ساغر صدیقی
بزم کونین سجانے کے لیے آپ آئے شمع توحید جلانے کے لیے آپ آئے
ایک پیغام، جو ہر دل میں اجالا کردے ساری دنیا کو سنانے کے لیے آپ آئے
ایک مدت سے بھٹکتے ہوئے انسانوں کو ایک مرکز پہ بلانے کے لیے آپ آئے
نا خدا بن کے ابلتے ہوئے طوفانوں میں کشتیاں پار لگانے کے لیے آپ آئے
قافلہ والے بھٹک جائیں نہ منزل سے کہیں دور تک راہ دکھانے کے لیے آپ آئے
چشمِ بیدار کو اسرارِ خدائی بخشے سونے والوں کو جگانے کے لیے آپ آئے
(کلیاتِ ساغر)
ُء ء ء