تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یوم ختم نبوت کی غیرمعمولی پذیرائی، قوم عقیدہ ختم نبوت پر لچک نہیں دکھائے گی: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)عشرۂ ختم نبوت کے اختتام پر گزشتہ روز نماز جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مختلف مکاتب فکر کے دینی رہنماؤں،علماء کرام، اور خطباء عظام نے عقیدۂ ختم نبوت قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کیا اور کہا کہ اس عقیدے کی روشنی میں پوری پارلیمنٹ نے 7ستمبر 1974 کو لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا لیکن اب بیرونی قوتوں کے ایماء پر اس پر اشکالات اٹھائے جارہے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں حکومت کو اس بیرونی دباؤ کو پوری قوت و استقامت کے ساتھ مسترد کردینا چاہیے، متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی یوم ختم نبوت کی غیر معمولی پذیرائی نے ثابت کردیا ہے کہ قوم اس عقیدے پر کبھی بھی لچک نہیں دکھائے گی انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت امت کی بقاء کی علامت ہے اور ہم اس کے تسلسل کو ہرحال میں جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.