تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

موجودہ صورتحال، سندھ میں خشک سالی کے مسائل، معاشی بحران اور مہنگائی حکومت کے لئے چیلنج ہے: فقیراللہ رحمانی


رحیم یار خان (پ ر) مجلس احرار اسلام بستی مولویاں کا مقامی اجلاس بخاری مسجد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولوی اللہ بخش احرار نے کی۔ حافظ شبیر احمد کی تلاوت کلام پاک کے بعد اپنے صدارتی خطاب میں اللہ بخش احرار نے 26 مئی کو ہونے والے جماعت کی مرکزی انتخابات و شوری کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی۔ مجلس احرار بستی مولویاں کے صدر مولانا فقیراللہ رحمانی نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال، سندھ میں خشک سالی کے مسائل، معاشی بحران اور مہنگائی جیسے مسائل حکومت کے لئے چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اللہ سے توبہ کرتے ہوئے گڑگڑا کر دعا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔ مجلس احرار کے مقامی نائب ناظم مولوی قادر بخش احرار نے کہا کہ شیخوپورہ میں گزشتہ دنوں قادیانیوں کے ہاتھوں ایک مسلمان نوجوان کی شہادت پر شدید تشویش ہے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانی دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ملک کو انارکی کی صورتحال سے بچایا جاسکے۔ مجلس احرار بستی مولویاں کے ناظم نشریات محمد مغیرہ رحیمی چوہان نے جماعت کو ضلعی و مقامی طور پر منظم کرنے کے حوالے سے کہا کہ عوامی سطح پر رابطہ مہم مزید تیز کردی گئی ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت چولستان کے غریب و نادار خاندانوں کی امداد کے لئے عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔ اجلاس میں فاروق احمد احرار، ہدیتہ اللہ رحمانی، مولوی یعقوب چوہان، مولوی امیر عمر، حافظ شبیر احمد، محمد موسیٰ، جام اللہ وسایا، جام نور احمد، محمد طلحہ رحیمی و دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.