مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کی پانچ سالہ رکنیت سازی مہم مکمل ہونے کے بعد آج جمعہ المبارک کے دن بعد نماز عصر دفتر احرار جامع مسجد بلاک نمبر 12 چیچہ وطنی میں انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جس کی صدارت چوہدری انوارا الحق امیر مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی نے کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کی شوریٰ اور عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے امیر چوہدری انوارا الحق، نائب امیر چوہدری محمد اشرف، رانا قمر الاسلام، ناظم حکیم حافظ محمد قاسم، نائب ناظم قاضی عبد القدیر، ناظم نشریات قاضی ذیشان افتاب، نائب ناظم حافظ محمد مغیرہ، ناظم دعوت و ارشاد مولانا سرفراز معاویہ مقرر کیے گئے۔ ایک علیحدہ اجلاس میں مجلس احرار اسلام ضلع ساہیوال کی باڈی بھی تشکیل دی گئی جس میں امیر محمد قاسم چیمہ، ناظم مولانا اسامہ عزیر اور ناظم نشریات مولانا سرفرازمعاویہ مقرر کیے گئے۔