحرک کارکن جام محمد یعقوب کی چچی صاحبہ، انتقال: 13فروری 2017ء، مرحومہ حضرت مولانا جانشین امیر شریعت سید ابومعاویہ ابوذر بخاری رحمتہ اﷲ علیہ سے بیعت تھیں
قدیم احرار کارکن صوفی محمد سلیم صاحب رحیم یار خان کے بھائی محمد آفتاب مرحوم، 16؍فروری جمعرات کو اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے
تنظیم اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طاہر خاکوانی کی والدہ 5؍ فروری کو انتقال کرگئیں
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے مبلغ مولانا محمد علی صدیقی مرحوم 26 فروری کو میر پور خاص سندھ میں انتقال کر گئے
جناب حافظ کریم اﷲ صاحب ناظم نشرواشاعت مجلس احرار اسلام ضلع رحیم یار خان کی والدہ ماجدہ، انتقال:17؍ فروری
مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن شیخ لقمان منشاد کے تایا شیخ مشتاق احمد مرحوم 6؍ فروری کو انتقال کرگئے
مجلس احرار ملتان کے کارکن محمد ارشد کی نانی صاحبہ محمد سلیم انصاری مرحوم کی والد یکم فروری کو انتقال کر گئیں
مجلس احرار قاسم بیلہ ملتان کے کارکن محمد عرفان کے والد محمد قربان مرحوم 15 ؍ فروری کو انتقال کرگئے
چیچہ وطنی میں قدیم مخلص احرار کارکن بھائی محمد یعقوب مرحوم، انتقال: 12 ؍جنوری2017ء
چیچہ وطنی میں مسجد ختم نبوت رحمن سٹی کے معاون چو ہدری اعجاز حسین وڑائچ کے بڑے بھائی چوہدری ریاض حسین وڑائچ مرحوم (چک نمبر 12-85 ایل)انتقال:3 ؍ فروری2017ء ،جمعتہ المبارک
چیچہ وطنی میں تحریک طلباء اسلام کے بانی رکن چودھری افتخار علی پوسوال کے ماموں چودھری محمد اقبال چوھان مرحوم (چک نمبر12-37 ایل ) انتقال:5؍فروری 2017ء
چیچہ وطنی میں ہمارے بزرگ معاون حاجی عبدالعزیز مرحوم (عزیز پرنٹنگ پریس والے) انتقال:5 ؍ فروری2017ء
دارالعلوم ختم نبوت چیچہ وطنی کے معاون رانا تنویر اﷲ مرحوم (بلاک نمبر 8 ) انتقال:8 ؍ فروری2017ء بروز منگل
مولانا محمد یار(جلہ جیم روڈ میلسی)کے والد گرامی مولوی عبدالجبار مرحوم، انتقال: 9 ؍ فروری2017ء بروز جمعرات
اسلام آبا د میں ہمارے ہم فکر اور معاون جنا ب اعجاز محمود کے بہنوئی محمد رفیق مرحوم، انتقال: 10؍ فروری2017ء
آغا شورش کاشمیری مرحوم کے جواں سال پوتے محمد بن محمود مرحوم، انتقال: 14؍ فروری2017ء بروز منگل۔ جناب عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈاکٹر محمد آصف اور محمد قاسم خالد نے 18 ؍فروری ہفتہ کو کاشانۂ شورش لاہور پر محمود شورش ،مسعود شورش اور مشہود شورش سے تعزیت کا اظہار کیا
چیچہ وطنی میں حافظ محمد عابد مسعود ڈوگر کی پھوپھی صاحبہ اور محمد امجد (بلاک نمبر 18 )کی والدہ ماجدہ، انتقال: 23؍ فروری 2017ء بروزجمعرات
آئی ٹی کمپیوٹر کالج لالیاں ضلع چنیوٹ کے پرنسپل اور ہمارے مہربان مہر محمد عنصر ہرل کے والد مہر جعفر حسین مرحوم
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم شدید علیل ہیں
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ دوسال سے کومے میں ہیں
مجلس احرار اسلام بہاول پور کے صدر قاری عبدالعزیز صاحب بیمار ہیں
مدرسہ معمورہ کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی علیل ہے
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
مجلس احرارِ اسلام چشتیاں کے کارکن محمد عرفان حسین کے والد محمد حسین علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے ۔
یٔ یٔ یٔ یٔ

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.