تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مفتی حمید اللہ جان نے عمر بھر اعلاء کلمۃ الحق اور علم حدیث کی ترویج واشاعت میں گزارا. سید عطاء المہیمن بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر پروفیسر خالدشبیراحمد ،سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،میا ں محمد اویس ،مولانا محمد مغیرہ،قاری محمدیوسف احرار،ڈاکٹر عمر فاروق احرار،مولانا تنویرالحسن،قاری محمد قاسم ،حافظ ضیاء اللہ ہاشمی اور دیگر رہنماؤں نے تحریک نفاذ اسلام پاکستان کے امیر اور جامعۃ الحمید رائے ونڈ روڈ لاہور کے بانی ومہتمم شیخ الحدیث حضرت مولانامفتی حمیداللہ جان کے انتقال پرملال پر تعزیت اور گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ان کی خدمات جلیلہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ الحدیث مفتی حمید اللہ جان نے عمر بھر اعلاء کلمۃ الحق اور علم حدیث کی ترویج واشاعت میں گزارا وہ انتہائی متقی اور حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھنے والی شخصیت تھے ،سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ مفتی حمیداللہ جان دینی قوتوں کے اتحاد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے اور وہ اخلاص نیت کے ساتھ سمجھتے تھے کہ اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ہماری فلاح ونجات مضمر ہے ،عبداللطیف خالدچیمہ نے کہا کہ مفتی حمید اللہ جان نے ہمیشہ اعتدال کے ساتھ دینی سیاست کی اور وہ پرامن جدوجہد کے ذریعے غلبہ اسلام کے حامی تھے اور انتخابی سیاست یا مغربی جمہوریت کے ذریعے جدوجہد کو لاحاصل قراردیتے تھے،مجلس احراراسلام کے ماتحت مختلف مراکز میں مفتی حمیداللہ جان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔علاوہ ازیں ملک کے طول وعرض سے دینی شخصیات ،مدارس کے شیوخ الحدیث اور دینی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے مولانا مفتی حمیداللہ جان کی دینی وتعلیمی اور تحقیقی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ مختلف حصوں میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآ ن خوانی کا اہتمام کیا جارہا ہے اور دنیا بھر میں پھیلا ہو اان کے شاگردوں کاحلقہ انتہائی غمزدہ ہے ،مرحوم استاذالعلماء تھے اور ان کے تلامذہ کی بہت بڑی تعداد دنیا میں اشاعت اسلام میں مصروف ہے جبکہ سنجیدہ دینی وعلمی حلقے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ایک مشفق استادورہنما اور حلیم الطبع شخصیت سے مرحوم ہوگئے ہیں ،عبداللطیف خالدچیمہ نے تحریک نفاذ اسلام کے رہنما اورمفتی صاحب مرحوم کے انتہائی معتمدمولانامحمدزاہداقبال کے علاوہ مرحوم کے فرزند مفتی عارف اللہ کو فون کرکے اپنی جماعت کی طرف سے تعزیت کااظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.