رئیس المحدثین، صدر وفاق المدارس، حضرت مولانا سلیم اﷲ خان رحمتہ اﷲ علیہ ۱۶؍ ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ / 15جنوری 2017ء
فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی رحمتہ اﷲ علیہ ۱۷؍ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ /16جنوری 2017ء
شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمتہ اﷲ علیہ کے شاگرد مولانا محمد یعقوب بلیک برن (انگلینڈ) میں 20؍جنوری 2017ء کو انتقال کر گئے۔ مرحوم، حضرت مولانا شاہ عبدالقادر رائے پوری نور اﷲ مرقدہٗ سے بیعت تھے
دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث، حضرت مدنی رحمتہ اﷲ علیہ کے شاگرد اور شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمتہ اﷲ علیہ کے خلیفہ مجاز مولانا عبدالحق اعظمی 30؍دسمبر 2016ء کو انڈیا میں انتقال کرگئے
خطیب مسجد امیر معاویہ، نیکا پورہ سیالکوٹ، مولانا محمد اشرف اعوان رحمتہ اﷲ علیہ، انتقال: 28؍جنوری 2017ء
مجلس احرار اسلام ڈسکہ (ضلع سیالکوٹ) کے رکن شوریٰ رانا محمد اقبال کے والد ماجد جناب بشیر احمد رحمتہ اﷲ علیہ، انتقال: 27؍جنوری 2017ء
قادیان میں مجلس احرار اسلام کے سب سے پہلے مبلغ حضرت مولانا عنایت اﷲ چشتی رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند اور محترم فرخ اقبال کے بھائی جناب محمد خالد مرحوم چکڑالہ ضلع میانوالی میں انتقال کر گئے
مجلس احرار اسلام چکڑالہ کے کارکن محترم عبد الخالق خلیق کا کمسن بھتیجا انتقال کرگیا
بخاری ماڈل سکول مسجد احرار چناب نگر کے ہیڈماسٹر و منتظم اور ہمارے قدیم مہربان و مخلص جناب ماسٹر مظہر قیوم رحمتہ اﷲ علیہ انتقال:29؍ جنوری 2017ء
ماہنامہ نقیب ختم نبوت کے قدیم قاری محترم جمشید احمدمرحوم 20؍جنوری 2017 ء کو گوجرانوالہ میں انتقال کرگئے
مسجد ختم نبوت رحمن سٹی چیچہ وطنی کے معاون محمد منور بھٹی کے والد ِگرامی محمد الیاس بھٹی (چک نمبر 12-43 ایل) 26۔؍دسمبر پیر کو انتقال فرما گئے
چیچہ وطنی جماعت کے قدیم معاون شیخ محمد صدیق (بلاک نمبر16 )5 ؍جنوری ،جمعرات کو انتقال فرما گئے
مراکز احرار چیچہ وطنی کے معاون محمد صدیق صراف کے بڑے بھائی محمد عالم صراف (ہاؤسنگ سکیم)6 ؍جنوری جمعتہ المبارک کو انتقال فرما گئے
چیچہ وطنی جماعت کے دیرینہ رفیق قاری محمد زاہدبلاک نمبر 18 کے والد گرامی حضرت مولانا علی محمد (منچن آباد) 17؍جنوری کو انتقال کر گئے
ماسٹر محمداقبال بلا ک نمبر13 چیچہ وطنی(تبلیغی جماعت والے)کی ہمشیرہ 25 ؍ جنوری کو انتقال کر گئیں
جامع مسجد بلاک نمبر 12 چیچہ وطنی کے خادم بھائی محمد اقبال کے بڑے بھائی حافظ محمد یعقوب 31 ؍ دسمبر 2016 ء کو انتقال فرما گئے ۔ان کی نماز جنازہ یکم جنوری 2017 ء کو جامع مسجد میں ادا کی گئی۔مرحوم کچھ عرصہ سے بیمار تھے،نابینا ہونے کے باوجود خوشگوار مجلسی زندگی رکھتے تھے، حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ العالی کے دوستوں میں سے تھے، جامع مسجد کے خادم بابا اﷲ بخش مرحوم کے حجرے میں سید رضوان الدین صدیقی مرحوم ، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ ، حافظ محمد نعیم ،سراج الدین صدیقی اور دیگر دوستوں کی محفل جمتی تو حافظ محمد یعقوب مرحوم اُس مجلس کے حاظر باش ممبر ہوتے، دوستوں کی بہت سی یادیں ان سے وابسطہ ہیں ،اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں
مجلس احرا ر اسلام بدلی شریف (رحیم یار خان) کے قدیمی کارکن حافظ رحیم بخش سومرو کا جواں سال بیٹا 26؍دسمبر 2016ء کو ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا
سفیر احرار ابومعاویہ فقیر اﷲ رحمانی (بستی مولویان رحیم یار حان) کی ہمشیرہ اور تحریک طلباء اسلام کے کارکن فاروق احمد کی والدہ ماجدہ مختصر علالت کے بعد 31؍دسمبر 2016ء کو انتقال کر گئیں
مجلس احرار اسلام کراچی کے نائب امیر مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کے تایا زاد، قاری عبدالعزیز 8؍اکتوبر 2016ء ، سعید الرحمن 16؍دسمبر 2016ء کو یکے بعد دیگرے انتقال کرگئے
مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے سابق صدر اور رکن مرکزی شوریٰ صوفی محمد اسحاق چوہان (بسی مولویان) 10؍جنوری 2017ء بروز منگل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
مجلس احرار اسلام رحیم یار خان (بستی مولویان) کے رہنما اور مولوی محمد طارق چوہان کے والد ماجد صوفی محمد اسحاق چوہان مرحوم، انتقال 10؍جنوری 2017ء
مجلس احرار اسلام کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قدیم احرار کارکن بابا غلام فرید مرحوم، انتقال 23؍جنوری 2017ء
پروفیسر محمود الحسن مرحوم کی خوش دامن صاحبہ اور سرمد صالح قریشی، سعد محمود قریشی کی نانی صاحبہ، انتقال: 21 ؍ جنوری 2017ء
ملتان میں ہمارے قدیم کرم فرما، سلمان خان خاکوانی کے والد، احرار کارکن حافظ محمد شاکر خان کے چچا عبداﷲ خان خاکوانی مرحوم، انتقال 26؍ جنوری 2017ء
حضرت قاری نور محمد رحمۃ اﷲ علیہ : 16 ؍ جنوری 2017ء کو مدینہ منورہ انتقال کرگئے۔ آپ طویل عرصہ سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے اور حرم نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم میں قرآن کریم کی تدریس فرماتے تھے۔ شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی مدظلہٗ اور آپ کے بھائیوں کے حفظ کے استاد تھے۔
جمعیت علماء اسلام لاہور کے ممتاز رہنما مولانا قاری نذیر احمد 11 ؍ جنوری 2017 ء کو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔۔
دعاءِ صحت
مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم شدید علیل ہیں
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ ایک سال سے کومے میں ہیں
مجلس احرار اسلام بہاول پور کے صدر قاری عبدالعزیز صاحب مدرسہ معمورہ کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی علیل ہے
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
مجلس احرارِ اسلام چشتیاں کے کارکن حافظ فاروق احمدعلیل ہیں مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کے تایا زاد محمد ادریس علیل ہیں۔
مجلس احرار اسلام گجرات کے رہنما قاری ضیاء اﷲ ہاشمی کے والد علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے