تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرارکا مقصد انتشاراورافراتفری کی بجائے مقتدر حلقوں کی اصلاح اور عوام کی خدمت ہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور ( پ ر ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیرسید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ قادیانیت دم توڑ چکی ہے اور قادیانیوں کے پاس انسانیت کے لیے کوئی پیغام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین ،پاکستان میں نفاذ اسلام کی ضمانت دیتا ہے اور احرار کارکن دستو ر پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کوناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 1974ء میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت کسی دباؤ پر نہیں قرار دیا گیا بلکہ پارلیمنٹ میں موجود مسلمانوں نے اپنے عقیدے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عقید ہ ختم نبوت کے مقدس مشن کی خاطر مجلس احرار نے سیاسی حیثیت قربان کی ۔ سید محمد کفیل بخار ی نے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں ،ہمارا مقصد انتشار اور افراتفری کی بجائے مقتدر حلقوں کی اصلاح اور عوام کی خدمت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چناب نگر میں احرار کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ احرار الیکشن میں دینی و سیاسی قوتوں کو متحد کر کے اسلام اور وطن کا دفاع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار کے دروازے تمام مسالک کے مسلمانوں کے لیے کھلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دین اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لیے تیا ر ہونا چاہیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.