پاناما لیکس کا میچ اور پھنسے گا. سید محمد کفیل بخاری
کراچی(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ پاناما لیکس کا میچ اور پھنسے گا اور کئی مقتدر شخصیات ،سابقہ اور موجودہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کے پول کھولنے کا باعث بنے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد جامعہ عائشہْ صدیقہؓ میٹروول کراچی میں اپنی جماعت کے عہدیداران اور کارکناں سے میٹنگ میں کہی،سید محمد کفیل بخاری نے اس موقع پر کہا کہ قیام ملک کے اصل مقصد نفاذاسلام کو نظرانداز نہ کیا جاتا تویہ دن دیکھنے نصیب نہ ہوتے اور ملک ترقی کی منازل طے کر چکا ہوتا ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بد امنی ،دہشت گردی ،مالی بددیانتی اور کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسلام کے دیئے ہوئے طریقہ احتساب کواپنایا جائے اور اس مسئلے میں سیدنا عمربن الخطابؓ کے طرز حکومت کو اخذ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف کے بعد اب کون سے سیاستدان ہیں جو باقی بچ گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی کرپشن اور سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ،آج بھی وقت ہے کہ وطن عزیزکی پالیسیاں علامہ اقبال ،قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے ویژن کے مطابق بنائی جائیں اور کرپشن کے مسئلہ پر کسی سے رورعایت کی بجائے بلا امتیاز احتساب کیا جائے اس موقع پر مولانامفتی عطاء الرحمن قریشی ،مولانا احتشام الحق معاویہ اور دیگر حضرات نے بھی خطاب کیا ۔