تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

چناب نگر کی جامع مسجد احرار میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ’’سالانہ ختم نبوت کانفرنس‘‘کے انتظامات مکمل

تحریک ختم نبوت 1953ء کے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے امیر احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی صدارت میں 24دسمبر جمعرات کو چناب نگر کی جامع مسجد احرار میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ’’سالانہ ختم نبوت کانفرنس‘‘کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور انتظامی کمیٹیوں کے نگرانوں اور سربراہوں کا حتمی اجلاس آج بعد نماز عشاء مدرسہ ختم نبوت جامع مسجد احرارچناب نگر میں مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔بتایا گیا ہے کہ دوردراز سے کارکن چناب نگر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،اس کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیرمولانا صاجزادہ خواجہ عزیز احمد،مولانا مجاہد الحسینی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا مفتی محمد حسن،مولانا مفتی محمد زاہد،پروفیسر خالد شبیر احمد،قاری شبیر احمد عثمانی،حاجی عبداللطیف خالدچیمہ،سیف اللہ خالد،مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری سمیت ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے رہنماشرکت وخطاب کریں گے ،کانفرنس کے اختتام پر جمعرات کو فرزندان اسلام جلو س نکالیں گے اور ایوان محمود کے سامنے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.