امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد ریاست کی ذمہ داری، قادیانیوں کو قانون کا پابند بنایا جائے: عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور(پ ر) 35سال قبل صدر محمد ضیاءالحق مرحوم کے دوراقتدار میں(26اپریل1984ء)جاری ہونے والے امتناع قادیانیت ایکٹ کے حوالے سے متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کی اپیل پرگزشتہ روز ملک بھر میں ”یوم امتناع قادیانیت ایکٹ“جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے جامع مسجد ختم نبوت چندرائے…